ازمنہ قدیم کی ٹیکنالوجی (Primitive Technology)

نبیل

تکنیکی معاون
یوٹیوب پر پری میٹو ٹیکنالوجی کے نام سے ایک چینل حال میں کافی مقبول ہو چکا ہے۔ اس کی تمام ویڈیوز بغیر کسی ڈائیلاگ کے ہیں اور ان میں ایک شخص کسی جدید اوزار یا ٹیکنالوجی کی مدد لیے بغیر گھر کی تعمیر کرتا اور اس کے لیے سازو سامان تیار کرتا نظر آتا ہے۔ اسے جن اوزار کی ضرورت ہوتی ہے، وہ بھی خود ہی تیار کرتا ہے جیسے کہ کلہاڑی وغیرہ۔ قدیم ٹیکنالوجی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پرانے زمانے میں بعینہ اسی طریقے کا استعمال ہوتا تھا، بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ قدیم ٹیکنالوجی کو اکیسویں صدی کے ذہن کے ساتھ استعمال کیا جا رہا ہے۔ ذیل کی ویڈیو میں آگ کی بھٹی کی تیاری دکھائی گئی ہے جس میں ہوا جھونکی جاتی ہے۔

ان ویڈیوز میں قدیم ٹیکنالوجی کے استعمال کے مظاہرے سے قطع نظر بھی ان میں نیوزی لینڈ کے جنگلات اور سبزے کے مناظر اور پس منظر میں پتوں کی سرسراہٹ کافی اچھی معلوم ہوتی ہے۔
 
زیک

مسافر
ان ویڈیوز میں قدیم ٹیکنالوجی کے استعمال کے مظاہرے سے قطع نظر بھی ان میں نیوزی لینڈ کے جنگلات اور سبزے کے مناظر اور پس منظر میں پتوں کی سرسراہٹ کافی اچھی معلوم ہوتی ہے۔
چینل کا نام مڈل ارتھ ٹیکنالوجی ہوتا تو کیا ہی بات تھی
 
Top