مضمون اردو مواجہ پیک براے مائکرو سافٹ آفس

جیہ

لائبریرین
السلام علیکم۔ آج ہم دیکھتے ہیں کہ اپنے پی سی پر م س آفس کو کیسے اردو زبان میں منتقل کیا جائے

اس کے لئے سب سے پہلے ہمیں اردو مواجہ پیک کی ضرورت ہوتی ہے۔ یعنی اردو انٹرفیس پیک۔ یہ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

یہاں سے LIP.Exe ڈاؤنلوڈ کریں

اس کے بعد آپ اس فائل کو انسٹال کریں

انسٹال کرنے کے بعد سٹارٹ مینیو میں ‌پروگرامز کے اندر مائیکرو سافٹ آفس اور پھر مائیکرو سافٹ آفس ٹولز میں جائیں۔ یہاں اب لینگوئج کو اردو چن لیں

اب آپ جب مائیکرو سافٹ ورڈ یا مائیکرو سافٹ ایکسل یا کوئی دوسری مائیکرو سافٹ کی ایپلیکیشن کو چنیں گے تو وہ سب اردو میں ڈسپلے ہوگے۔ یاد رہے کہ یہ پیک صرف ونڈوز ایکس پی 2003 اورونڈوز 2000 کے سروس پیک 4 کے لئے ہے

مزید ہارڈوئیر اور سافٹ ویئر کی لسٹ مندرجہ بالا لنک کے پیج پر موجود ہے
 

جیہ

لائبریرین
م س اردو مواجہ پیک کے ساتھ کیسا لگتا ہے۔۔۔ نمونہ حاضر ہے



216037653.jpg
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت خوب جیہ۔۔۔ ویسے اس کا ایک اور اضافی فائدہ یہ ہے کہ اردو الفاظ کی سپیلنگ بھی چیک کی جا سکتی ہیں۔۔۔ یعنی اگر کوئی حرف درست نہ لکھا ہو تو اس کی درست سپیلنگ بھی آفر کرتا ہے
 

جیہ

لائبریرین
اچھا یہ تو بڑی اچھی بات ہے۔ میں نے ابھی چیک نہیں کیا۔ اب ٹرائ کرتی ہوں
 

دوست

محفلین
اوپن آفس والے نراش نہ ہوں اوپن آفس کا بھی اردو ترجمہ موجود ہے اگرچہ اس کی کوالٹی پر مجھے کافی سارے تحفظات ہیں۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
کسی اور تانے بانے میں اردو آفس مواجے کا فانٹ تبدیل کرنے کی بھی ہدایت تھی۔ ذرا اسے پاک نستعلیق یا فجر نستعلیق میں کر کے دیکھیں تو پتہ چلے کہ یہاں کیا مسائل ہیں۔
اور شاکر کیا بھارتیہ اوپن آفس کے علاوہ ُاکستان میں بھی ترجمہ ہوا ہے اوپن آفس کا۔
یہں کا تو ربط یہ ہے:
http://www.ncb.ernet.in/bharateeyaoo/
 

شاکرالقادری

لائبریرین
ھاں میں اس کو بہت پہلے استعمال کر چکا ہوں مگر یہ مواجہہ مکمل آفس کی تارید نہیں کرتا بلکہ اسے جزوی طور پر تبدیل کرتا ہے
م س ورڈ ۔۔۔۔ مکمل طور پر اردو مواجہہ کو قبول کرتا ہے
جبکہ
م س آفس کے دوسرے پروگرام
م س پاور پوائنٹ وغیرہ جزوی طور پر اور
م س ایکسیس بالکل اس مواجہہ کو قبول نہیں کرتا
 

محمدصابر

محفلین
آفس ایکس پی کونسا آفس ہے۔ میرے پاس تو ہمیشہ کسی سال کے ساتھ جڑا ہوا آتاہے۔ ویسے ۲۰۰۷ کے لئے ابھی موجود نہیں ہے۔
 
Top