اردو کتابوں کی اسکیننگ-ایک دیرینہ خواب کی تکمیل میں مزید پیش رفت

راشد اشرف

محفلین

راشد اشرف

محفلین
السلام علیکم جناب راشد اشرف صاحب
آپ کا جذبہ ہمیں مہمیز دیتا ہے ۔بزم قلم، وادی اردو، اردو محفل اور فیس بک پر میں کوشش کرتا ہوں کہ آپ کی ہر پوسٹ سے فائدہ حاصل کروں۔
ایک لائبریری کی سکیننگ کے سلسلے میں مجھے بھی سکینر کی تلاش ہوئی ۔جو دیکھے ان میں
کتاب الٹی کرکے سکین کرنے والے
ایچ پی کے سکینر جلد کھول کر سکین کرنے والے۔
دستی سکینر(اس میں کچھ سستے سکینر بھی آتے ہیں۔ استعمال نہیں کیے آپ نے بھی اوپر اس کا ذکر کیا ہے۔)
مگر مجھے سرچ میں دو سکینر ایسے ملے جو پہلے نہیں سنے تھے ایک تو گوگل والے شائد استعمال کررہے ہیں جسے انہوں نے اس وقت Linear Scanner کا نام دیا تھا اس کی ایک بہترین ویڈیو میرے پاس موجود ہے ڈھونڈ کر اپ لوڈ کرتا ہوں یہ گوگل ویڈیو پر تھی ۔
دوسرا سکینر" رحیل" کی شکل کا ہے اس میں بھی 2 طرح کے آتے ایک تو وہ ہیں جن میں آپ بس کتاب کھول کر رکھ دیں تو وہ صفحات بھی خود پلٹتا جائے گا اور سکین بھی کرتا جائے گا۔
دوسری قسم کا جس میں صفحات خود پلٹنے پڑتے ہیں ایک لنک دے رہا ہوں یہاں سے بنا بنایا بھی مل جاتا ہے ۔ اس کی ویڈیوز بھی مل جاتے ہیں ، کٹ کی معلومات بھی اور کسی بھی اچھے ٹیکنیکل بندے سے آپ اسے بنوا سکتے ہیں۔
http://www.diybookscanner.org/

ArchivistLightDSC09059_1024x1024.jpg

MyBookScanner,June12,2011.JPG

scan9.jpg

بہت بہت شکریہ تمام باتوں کا
میں کوشش کرتا ہوں کہ اپنا موقف بیان کرسکوں۔ بات یہ ہے کہ 3 سال اور 650 کتابوں کی اسکیننگ۔ اس بے انتہا تھکا دینے والے کام سے اب میں نے ایک طرف ہو کر ذرا سانس لیا ہے اور کچھ کتابوں کی تدوین پر کام شروع کیا ہے۔ کتابیں تو گزشتہ 4 برسوں میں آتی ہی رہی ہیں، حال ہی میں گلدستہ شاہد احمد دہلوی آئی ہے اور کل ہی "دل ہی تو ہے" طباعت کے لیے گئی ہے، مگر اسکیننگ کے لیے اس کے منصوبہ سازوں اور سہولت کاروں نے جو رقم بھیج تھی اس سے ایک 9000 میں ایچ پی کا ایک اسکینر خریدا جاچکا ہے اور دفتر ہی کا ایک ضرورت مند لڑکا بھی اس کام پر میں نے مامور کردیا ہے۔
اب میں قدرے آزاد محسوس کرتا ہوں۔ خود کو چوکڑیاں بھرتا ہوا۔ مختلف موضوعات ہپر کتابوں کی تدوین کے لیے لائبریروں مین جانا، کتابوں کی کھوج، یہ سب کرنے کے لیے وقت میسر آگیا ہے۔ یہ تک ہوا کہ گزشتہ دنوں علامہ ضمیر اختر نقوی نے یاد کیا تو ان کے کتب خانے سے بھی اسکیننگ منصوبے کے لیے کتب لیتا آیا۔

کہنا یہ چاہتا ہوں کہ اسکیننگ کا کام اب "آؤٹ سورس" کردیا ہے۔ جو نہایت عمدہ طریقے سے، نہایت برق رفتاری سے جاری ہے

