اردو کی مارفولوجی: ہم الفاظ کس کس طرح بناتے ہیں۔

دوست

محفلین
آداب
احباب میرے بلاگ پر اردو مافولوجی ایپلیکیشن نامی سافٹویر کا تعارف پڑھ چکے ہونگے۔
میں اس سلسلے میں محمد ہمایوں(اس اطلاقیے کے خالق( سے کچھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ پہلا قدم اس سلسلے میں یہ ہے کہ اس اطلاقیے کی ڈیٹابیس کوبڑا کیا جائے۔ تکنیکی اصطلاح میں lexicon کہلانے والی اس ڈیٹا بیس کی بنیاد پر یہ اطلاقیہ اردو کے الفاظ کو لیبل کرتا ہے، اور متعلقہ لفظ کی بنیادی شکل کے بارے میں معلومات دیتا ہے۔
جیسے "کھاتا تھا" کی بنیادی شکل "کھانا" ہے۔ کھانا بطور فعل اسم نہیں۔ تکنیکی زبان میں ہم اسے بیس فارم کہتے ہیں۔ اردو میں الفاظ کس طرح تبدیل ہوتے ہیں یا ان کی فارمیشن کیسے ہوتی ہے۔ اس دھاگے کا مقصد یہی ہے۔
الفاظ کی تبدیلی یا فارمیشن سے مراد افعال یعنی verbs کا فعل Tense کے لحاظ سے بدلاؤ، افعال کا تذکیر و تانیث کے لحاظ سے بدلاؤ، واحد سے جمع ، مذکر مونث، Auxiliaries (مجھے اس کی اردو نہیں ملی اگر معلوم ہوتو بتا دیں( کی واحد جمع اور مذکر مونث کے لحاظ سے تبدیلیاں، مرکب الفاظ کی بناوٹ مختلف مرکبات (کبھی رٹا لگایا تھا لیکن اس میں سے ایک ہی یاد آرہا ہے(‌مرکب اضافی، مرکب۔۔۔۔تین چار قسم کے مرکبات ہیں جیسے زیر کے ساتھ، و کے ساتھ اور 'اور' کے ساتھ، مرکبات کی بغیر کسی اضافت کے تخلیق جیسے 'آزاد مصدر' وغیرہ وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔
آپ احباب سے گزارش ہے کہ اس سلسلے میں‌اپنی ماہرانہ رائے سے نوازیں اور آپ کے ذہن میں‌ الفاظ کی بناوٹ/تبدیلی کے اور طریقے ہیں تو یہاں درج کریں۔ میں شروع کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔
واحد سے جمع میں تبدیلی کے لیے ا،ہ کو ے یا وں سے بدل دیا جاتا ہے۔
چولا سے چولے، چولوں
کھانا سے کھانے، کھانوں
بعض اوقات "ات" کا اضافہ کرکے بھی جمع بنا لی جاتی ہے۔
درجہ سے درجات
اسی طرح وقت سے اوقات لیکن اس میں شروع میں او اور درمیان میں‌ الف کا اضافہ کیا گیا ہے۔
یوم سے ایام بھی اسی قسم کی ایک مثال ہے۔
مزید۔۔۔۔سوچ کر بتاتا ہوں مجھے لگتا ہے میری اردو دانی جواب دے رہی ہے۔;)
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر کیا تم ہمایوں صاحب کو یہاں آنے پر آمادہ کر سکتے ہو؟ ایسا ہو جائے تو اس سلسلے میں زیادہ وضاحت سے گفتگو ہو سکے گی۔
 

دوست

محفلین
میں‌ انھیں ابھی دعوت دیتا ہوں‌۔ بات چلی ہے تو بتاتا چلوں۔ ہم نے جو پہلے اردو لغت فائل بنائی تھی وہی تیس ہزار الفاظ‌ والی ، جس کو اوپن آفس میں‌ شامل کروایا ہے۔ اعجاز صاحب نے مجھے اس کا نظر ثانی شدہ نسخہ بھیجا تھا۔ اوپن آفس میں‌ جمع کروانے کے لیے (اور میں اتنا نالائق ہوں وہاں‌ جمع ہی نہیں کرواسکا ابھی تک) وہ میں نے ہمایوں بھائی کو بھیج دیا ہے اردو لیکسیکون میں شامل کرنے کے لیے ۔ پانچ ہزار الفاظ کا یہ ڈیٹا بیس امید ہے اب دس ہزار سے اوپر چلا جائے گا۔ بنیادی اشکال میرے خیال سے دس سے پندرہ ہزار میں ہونی چاہیں۔
 
بہت ظالم شخص ہو تم شاکر ، تیس ہزار الفاظ پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہو ;)

ادھر میں سوچ سوچ کر تھک گیا کہ انگریزی سے اردو کے سولہ ہزار سے بیس ہزار کب ہوں گے اور پھر اردو کے مترادفات کب آئیں گے۔

چلو جلدی سے مجھے یہ الفاظ بھیجو تو میں انہیں لغت میں فٹ کرتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت ظالم شخص ہو تم شاکر ، تیس ہزار الفاظ پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہو ;)

ادھر میں سوچ سوچ کر تھک گیا کہ انگریزی سے اردو کے سولہ ہزار سے بیس ہزار کب ہوں گے اور پھر اردو کے مترادفات کب آئیں گے۔

