سبق اسٹرنگ فنکشن

اس دھاگے میں اسٹرنگ کے زیادہ استعمال ہونے والے فنکشن کا تعارف اور استعمال بتایا جائے گا۔

UPPER
کسی بھی اسٹرنگ کو upper case میں بدلنا ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> name = "junior teacher"
>>> name.upper()
JUNIOR TEACHER

lower
کسی بھی اسٹرنگ کو lower case میں بدلنا ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> name = "AhmaD"
>>> name.lower()
ahmad

Capitalize
کسی بھی اسٹرنگ کو capitalize کرنا ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> name = "ahmad"
>>> name.capitalize()
'Ahmad'
 
Center
کسی بھی اسٹرنگ کی پوزیشن درمیان میں کرنی ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں دو دلائل(arguments) بھی دیے جا سکتے ہیں۔
چوڑائی(width) اور بھرتی(fill) اس میں دو پیرامیٹر (parameter) ہیں جن کی مدد سے چوڑائی(width) اور بھرتی(fill) کا حرف دیا جا سکتا ہے۔ اگر بھرتی حرف نہ دیا جائے تو اسپیس (space) فرض کر لی جاتی ہے۔

PHP:
>>> str = "this is string example....wow!!!"
>>> str.center(40, '#')
'####this is string example....wow!!!####'

اس مثال میں صرف ایک دلیل(argument) اسٹرنگ کی چوڑائی (50) دی جا رہی ہے اور دوسری دلیل حذف کی گئی ہے جسے پائتھون خود ہی اسپیس فرض کر رہا ہے ۔

PHP:
>>> str.center(50)
'        this is string example....wow!!!        '
 
Count
کسی بھی اسٹرنگ میں اگر ذیلی اسٹرنگ (sub string) ڈھونڈ کر اس کی تعداد بتانی ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر اس طریقہ کو استعمال کرکے آپ یہ پتہ چلا سکتے ہیں کہ ایک اسٹرنگ میں ایک ذیلی اسٹرنگ (حرف یا حروف کا کوئی بھی مجموعہ ) کتنی بار آیا ہے۔


اس میں تین دلائل(arguments) دیے جا سکتے ہیں جس میں پہلے کے علاوہ باقی دو اختیاری ہیں۔

کوڈ:
str.count(sub, start= 0,end=len(string))

ذیلی اسٹرنگ(sub)
آغاز (start)
اختتام (end)

اگر آغاز پیرامیٹر میں کچھ نہ دیا جائے تو اسٹرنگ کے شروع سے تلاش کی جائے گی ورنہ جس پوزیشن کا آغاز میں بتایا جائے گا وہاں سے۔
اختتام نہ دیا جائے تو اسٹرنگ کے آخر تک تلاش جاری رکھی جائے گی ورنہ جس پوزیشن تک اختتام میں بتا دیا جائے گا وہاں تک پہنچ کر تلاش ختم کر دی جائے گی۔

نیچے دی گئی مثال میں تین پیرامیٹر (parameter) دیئے گئے ہے۔
ذیلی اسٹرنگ (sub string) جو تلاش کی جا رہی ہے وہ is ہے
آغاز چوتھے حرف سے کیا جا رہا ہے (start = 4)
اختتام چالیسویں حرف پر کیا جا رہا ہے (end = 40)
count طریقہ کی مدد سے اسٹرنگ میں سے ذیلی اسٹرنگ ڈھونڈی گئی ہے اور پھر جتنی بار وہ ملی ہے اس کی تعداد نتیجہ میں پرنٹ کی گئی ہے۔
PHP:
>>> str = "this is string example....wow!!!"
>>> sub = "is"
>>> print ("str.count(sub, 4, 40) : ", str.count(sub, 4, 40))
str.count(sub, 4, 40) :  1

نیچے دی گئی مثال میں صرف ایک پیرامیٹر (parameter) دیا گیا ہے جو کہ ذیلی اسٹرنگ (sub string) ہے ، count طریقہ کی مدد سے اسٹرنگ میں سے ذیلی اسٹرنگ ڈھونڈی گئی ہے اور پھر جتنی بار وہ ملی ہے اس کی تعداد نتیجہ میں پرنٹ کی گئی ہے۔
PHP:
>>> str = "this is string example....wow!!!"
>>> sub = "wow"
>>> print ("str.count(sub) : ", str.count(sub))
str.count(sub) :  1
 
Strip
کسی بھی اسٹرنگ میں موجود شروع اور اختتام پر موجود حروف ختم کرنا ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ اگر کوئی حرف بطور دلیل نہ دیا جائے تو اسپیس (space) کو بطور حرف فرض کر کے اسٹرنگ کے آغاز اور اختتام سے ختم کر دیا جاتا ہے۔

PHP:
>>> str = "    Ahmad  "
>>> str.strip()
'Ahmad'
 