فاتح

لائبریرین
اردو ویب کے لیے کتب کی سکیننگ کے حوالے سے گفتگو کے دوران ایک مرتبہ ابن سعید سے گوگل کے لینیئر بُک سکینر کا ذکر ہوا تھا جو خود بنایا جا سکتا ہے اور اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے اوپر کتاب کھول کر رکھ دیں اور یہ کتاب کی جلد کھولے بغیر صفحات کو بخود پلٹا جاتا ہے اور سکیننگ کرتا جاتا ہے۔

لینیئر بُک سکینر ڈیزائن (پی ڈی ایف 8 ایم بی)

proto1.png
 
راشد اشرف

محفلین
کتابوں کی اسکیننگ کے اس منصوبے میں خاصی پیش رفت ہوچکی ہے، الحمد اللہ۔
ویب سائٹ بنائی جاچکی ہے، ہوسٹنگ حاصل کی جاچکی ہے اور اب اپ لوڈنگ کا آغآز جلد ہی ہوجائے گا:
www.kitaabistan.com
 
دوست

محفلین
آج کل پرانی فوٹو کاپی مشینیں سکیننگ کی سہولت کے ساتھ آ رہی ہیں۔ فیصل آباد میں جی سی یونیورسٹی میں ایسی مشینیں موجود تھیں۔ یہاں جرمنی میں ہر لائبریری میں یہ مشینیں ہیں جن سے طلبہ کتاب سکین کر لیں یا فوٹو کاپی کر لیں۔ وہاں والی کا مجھے پتا نہیں لیکن یہ والی ورق کا سائز بھی خود ہی اندازہ کر لیتی ہیں۔ اور جیسا کہ آپ کو معلوم ہی ہے کہ اس کا سکیننگ ایریا بہت بڑا ہوتا ہے (دو گنا تین گنا عام سکینر سے)۔ اور تیز تر بھی ہوتی ہیں (کم از کم دس پندرہ ہزار والے سکینر سے بہت تیز ہوتی ہیں)۔ اگر فوٹو کاپی مشین مہیا ہو جائے تو آپ کا بہت سارا وقت بچ سکتا ہے۔ اس دن تین سو صفحات کی کتاب ایک گھنٹے میں سکین کر لی تھی میں نے۔ تو آگے آپ حساب لگا سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں اگر مالی معاونت کی ضرورت ہو تو میری طرف سے جس قدر ہو سکا معاونت کی پیشکش ہے۔
 
بہت بہت شکریہ جناب
اسکیننگ کا کام روز بروز بڑھ رہا، تیز رفتاری سے ہورہا ہے مگر اس کے ساتھ ہی چند ایسے احباب نے بھی رابطہ کیا ہے جو اپنی کتابیں عطیہ کرنا چاہتے ہیں، ایک ڈاکٹر صاحب نے 3 ہزار کتب پر مشتمل اپنا کتب خانہ حال ہی میں اس منصوبے کے لیے دیا ہے۔
عرض یہ کررہا ہوں کہ مزید ایک اسکینر اور خرید لیا جائے اور ایک اور لڑکے کو رکھ لیا جائے تو کارم کی رفتار دوگنیئ ہوسکتی ہے۔ اسکینر دس ہزار کا آجائے گا اور ہر ماہ کچھ رقم اسکینگ کے لیے درکار ہوگی۔
اب آپ اس میں مالی معاونت کرنا چاہیں تو بسروچشم۔ جزاک اللہ
مگر کتابستان کو ایک مرتبہ بغور دیکھ لیجیے کہ کام کا اندازہ بھی ہوجائے گا:
http://kitaabistan.com/books.htm
ان باکس میں رابطہ کرلیجیے۔
اب تک اسکین شدہ کتابوں کی تعداد 212 ہوچکی ہے
 
عدنان عمر

محفلین
راشد اشرف بھائی! کیا آپ اپنی اب تک اسکین کی گئی تما م کتب کتابستان پر اپ لوڈ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟
اگر تمام کتب ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں تو متلاشیانِ علم و اداب کے لیےزیادہ آسانی نہ ہوگی؟
 
یقینا آگے چل کر ایسا ہوگا مگر اس وقت نئی کتب کی اسکینگ کروا رہا ہوں، 200 سے زائد ہوچکی ہیں اور 125 اپ لوڈ کی جاچکی ہیں
 
Top