اسلام آباد میں ایک دن

سعادت

تکنیکی معاون
اسلام آباد کے کچھ نوجوانوں نے اس خوبصورت شہر پر ایک خوبصورت ویڈیو تیار کی ہے۔ آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔ :)

 

سعادت

تکنیکی معاون
اس ویڈیو میں جن مقامات کی عکس بندی کی گئی ہے، ان (میں سے کچھ) کی تفصیل:

00:11 – 00:17
فیصل مسجد

00:18 – 00:22
فاطمہ جناح پارک، سیکٹر ایف-۹۔

00:23 – 00:30
سیکٹر ایف-۱۰ کا "میزائل چوک" (کیونکہ پہلے یہاں غوری میزائل کا ماڈل نصب تھا)۔

00:31 – 00:40
فاطمہ جناح پارک، سیکٹر ایف-۹۔

00:50 – 00:57
7th Avenue (غالباً مارگلہ روڈ سے مُڑتے ہوئے)۔

00:58 – 01:09
فاطمہ جناح پارک، سیکٹر ایف-۹۔

01:10 – 01:16
سیکٹر ۱ی-۱۱، یا شاید ای-۱۰۔

01:17 – 01:22
میرا خیال ہے کہ یہ لیک ویو پارک ہے۔

01:23 – 01:33
یہ تو یقیناً لیک ویو پارک ہے!

01:34 – 01:41
مارگلہ ہِلز نیشنل پارک کا داخلہ۔ چڑیا گھر، دامنِ کوہ، اور پیر سوہاوہ جانے کے لیے یہاں سے گزرتے ہیں۔

01:42 – 01:45
نا معلوم سیکٹر سے مارگلہ کی پہاڑیوں کا منظر۔ شاید ایف-۱۰ سیکٹر ہے۔

02:04 – 02:10
سیکٹر ای-۹ سے مارگلہ کی ایک پہاڑی کا منظر۔ ای-۹ مکمل طور پر پاک فضائیہ کے زیرِ انتظام ہے۔

02:11 – 02:19
لیک ویو پارک کی جانب سے راول جھیل میں کشتی رانی۔

02:20 – 02:30
میریٹ ہوٹل

02:31 – 02:38
7th Avenue کا وہ انڈر پاس جو بلیو ایریا سے گزرتا ہے۔

02:39 – 02:47
دامنِ کوہ سے اسلام آباد کا ایک منظر۔ دائیں جانب زیرِ تعمیر Centaurus ہے۔ بائیں جانب اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی عمارت۔

02:48 – 02:51
سَید پور گاؤں۔

02:52 – 02:57
نیا تعمیر شدہ زیرو پوائنٹ انٹرچینج۔

02:58 – 03:04
زیرو پوائنٹ انٹرچینج کی دوسری جانب سے منظر۔ دائیں جانب زرعی ترقیاتی بنک کی عمارت۔ بیچ میں Centaurus۔

03:05 – 03:11
سیکٹر ایف-۱۱ مرکز۔

03:12 – 03:22
7th Avenue

03:33 – 03:39
سیکٹر ایف-۷/۳ میں موجود ریسٹورنٹس میں سے ایک ("Rendezvous"")۔

03:40 – 03:48
دامنِ کوہ سے 7th Avenue کا منظر۔

03:49 – 03:57
دامنِ کوہ سے فیصل مسجد اور دیگر شہر کا منظر۔

03:58 – 04:07
بلیو ایریا کی تین عمارتیں۔ دائیں سے بائیں: سعودی پاک ٹاور، زیرِ تعمیر سٹیٹ لائف ٹاور، این آئی سی بلڈنگ۔

04:08 – 04:16
سَید پور گاؤں۔

04:17 – 04:25
اسلام آباد ایکسپریس وے۔

04:26 – 04:32
بلیو ایریا کی مرکزی شاہراہ، جناح ایوینیو۔ دائیں جانب سب سے پہلی عمارت این آئی سی بلڈنگ ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
[۔۔۔]

02:39 – 02:47
دامنِ کوہ سے اسلام آباد کا ایک منظر۔ دائیں جانب زیرِ تعمیر Centaurus ہے۔ بائیں جانب اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی عمارت۔

[۔۔۔]

تصحیح: بائیں جانب دو عمارتیں ہیں۔ جو عمارت زیادہ بلند ہے، وہ ٹیلی کام ٹاور ہے، اور دوسری اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی عمارت۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
یہی ویڈیو وِمیو پر:


اور کچھ اپڈیٹس بھی:

02:39 – 02:47
دامنِ کوہ سے اسلام آباد کا ایک منظر۔ دائیں جانب زیرِ تعمیر Centaurus ہے۔ بائیں جانب اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی عمارت۔
تصحیح: بائیں جانب دو عمارتیں ہیں۔ جو عمارت زیادہ بلند ہے، وہ ٹیلی کام ٹاور ہے، اور دوسری اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کی عمارت۔
ٹیلی کام ٹاور کو اب یو فون ٹاور بھی کہتے ہیں۔

[۔۔۔]
01:10 – 01:16
سیکٹر ۱ی-۱۱، یا شاید ای-۱۰۔
[۔۔۔]

سیکٹر ۱ی-۱۱، یا شاید ای-۹۔
 
بہت خوب۔
یہ Tilt Shift سے کچھ ملتی جلتی طرز لگ رہی ہے۔
نبیل بھائی ٹِلٹ شفٹ میں لینس کو گھما پھرا کر اور اس کے کناروں سے فوٹو لی جاتی ہے تاکہ بڑی بلڈنگز وغیرہ کی تصایر ٹھیک سے لی جا سکیں ۔
جو ویڈیو یہاں شئیر ہوئی ہے اسے ٹائم لیپس فوٹو گرافی کہتے ہیں جو کہ ایک بڑے لمبے دورانیے میں لمحات کو کیپچر کر کے مختصر دورانیے میں دیکھ سکتے ہیں۔
اس میں کیمرہ ٹرائی پوڈ پہ لگا کر کسی ایک اوبجیکٹو یا ٹارگٹ پہ فوکس کر دیا جاتا ہے اور کیمرہ میں موجود ٹائم لیپس سیٹینگز کو سیٹ کرتے ہوئے کیمرے میں ہدایات فکس کی جاتی ہیں کہ کتنے سیکنڈ یا منٹ کے وقفے سے کتنے منٹ یا گھنٹوں تک وہ تصویر کشی کرتا رہے۔
 
Top