اردو محفل کے ایکسپرٹ حضرات ! ان پیج کی ایک جاب پر 300 ڈالر حاصل کیجئے ۔

اردو محفل کے ساتھیو! السلام علیکم ۔ میرے پاس ان پیج 3.21 کا رجسٹرڈ ورژن ہے جو کہ ڈونگل کے ساتھ چلتا ہے ۔میں چاہتا ہوں کہ اپنے اس رجسٹرڈ ورژن میں نوری نستعلیق کے مزید کچھ لگیچرز کا اضافہ کروں اور ساتھ ہی ساتھ ان لگیچرز کی کرننگ بھی شامل کردوں ۔ مگر میں پروگرامنگ سے ناواقف ہوں ۔ اگر پروگرامنگ کے کو ئی ایکسپرٹ ان پیج تھری کے لگیچرز اور کرننگ والے ٹیبل کھول کر ان میں تبدیلی اور اضافے کا طریقہ بتلا دیں تو میں اس کام کے عوض 300 ڈالر دینے کو تیار ہوں ۔ البتہ یہ سہولت میں اپنے رجسٹرڈ ورژن میں ہی چاہتا ہوں ۔ انٹرنیٹ پر ان پیج تھری کریک شدہ ورژن بھی دستیاب ہے مگر وہ نہیں چاہئے۔ رابطے کیلئے میرا ای میل [ای میل محذوف]
نیز میں یہ اضافہ جمیل نوری نستعلیق یا کسی دوسرے فونٹ کی شکل میں نہیں چاہتا بلکہ اوریجنل ان پیج کے نوری نستعلیق فونٹ میں یہ اضافہ چاہتا ہوں تاکہ ٹائپنگ کرتے ہوئے نئے لگیچرز کیلئے مجھے ان پیج میں بار بار فونٹ تبدیل نہ کرنا پڑے ۔ میں چاہتا ہوں کہ مجھے اضافے کا طریقہ بتلادیا جائے تاکہ وقت کے ساتھ ساتھ جس نئے لگیچر کی ضرورت پیش آئے میں اپنی مرضی کے مطابق اپنے رجسٹرڈ ورژن میں اس کا اضافہ کرتا رہوں اور اس کی کرننگ بھی شامل کرتا رہوں ۔
امید ہے اردو محفل کے ماہرین کیلئے یہ کوئی مشکل کام نہیں ہوگا ۔ نیز یہ اضافہ غیر قانونی بھی نہیں کیونکہ میں اپنے رجسٹرڈ ورژ ن میں ذاتی استعمال کیلئے یہ سہولت چاہتا ہوں ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top