اس موضوع کو بند کرینا چاہیے

میں سوچ رہا تھا کہ اس موضوع کو بند کیوں نہیں کیا گیا اور اگر پہلے نہیں کیا گیا تو اب کیوں نہ بند کردیا جائے، آپ اب وجہ پوچھیں گے تو جنابِ من وجہ صرف اور صرف یہی ہے کہ مجھے تو ٹی وی اور فلم وغیرہ سے دلچسپی نہیں ہے اور باقی کے احباب کا بھی یہی حال دکھائی دیتا ہے، خیر پاکستان کے ٹی وی کی بات کرنے کا فائیدہ بھی کیا ہے کیونکہ وہ لوگ بھی تو وہی کر رہے ہیں جو اہلِ غرب کرتے چلے آرہے ہیں بلکہ کرتے رہیں اور آج کل توبہ کرے کے چکر میں ہیں اگر یقین نہ ہو تو ہالی وڈ کی نئی آنے والی فلموں کا ٹرینڈ دیکھئیں، مثلاُ کنگڈم آف ہیون، پیشن آف کرائیسٹ، لارڈ آف رنگز تو ان فلموں میں آپ کو کوئی ہیرا پھیری کم ہی نظر آئے گی جبکہ اسکے بر عکس پی ٹی وی پر چلنے والی ڈرامہ سیریل میسوری کی حالت نہایت پتلی ہے۔
 

زیک

مسافر
یہ فورم کل ہی تو بنایا گیا ہے۔ کچھ وقت تو دیں اس میں لوگوں کو دلچسپی دینے کے لئے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
افتخار راجہ صاحب، اتفاق کی بات ہے کہ آپ کے اس محفل میں تشریف لانے سے کچھ دیر پہلے ہی یہاں کچھ نئی چوپالوں کا اضافہ کیا گیا۔ یہ چوپالیں جو آپ کو خالی نظر آ رہی ہیں اس کی وجہ یہی ہے کہ یہ ابھی بالکل نئی ہیں۔
 
ہمارے طرف کے سینما

ویسے ہمارے طرف کے سینما کا جو حال ہے، اس سے یہی لگتا ہے کہ یہ فورم بھی ڈھیلا ڈھالا ہی چلے گا اور ایک دن اسے مسمار کرکے کوئی نیا فورم اس کی جگہ کھڑا کر دیا جائے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں موسیقی اور سنیما کی چوپالوں کے بارے میں کچھ غلط فہمی قائم ہو رہی ہے۔ یہ ہر گز مقصود نہیں ہے کہ ان چوپالوں پر محض پاکستانی یا اردو فلموں، ڈراموں یا گانوں پر بات ہوگی۔ آپ شوق سے لالی وڈ، بالی وڈ یا ہالی وڈ کو زیر بحث لا سکتے ہیں۔
 
لو جی بلی آ تو رہی ہے ہولے ہولے تھیلے سے باہر ، ایک موضوع تو نیا شروع ہوا ہے گویا بلی کا کان دکھائی دیا ہے۔
 

طارق راحیل

محفلین
میرے خیال سے اب اس موضوع پر مخالف پارٹی فورم آتی ہی نہیں ہے جو کہ یہ خیال کرتی تھی کہ فورم پر فلموں کی باتیں نہیں ہو سکتیں؟
 
Top