اردو کا استعمال اپنے شہر میں

زیک

مسافر
خنزیر (سور) کی بات ہو رہی ہے۔
نام لینا حرام نہیں ہے لیکن اس نجس جانور کے گوشت کے کھانے کی قران مجید میں بیشمار جگہ ممانعت فرمائی گئی ہے تو کشمیر، پنجاب اور کے پی کے (سندھ بلوچستان وغیرہ کا نہیں معلوم) میں عوام کی اکثریت نے اس کا نام لینا مکمل ہی چھوڑ دیا اور یہ بات مشہور ہو گئی کہ اس کا نام لینے سے چالیس دن زبان ناپاک رہتی ہے۔ ویسے اسے مختلف علاقوں میں ان زیادہ مشہور ناموں سے پکارا جاتا ہے۔ شاید ان کے علاوہ بھی ہوں۔

باھرلا یا بارلا
بھیڑا یا پہیڑا
چوفڑی آلا
تھنی آلا
یہ بات کچھ دلچسپ ہے کہ یہ کام اس علاقے کے لوگوں نے کیوں کیا جبکہ باقی دنیا میں نام لینے کی پابندی کا کہیں ذکر نہیں ملتا۔

یہ دوسرے نام شاید کبھی اتنے عام یا مقبول نہیں ہوئے کہ لغت میں جگہ پاتے
 
فہد اشرف

محفلین

یوپی میں بھی بہت سے مسلمانوں کی زبان سور کہنے سے ناپاک ہو جاتی اس لئے اسے عربی میں خنزیر کہتے ہیں۔
 
یہ بات کچھ دلچسپ ہے کہ یہ کام اس علاقے کے لوگوں نے کیوں کیا جبکہ باقی دنیا میں نام لینے کی پابندی کا کہیں ذکر نہیں ملتا۔

یہ دوسرے نام شاید کبھی اتنے عام یا مقبول نہیں ہوئے کہ لغت میں جگہ پاتے
دوسرے سب نام مقامی زبانوں یا لہجوں میں مقبول ہوئے اور صرف یہی نہیں اور بھی کئی الفاظ ایسے ہیں جو کسی لغت میں نہیں ملتے لیکن ان کا استعمال مقامی سطح پر ہو رہا ہوتا ہے. مثال کے طور پر 'کپی دیا' 'کاپا' وغیرہ.
ایک ہی زبان بولنے والے لیکن مختلف علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو بهی کسی ایک جگہ استعمال ہونے والے کسی مخصوص لفظ کا علم نہیں ہو گا اور انهیں اسے سمجهنے کے لیے سوال کرنا پڑے گا.
 
مڑ ول کپڑے دھونے ہیں کہ پیں نے ہیں
مجھے آپ کی تحقیق کچھ زیادہ معتبر نہیں لگ رہی ہے۔
اوکاڑہ میں شاید ہی کوئی مرد یا عورت 'مڑ ول' استعمال کرتا ہو۔ یہ الفاظ سرگودھا، منڈی، چکوال اور کچھ نا کچھ سرائیکی بیلٹ میں استعمال ہوتے ہیں۔
 
Top