تعارف اسلاعلیکم! سب چھوڑیں! بَس خوش آمدید کہیں!

Zaeemah

محفلین
اسلاعلیکم!
پہلی بات یہ کہ میں نئی کارکُن ہوں اِس فورم کی۔
دُوسری بات یہ کہ میری اُردو اِتنی اچھی نہیں ہے۔ اِس لئے آپ لوگ غلطیاں نکال سکتے ہیں۔

آخر میں یہ کہ میں تھک گئ تھی "اُردو ایڈٹر" کا ورڈ پریس پلگن تلاش کر کر کے! اِس لئے یہاں تشریف لے آئ ہوں۔
شکریہ !
 

لاریب مرزا

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید!! :) :) امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ ہماری ایک بہت اچھی دوست کا نام بھی زعیمہ ہے۔ :)
اردو میں اپنا نام ض سے لکھتی ہیں یا ز سے؟؟

درست لفظ "السلام علیکم" ہے۔ آپ نے عنوان اور تعارف دونوں میں ایسے ہی لکھا تو سوچا کہ تصحیح کر دیں۔ :)
 
آخری تدوین:

گلزیب انجم

محفلین
وعلیکم السلام
اتنی بھی کیا جلدی کہ"سب چھوڑیں بس خوش آمدید کہہ دیں" خوش آمدید وہ بھی ڈنڈے کے زور پر واہ۔
کیا ہی کہنے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

bilal260

محفلین
وعلیکم السلام جی۔
خوش آمدید جی۔
بہت خوب آپ کا آنا جانا تو لگا رہے گا نا۔
یہاں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا جیسا کہ آپ کے مسائل ان کا حل۔
اللہ عزوجل آپ کے لئے آسانیاں اور بہتریاں فرمائے آمین۔
 

Zaeemah

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید!! :) :) امید ہے آپ کا وقت یہاں اچھا گزرے گا۔ ہماری ایک بہت اچھی دوست کا نام بھی زعیمہ ہے۔ :)
اردو میں اپنا نام ض سے لکھتی ہیں یا ز سے؟؟


درست لفظ "السلام علیکم" ہے۔ آپ نے عنوان اور تعارف دونوں میں ایسے ہی لکھا تو سوچا کہ تصحیح کر دیں۔ :)
یہ نام میں نے اپنی والدہ کے کہنے پہ محض انٹرنیٹ پے رکھا ہوا ہے۔ ہمیشہ انگیر زی میں لکھا، اسلئے علم نہیں کہ کیسے درست طریقہ سے لکھوں۔

@باقی تمام جن و اِنس جس جس نے خوش آمدید کہا ، ان کا بہت بہت شکریہ! اللہ آپ سب کو بھی خوش رکھے۔ آمین!
 

La Alma

لائبریرین
خوش آمدید !
باقی تمام جن و اِنس جس جس نے خوش آمدید کہا ، ان کا بہت بہت شکریہ!
ہمیں پہلے ہی شبہ تھا کہ آپ کوہ قاف سے تشریف لائی
ہیں . ویسے آپ پری ہیں یا چڑ..:)
:)
ہمیشہ انگیر زی میں لکھا،
ہمارے ہاں اسے انگریزی کہا جاتا ہے .
 
Top