دوگانا اس موڑ سے جاتے

فرخ منظور

لائبریرین
گلزار کی فلم "آندھی" جسکا پاکستانی چربہ فلم "آئینہ" شبنم اور ندیم کی- نغمہ نگار بھی گلزار اور موسیقی روائت شکن "آر ڈی برمن" کی-
 

زبیر مرزا

محفلین


اِس موڑ سے جاتے ہیں

کچھ سُست قدم رستے

کچھ تیز قدم راہیں
پتھر کی حویلی کو
شیشے کے گھروندوں میں
تنکوں کے نشیمن تک

آندھی کی طرح اُڑکر
اک راہ گزرتی ہے
شرماتی ہوئی کوئی
قدموں سے اُترتی ہے

ان ریشمی راہوں میں
اک راہ تو وہ ہوگی
تم تک جو پہنچتی ہے

اک دُور سے آتی ہے
پاس آکہ پلٹتی ہے
اک راہ اکیلی سی
رکتی ہے نہ چلتی ہے

یہ سوچ کہ بیٹھا ہوں
اک راہ تو وہ ہوگی
تم تک جو پہنچتی ہے
 
Top