اردو پی ڈی ایف فائلز سے ٹیکسٹ کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے؟

رانا

محفلین
انگلش پی ڈی ایف فائلز سے ٹیکسٹ آسانی سے کاپی کرکے ورڈ وغیرہ میں پیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ اردو کی پی ڈی ایف سے اگر ٹیکسٹ حاصل کرنا ہو تو کیا کوئی طریقہ ہے؟
میں نے ورڈ میں اردو ٹائپ کرکے اس کی پی ڈی ایف بنائی تو اس پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ تو سیلیکٹ ہوگیا اور کاپی بھی ہوگیا لیکن جب ورڈ میں پیسٹ کیا تو بے معنی علامتیں نمودار ہوگئیں۔
کیا پی ڈی ایف ٹو ورڈ کنورٹر سے اردو یونی کوڈ ٹیکسٹ حاصل کیا جاسکتا ہے؟
 
پردیسی

محفلین
ایسا ابھی تک ایسا کوئی سوفٹ وئیر ایجاد نہیں ہوا۔۔۔ ہاں انگلش پی ڈی ایف سے کاپی کیا جا سکتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
اس سلسلے میں تجربات جاری ہیں۔ اگر تو کتاب تصویری شکل میں پی ڈی ایف بنائی گئی ہے تو اردو او سی آر کے بننے تک یہ کام ممکن نہیں۔ اگر یونی کوڈ فانٹ کی مدد سے یا ان پیج کے متن سے بنائی گئی ہے (تصویری شکل پھر بھی نہیں) تو مستقبل بعید میں امکان ہے کہ یہ کام ہو سکے گا :)
 
میں یونی کوڈ متن سے بنائی گئی پی ڈی ایف کی ہی بات کررہا ہوں ورنہ تصویری متن کا ٹیکسٹ تو شائد ہماری اگلی نسلوں کے نصیب میں ہی آئے تو آئے۔:)
 
فاتح

لائبریرین
اگر مائکرو سافٹ ورڈ 2007 کے ایڈ آن "سیو ایز پی ڈی ایف" سے یا ورڈ 2010 سے براہ راست پی ڈی ایف بنائی گئی ہے اور فونٹ جمیل نوری نستعلیق رکھا گیا ہے تو پی ڈی ایف سے 99 فیصد تک متن بذریعہ کاپی پیسٹ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
 
واقعی فاتح بھائی آپ درست کہہ رہے ہیں میں نے 2007 کے ایڈآن سے ابھی تجربہ کرکے دیکھا تو ٹھیک کاپی پیسٹ ہوگیا۔
اسکا مطلب ہے کہ میرے پاس جو پی ڈی ایف فائلز ہیں جن کو میں یونی کوڈ کی سمجھ رہا ہوں وہ غالبا ان پیج کی ہوں گی۔ اصل میں ان سے ٹیکسٹ سیلیکٹ بھی ہوجاتا تھا اور کاپی بھی تو میں سمجھا کہ شائد یونی کوڈ ہوگا تبھی سیلیکٹ ہورہا ہے۔
اب سوال یہ رہ گیا کہ کیا ان پیج کے متن کی پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ حاصل کیا جاسکتا ہے؟
 
arifkarim

معطل

انپیج سے بنائی گئی پی ڈی ایف سے متن حاصل کرنا ناممکن ہے۔ خاتمہ!
 
فاتح

لائبریرین
آپ بھی تجربہ کر کے دیکھ لیں۔ مجھے تو چند عجیب و غریب علامتوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔:)
یہ ان پیج سے بنی ہوئی پی ڈی ایف ہے اور عارف کریم صاحب اس پر فیصلہ صادر فرما چکے ہیں۔
انپیج سے بنائی گئی پی ڈی ایف سے متن حاصل کرنا ناممکن ہے۔ خاتمہ!
 
ذوالقرنین

لائبریرین
آپ بھی تجربہ کر کے دیکھ لیں۔ مجھے تو چند عجیب و غریب علامتوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوسکا۔:)
میں نے بھی کافی کوشش کی اور اس نتیجہ پر پہنچا کہ چونکہ ان پیج میں ٹائپ کرنے کے بعد اسے کورل میں ایڈٹ کیا گیا ہے جو کہ عموماً اردو پرنٹ میڈیا ایسا ہی کرتے ہیں۔ اس لیے کاپی پیسٹ کام نہیں آ رہا ہے۔ اور ویسے بھی ہم ڈائریکٹ ان پیج سے پی ڈی ایف بنا نہیں سکتے۔
واللہ اعلم بالصواب
 
رانا

محفلین
ابھی مجھے خیال آیا کہ اس دھاگے میں سافٹوئیر کی ریلیز کی خبر دے دینی چاہئے کہیں کوئی بھولا بھٹکا مہمان گوگل سے اس دھاگے میں پہنچے تو یہ نہ سمجھے کہ شائد ابھی تک ایسا کوئی سافٹوئیر موجود نہیں ہے۔
اللہ کے فضل سے سافٹوئیر ریلیز ہوچکا ہے درج زیل لنک پر تفصیل موجود ہے:
Naseem Inpage PDF Text Extraction Software
 
Top