چلو جلدی سے مجھے یہ الفاظ بھیجو تو میں انہیں لغت میں فٹ کرتا ہوں۔

میاں کس دنیا میں رہتے ہو؟ کبھی یہ تھریڈ دیکھا ہے؟

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=2314

:pagal:
 

رضوان

محفلین
بہت ظالم شخص ہو تم شاکر ، تیس ہزار الفاظ پر سانپ بن کر بیٹھے ہوئے ہو ;)

ادھر میں سوچ سوچ کر تھک گیا کہ انگریزی سے اردو کے سولہ ہزار سے بیس ہزار کب ہوں گے اور پھر اردو کے مترادفات کب آئیں گے۔

چلو جلدی سے مجھے یہ الفاظ بھیجو تو میں انہیں لغت میں فٹ کرتا ہوں۔
چلو محب میرے ضمیر پر وہ جو ایک بوجھ تھا کہ ڈکشنری سکین نہیں ہو پا رہی وہ تو اتر گیا۔
شکریہ
 

دوست

محفلین
ڈکشنری سکین تو میں نے بھی کرنی تھی۔ لیکن آہ
وہ ہے ہی کسی کام کی نہیں۔
 
ڈکشنری سکین کرنا تو واقعی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اب اور اسے حل کرنے میں جو لوگ اب تک ناکامیاب ثابت ہوئے ہیں وہ ہیں

شاکر متعدد بار
شگفتہ کئی بار
رضواب بار بار
 

میم نون

محفلین
ویسے یہ ڈکشنری سکین کرنے سے آپکی کیا مراد ہے؟
کیا اسے سکینر (scanner) سے کمپیوٹر پر منتقل کرنا ہے؟ اور اگر ہاں تو اسکا کیا کیا جائے گا؟


والسلام، نوید
 

فاتح

لائبریرین
ڈکشنری سکین کرنا تو واقعی ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے اب اور اسے حل کرنے میں جو لوگ اب تک ناکامیاب ثابت ہوئے ہیں وہ ہیں

شاکر متعدد بار
شگفتہ کئی بار
رضواب بار بار

سکین کرتے ہوئے گرے سکیل تصویر کا آپشن استعمال کریں تو یہ نتیجہ نکلتا ہے۔

Dictionary-Page2.jpg


میں خود اس کام کو کر لیتا لیکن میرے پاس گھر میں سکینر نہیں ہے اور یہ صفحہ دفتر میں سکین کیا ہے۔:(
 

دوست

محفلین
یار کئی آپشن کیے ہیں‌ استعمال۔ لیکن لغت پرانی ہے جس کی وجہ سے ٹھیک سکین نہیں‌ ہوتا۔:(
 

فاتح

لائبریرین
میرے پاس بھی وہی وراثت میں ملنے والا ماڈل ہے۔ کہیں سکینر کا تو مسئلہ نہیں؟
 

میم نون

محفلین
اس کی طرف دیکھ کر پھر ٹائپ کیا جائے گا یونیکوڈ میں۔
تو ڈایریکٹ ڈکشنری سے کیوں نہیں دیکھ لیا جاتا؟ اسے سکین کرنے کی کیا ضرورت؟

ویسے کونسی ڈکشنری کو سکین کرنا ہے؟ تاکہ میں بھی کوشش کروں؟

------

سکینر تو ایک ماہ پرانا ہے ابھی۔

تو نیا سکینر لیں ناں :grin:
 

دوست

محفلین
اس طرح ان لوگوں کو بھی لغت میسر ہوگی جن کے پاس نہیں ہے۔ مزید ایک ہی لغت سے کام کریں گے تو بہتر رہے گا۔ اس طرح ٹائپ کرنے میں بھی ذرا آسانی رہتی ہے۔
لغت کوئی بھی اردو سے انگریزی۔ ذرا موٹی ساری یہی کوئی پچاس ساٹھ ہزار الفاظ والی۔
وسلام
 

میم نون

محفلین
ٹھیک ہے، اس ہفتے کو ٹرائی کرتا ہوں۔۔۔

میرے پاس ایسی ہی ایک لغت موجود ہے، لیکن مسلاء اس بات کا ہو سکتا ہے کہ پوری کتاب کو سکینر میں کیسے فٹ کیا جائے، میرا مطلب ہے کہ صفحے کافی بڑے ہیں۔
لیکن اس ویک اینڈ پر ٹرائی کر کے بتاؤں گا کہ آیا یہ ممکن ہے یا نہیں۔ (دو تین مختلف لغات سے ٹرائی کروں گا(

نوٹ: لغت "اردو سے انگلش" ہونی چاہیئے یا پھر "انگلش سے اردو" ؟


واسلام، نوید
 

دوست

محفلین
فی الحال انگلش سے اردو چل رہی تھی۔ اردو سے انگلش بھی چاہیے تو۔ محب علوی کیا اردو سے انگریزی بھی شروع کی جائے اب؟
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم،
میرے سکینر کے ساتھ تھوڑی سی پرابلم ہو گئی ہے۔۔۔ اصل میں میں‌نے تقریباً اسے ایک سال سے استعمال نہیں‌کیا تھا اور آج جب دوبارہ سے کمپیوٹر پر انسٹال کیا تو کچھ پرابلم دے رہا ہے۔۔۔
کوشش کروں گا کہ جلد از جلد اس مشکل کو حل کر کے کام شروع کر سکوں۔۔اسکیلیئے معزرت خواہ ہوں

والسلام، نوید
 
Top