>>> name = "    Namra"
>>> name.strip()
Namra
 
>>> pound = "###Muqaddas"
>>> pound.strip("#")
Muqaddas

strip سے آپ دائیں اور بائیں دونوں طرف سے حروف کو ختم کر سکتے ہیں مگر اگر صرف دائیں اور بائیں طرف سے حروف کو ختم کرنا ہو تو اس کے لیے دو مزید طریقہ جات بھی ہیں۔

rstrip
یہ دائیں سے حروف کو ختم کرتا ہے ۔

lstrip
یہ بائیں طرف سے حروف کو ختم کرتا ہے۔
 
Startswith
کسی بھی اسٹرنگ میں موجود شروع میں موجود حروف کی موجودگی کا پتہ لگانا ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر حروف مذکورہ اسٹرنگ میں موجود ہوں تو جواب صحیح ( true ) کی شکل میں آتا ہے ورنہ غلط ( false ) ۔

اس فنکشن کا عمومی ڈھانچہ ایسے ہوگا۔
کوڈ:
str.startswith(str, beg=0,end=len(string));


اس مثال میں یہ چیک کیا جا رہا ہے کہ کیا اسٹرنگ کا آغاز If کے حروف سے ہو رہا ہے ، اگر ہاں تو جواب صحیح ( true ) کی شکل میں آئے گا۔
PHP:
>>> str = "If this is the start what would be the end?"
>>> str.startswith("If")
True

Endswith
کسی بھی اسٹرنگ کے آخر میں حروف کی موجودگی کا پتہ لگانا ہو تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔
اگر حروف مذکورہ اسٹرنگ میں موجود ہوں تو جواب صحیح ( true ) کی شکل میں آتا ہے ورنہ غلط ( false ) ۔

اس فنکشن کا عمومی ڈھانچہ ایسے ہوگا۔
کوڈ:
str.endswith(suffix[, start[, end]])

اس مثال میں یہ چیک کیا جا رہا ہے کہ کیا اسٹرنگ کا اختتام ?end کے حروف پر ہو رہا ہے ، اگر ہاں تو جواب صحیح ( true ) کی شکل میں آئے گا۔
PHP:
>>> str = "If this is the start what would be the end?"
>>> str.endswith("end?")
True
 
Find
کسی بھی اسٹرنگ میں اگر ذیلی اسٹرنگ (sub string) ڈھونڈنا چاہ رہے ہیں تو اس کے لیے اسٹرنگ کے اس طریقہ کو استعمال کیا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر اس طریقہ کو استعمال کرکے آپ یہ پتہ چلا سکتے ہیں کہ کسی اسٹرنگ میں ایک ذیلی اسٹرنگ (حرف یا حروف کا کوئی بھی مجموعہ ) کس جگہ پر موجود ہے۔


اس میں تین دلائل(arguments) دیے جا سکتے ہیں جس میں پہلے کے علاوہ باقی دو اختیاری ہیں۔

کوڈ:
str.find(sub, start= 0,end=len(string))

ذیلی اسٹرنگ(sub)
آغاز (start)
اختتام (end)

اگر آغاز پیرامیٹر میں کچھ نہ دیا جائے تو اسٹرنگ کے شروع سے تلاش کی جائے گی ورنہ جس پوزیشن کا آغاز میں بتایا جائے گا وہاں سے۔
اختتام نہ دیا جائے تو پوری اسٹرنگ میں آخر تک تلاش جاری رکھی جائے گی ورنہ جس پوزیشن تک اختتام میں بتا دیا جائے گا وہاں تک پہنچ کر تلاش ختم کر دی جائے گی۔

نیچے دی گئی مثال میں تین پیرامیٹر (parameter) دیئے گئے ہے۔
ذیلی اسٹرنگ (sub string) جو تلاش کی جا رہی ہے وہ is ہے
آغاز چوتھے حرف سے کیا جا رہا ہے (start = 4)
اختتام چالیسویں حرف پر کیا جا رہا ہے (end = 40)

find طریقہ کی مدد سے اسٹرنگ میں سے ذیلی اسٹرنگ ڈھونڈی گئی ہے اور اسٹرنگ میں اس کی جگہ (position) نتیجہ میں پرنٹ کی گئی ہے۔
PHP:
>>> str = "this is string example....wow!!!"
>>> sub = "is"
>>> print ("str.find(sub, 4, 40) : ", str.find(sub, 4, 40))
str.find(sub, 4, 40) :  2

نیچے دی گئی مثال میں صرف ایک پیرامیٹر (parameter) دیا گیا ہے جو کہ ذیلی اسٹرنگ (sub string) ہے ، count طریقہ کی مدد سے اسٹرنگ میں سے ذیلی اسٹرنگ ڈھونڈی گئی ہے اور اس کی جگہ (position) کو نتیجہ میں پرنٹ کیا گیا ہے۔
PHP:
>>> str = "this is string example....wow!!!"
>>> sub = "wow"
>>> print ("str.find(sub) : ", str.find(sub))
str.find(sub) :  26
 
Top