اردو ویب کی سالانہ ہوسٹنگ فیس کی ادائیگی میں آپ کا تعاون

شمشاد

لائبریرین
اس دھاگے پر کوئی جن آ گیا ہے یا یہ آسیب زدہ ہو گیا ہے کہ کوئی بھی رکن اس طرف نہیں آ رہا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے کیا ارشاد فرمانا ہے، آپ کہہ رہے تھے کہ تعاون کے لیے حاضر ہیں، اسی سلسلے میں کہنا تھا۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
شمشاد بھائی! میں انتہائی معذرت خواہ ہوں کہ ہمارے محلے کا ٹرانسفارمر بہت غلط وقت پر خراب ہو گیا۔ جس کی وجہ سے یقیناً آپ کو بہت کوفت اٹھانا پڑا ہوگا۔
میں حاضر ہوں۔ آپ طریقہ کار بتا/سمجھا دیجئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اگر آپ پے پال سے ادائیگی کر سکتے ہیں تو کر دیں، دوسری صورت میں مجھے ذاتی پیغام میں بتا دیں کہ کتنی رقم دینا چاہتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
تعاون فرمانے والے سبھی دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں۔
 
Top