اس سال یا امسال

تلمیذ

لائبریرین
اردو محفل جہاں اردو کو ترویج دینے میں ایک عظیم کام سرانجام دے رہی ہےوہاں یہ ہم جیسے کم علموں کے لئے سیکھنے کی ایک جگہ بھی ہے۔ میں نے اردو نثر پڑھتے ہوئے کئی مقامات پر 'اس سال' کی جگہ پر 'امسال' اور 'اس شب' کی بجائے 'امشب' (دونوں جگہ الف کے نیچے زیر) لکھا ہوادیکھا ہے۔ میں روانی میں پڑھ تو گیا لیکن مجھے یہ پتہ نہیں کہ ایسا کیوں لکھتے ہیں۔
اردو کے ماہر احباب سے گزارش ہے کہ اس بارے میں کچھ روشنی ڈالیں۔ شمشاد
شمشاد[/USER] التباس نایاب نبیل پردیسی عاطف بٹ
 

شمشاد

لائبریرین
تلمیذ بھائی امسال اور امشب فارسی کے الفاظ ہیں۔ اردو میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ مطلب ایک ہی ہے اس سال، اب کے برس اوراس رات یا آج کی رات۔
 

شمشاد

لائبریرین
جی بالکل۔

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اردو تو ہی لشکری زبان اور اس میں فارسی الفاظ کی تو بھرمار ہے جبکہ عربی الفاظ بھی کم نہیں۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم تلمیذ بھائی ۔۔۔
کہیں پڑھا تھا ۔ کہ اس سال اس شب کا لفظ دوران گفتگو " جگ بیتی " بیان کرنے کے لیئے اور " امسال ۔ امشب " کے الفاظ خود بیتی " بیان کرنے کے لیئے استعمال ہوتے ہیں ۔ " ام " خود کی ذات کے لیئے استعمال ہوتا ہے ۔
جانے درست یاد ہے کہ ترتیب و تعریف الٹ و بدل گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اِم فارسی کا لفظ ہے اور ایں یعنی یہ کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے اور آج کے معنی بھی دیتا ہے، اِم سال، اِم شب، اِم روز کا یہی مطلب ہے یعنی یہ سال، یہ رات یا آج کی رات، یہ دن یا آج کا دن۔
بحوالہ لغت نامہ دہخدا۔
 
Top