اردو ویب کا گِٹ‌ہب اکاؤنٹ

سعادت

تکنیکی معاون
چند روز پہلے گِٹ‌ہب پر ’urdu‘ کو تلاش کیا تو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ وہاں پر اردو ویب کا بھی ایک آرگنائزیشن اکاؤنٹ موجود ہے۔ البتہ اُس اکاؤنٹ کے پبلک ممبران کی فہرست خالی ہے، سو میں یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ اُس کی نظامت کون کر رہا ہے؟ :)

نیز، وہاں پر موجود پراجیکٹس میں کچھ خاص سرگرمی نظر نہیں آ رہی۔ کیا ان پراجیکٹس کے لیے کوئی پلانز موجود ہیں؟
 
اس کی نظامت ہمارے ذمہ ہے اور اس میں فی الوقت کل پانچ اراکین شامل ہیں۔ اگر آپ بھی اس کی رکنیت چاہتے ہیں تو بلا تکلف حکم فرمائیں۔ رکنیت پرائیویٹ ہوگی یا پبلک، یہ اختیار رکن کے ہاتھ میں ہوتا ہے، لہٰذا ہم نے اپنی رکنیت تو پبلک کر دی ہے، باقی احباب چاہیں گے تو اپنی رکنیت کی کیفیت بھی تبدیل کر دیں گے۔ :) :) :)

پراجیکٹس کے حوالے سے یقیناً منصوبے ذہن میں موجود ہیں البتہ عدیم الفرصتی کے باعث ان پر توجہ نہیں دے پا رہے ہیں۔ وہاں ابھی مزید کئی پروجیکٹس کی شمولیت کا ارادہ ہے مثلاً اردو ویب ڈیجیٹل لائبریری کا فرنٹ اینڈ اور بیک اینڈ، جمیل خط نما کا سورس کوڈ، اور دیگر چھوٹے بڑے پروجیٹکس جنھیں اوپن سورس رکھنا مقصود تھا پر کبھی ان کا کوڈ کسی پبلک ریپازیٹری میں نہیں رکھا گیا۔ دیگر احباب جو اردو ویب کے زیر اہتمام کسی پروجیکٹ پر کام کرنا چاہتے ہیں وہ اراکین میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اردو ویب کی بعض خدمات کو ڈاکر کنٹینرس کی صورت ڈیپلائے کرنے کا ارادہ بہت پہلے سے ہے، اس حوالے سے بھی کچھ ریپوزیٹریز وہاں شامل کی جائیں گے، بلکہ اردو ویب کے نام سے ڈاکر ہب میں بھی ایک آرگنائزیشن موجود ہے۔ :) :) :)
 
حکم تو نہیں، البتہ درخواست ضرور ہے۔ :)
تعمیل کی گئی۔ :) :) :)

فی الوقت آپ کو ٹائپوگرافی ٹیم میں شامل کر دیا ہے، آپ چاہیں تو مزید ٹیموں میں رکنیت کی فرمائش کر سکتے ہیں، بلکہ کسی نئی ٹیم کا مشورہ ذہن میں ہو تو بلا تکلف عرض فرمائیں۔ :) :) :)
 
Top