اردو ہندی ڈکشنری ۔ انجمن ترقی اردو ہند

عندلیب

محفلین
انجمن ترقی اردو ہند ، نئی دہلی نے 2005ء میں اردو-ہندی لغت کا 24 واں ایڈیشن خلیق انجم کی نگرانی میں شائع کیا تھا۔ اس لغت کے دیباچے سے کچھ پیرا گراف پیش خدمت ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔
***

انجمن کی مجلس عاملہ نے 1949ء میں اردو ہندی ڈکشنری کی ترتیب و تدوین کے لئے ماہرین کی ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ اردو کے دس ہزار ایسے الفاظ جمع کئے جائیں جن کے ہندی مترادفات اردو داں‌ لوگوں کے لئے مفید ہوں اور جن کی عام طور پر تعلیمی ، اخباری اور سرکاری کاموں کے لئے ضرورت ہوتی ہے۔
1950ء میں یہ کام شروع ہوا اور 1955ء میں اس کی تکمیل ہوئی۔ دس ہزار سے زیادہ الفاظ جمع ہوئے۔
ہندی اور اردو لفظ کے تلفظ کو ادا کرنے کے لئے رومن رسم الخط کا قدیم طریقہ کار استعمال کیا گیا تاکہ عام شائقین کو تلفظ کے سمجھنے میں‌ آسانی ہو۔
- اردو کے الفاظ کا انتخاب زیادہ تر فیروز اللغات اور فرہنگ آصفیہ سے کیا گیا
- ہندی متردفات کا انتخاب کرنے میں ہندی کی حسب ذیل ڈکشنریوں سے زیادہ مدد لی گئی :
1۔ ہندی شبد ساگر (ناگری پرچانی سبھا)
2۔ برہت ہندی شبد کوش (گیان منڈل بنارس)
3۔ آدرش ہندی شبد کوش (پنڈت رام چندر پاٹھک)
4۔ شبد ارتھ پارجات (پنڈت دوارکا پرشاد)
5۔ بھاشا شبد کوش (ڈاکٹر رام چندر شکل)
6۔ آنگل بھارتی مہا کوش (ڈاکٹر رگھو ویر)
7۔ امر کوش (سنسکرت)
8۔ ہندی اردو ، اردو ہندی لغت (مولوی امام الدین)


مترادفات کے انتخاب میں اس امر کی کوشش کی گئی ہے کہ ہندی کے وہی الفاظ چنے جائیں جو عموماً سرکاری دفتروں اور ہندی اخباروں میں استعمال ہوتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھا گیا کہ سنسکرت کے موٹے موٹے اور غیر مانوس الفاظ کو اس فرہنگ میں نمایاں جگہ نہ دی جائے مگر ہندی اردو کے وہ سب لفظ لے لئے جائیں جو ہماری روز مرہ کی بولی کا جزو ہیں۔
 

مغزل

محفلین
بہت خوب ، یہ مراسلہ تو میں نے آج ہی دیکھا ہے ۔ میں بھی ان لغات سے استفادہ کا خواہاں ہوں۔
 
Top