نویں سالگرہ اردو محفل نثر پارے 2014 ( نثری نشست )

سید فصیح احمد

لائبریرین
بسم الله الرحمن الرحيم
شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہائت رحم کرنے والا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حمد
کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

تلاش اُس کو نہ کر بتوں میں ، وہ ہے بدلتی ہوئی رُتوں میں
جو دن کو رات اور رات کو دن بنا رہا ہے ، وہی خدا ہے

وہی ہے مشرق وہی ہے مغرب ، سفر کریں سب اُسی کی جانب
ہر آئینے میں جو عکس اپنا دکھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو سوچوں نے کب سراہا ، وہی ہوا جو خدا نے چاہا
جو اختیارِ بشر پہ پہرے بٹھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

نظر بھی رکھے ،سماعتیں بھی ، وہ جان لیتا ہے نیتیں بھی
جو خانہء لاشعور میں جگمگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

کسی کو تاجِ وقار بخشے ، کسی کو ذلت کے غار بخشے
جو سب کے ماتھے پہ مہرِ قدرت لگا رہا ہے ، وہی خدا ہے

سفید اُس کا سیاہ اُس کا ، نفس نفس ہے گواہ اُس کا
جو شعلہء جاں جلا رہا ہے ، بُجھا رہا ہے ، وہی خدا ہے

مظفر وارثی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نعت
نعمتیں بانٹتا جس سمت وہ ذیشان گیا
ساتھ ہی منشیء رحمت کا قلمدان گیا

لے خبر جلد کہ اوروں کی طرف دھیان گیا
میرے مولیٰ مِرے آقا ترے قربان گیا

آہ وہ آنکھ کہ ناکامِ تمنّا ہی رہی
ہائے وہ دل جو تِرے در سے پُر ارمان گیا

دل ہے وہ دل جو تِری یاد سے معمور رہا
سر ہے وہ سر جو ترے قدموں پہ قربان گیا

اُنہیں جانا، اُنہیں مانا نہ رکھا غیر سے کام
للہِ الحمد میں دنیا سے مسلمان گیا

اور تم پر مِرے آقا کی عنایت نہ سہی
نجدیو! کلمہ پڑھانے کا بھی احسان گیا

آج لے اُن کی پناہ ، آج مدد مانگ ان سے
پھر نہ مانیں گے قیامت میں اگر مان گیا

اُف رے منکر یہ بڑھا جوشِ تعصب آخر
بِھیڑ میں ہاتھ سے کم بخت کے ایمان گیا

جان و دل ہوش و خرد سب تو مدینے پہنچے
تم نہیں چلتے رضا ، سارا تو سامان گیا

مولانا احمد رضا خان علیہ الرحمہ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بعد از حمد و نعت میں آپ سب کو اردو محفل کی نشست گاہ میں نو آفرین "اردو محفل نثر پارے 2014 ( نثری نشست )" کے اولین انعقاد پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ آج، 10 جولائی 2014 کو اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع خاص پر نثری نشست کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔ امید کرتا ہوں کہ آپ سب مل کر بطور قلم نواز اور قاری اس میں بھرپور حصہ لیں گے اور اسے یاد گار بنا دیں گے۔ " نثر پارے 2014 " کی صدارت استادِ محترم جناب عبید اعجاز صاحب کریں گے اور اس تقریبِ قلم میں مہمان خصوصی کی نشست پر مکرم و محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب براجمان ہوں گے۔ پس! جنابِ صدر (الف عین ) کی اجازت سے، تہذیب و روایت کا پاس رکھتے ہوئے خاکسار اپنے عاجز قلم کی چند تحریری کاوشیں پیش کر کے نشستِ نثر کا باقاعدہ آغاز کرتا ہے۔
باقاعدہ افتتاح کے بعد قلیل وقفہ سے میں فرداً فرداً مدعو احباب کو بلاتا رہوں گا اور یوں کاروانِ حرف اس ماہ کے آخر تک گامزن رہے گا۔ مدعو کرنے کے درمیان کا وقفہ عمومی کی نسبت قدرے طول میں ہو گا تا کہ سب حاضرین تحریروں کو اطمینان سے پڑھ کر تبصروں کے واسطے مختص لڑی میں اظہار خیال کر سکیں۔
شریک ادباء کی فہرست کسی ترتیب نزولی یا صعودی میں نہیں کیوں کہ کسی بھی لکھاری کے لیئے وقتِ حاضری کا تعین ممکن نہیں، ایسے میں اگر کسی تجربہ کارقلم بردار کا نام کسی مبتدی سے پہلے پکارا گیا تو اس کے لیئے معذرت خواہ ہوں۔ تحریر لگانے کے طریقے میں اگر کسی ہم دم کو کوئی شبہ ہو تو میری تحریر سے رجوع کرے اور اسی طرز کو اپنائے۔
تمام دُلارے قارئین سے التماس ہے کہ نشست کی لڑی میں تبصرے سے پرہیز کریں اور فقط ریٹنگ کا لٹّو گھما کر ہی رائے کا ظہار کریں۔ آپ کے تبصروں کے لیئے ایک لڑی یہاں بنا دی گئی ہے تمام خیالات اسی لڑی میں قلم بند کریں۔
اور آخر میں ان تمام یارانِ مہرباں کا ذکر کرنا چاہوں گا کہ جن کی کاوشوں کے سوا یہ نشست رو نما نہیں ہو سکتی تھی۔
محترم عبد الرحمن ، محترم محمد اسامہ سَرسَری ، محترم نیرنگ خیال ، محترم محمد وارث ، دُلارے محمد خلیل الرحمٰن
اور پیارے محمد یعقوب آسی صاحب!
 
آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
قارئین کے تبصروں کے لیئے ایک لڑی یہاں بنا دی گئی ہے تمام خیالات اسی لڑی میں قلم بند کریں۔ :)

اب تک شامل کیے جانے والے نثر پارے :

سید فصیح احمد:
” عکس “ --- از فصیح احمد --- (یہاں کلک کریں!)
” کابوس “ --- از فصیح احمد --- (یہاں کلک کریں!)

نور سعدیہ شیخ:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/تلاشِ-خوشی-۔۔-افسانہ-از-نور.75986/

لئیق احمد:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/مجھ-پراردو-محفل-کے-اثرات۔-اردو-محفل-کی-نویں-سالگرہ.75988/

ابرار قریشی:
رمضان المبارک اور ویلی مائیاں ۔۔۔۔ یہاں کلک کریں

عابی لکھنوی:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/وہ-کھٹے-میٹھے-دن-۔۔۔۔پہلا-سبق-۔۔۔۔۔-از-عابی-مکھنوی.75997/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/وہ-کھٹے-میٹھے-دن-۔۔۔۔پہلا-امتحان-۔۔از-عابی-مکھنوی.75998/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/وہ-کھٹے-میٹھے-دن-۔۔۔۔-پر-پُرزے-۔۔از-عابی-مکھنوی.76000/

سلمان حمید:
قیدی... از سلمان حمید (یہاں کلک کریں)

زرقا مفتی:
ایک کٹی پارٹی کا احوال ۔۔از ۔۔ زرقامفتی
شور از ۔۔۔۔زرقا مفتی

فلک شیر:
"ساز اور مغنی..............ایک مکالمہ "
قصہ ابو ظاہر اور ابو باطن کا

سید ذیشان:
سنجیدہ تحریر: برما کا سپاہی
مزاحیہ (؟) تحریر: فلسفی کا خواب

خوشی:
ہمارے-اپنے.

س ن مخمور:
میں آج بھی حسین ہوں

نیرنگ خیال:
شیف (اردو محفل کی نویں سالگرہ کے موقع پر) از قلم نیرنگ خیال

حاتم راجپوت:
سو کا نوٹ

عاطف بٹ:
یہ بات ہے ایک دہائی کی

ماہی احمد:
تہی داماں از ماہی احمد

سید شہزاد ناصر:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/سہرے-کے-پھول-قند-مکرّر-نویں-سالگرہ-کے-لئے.76310/

محمد خلیل الرحمٰن:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قندِ-مکرر.76424/#post-1587322
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/قندِ-مکرر.76424/#post-1587324

عبد الرحمن:
برکت
مجموعہء گناہ ہے
نصیب

ملک محمد اسد

یادیں
خواھشیں اور روحانیت
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
میں محفل کے صدر اور منتظمین کی شکر گزار ہوں کہ مجھے مدعو گرچہ اس نگر میں نئی ہوں ۔ مجھے کچھ آتا تو نہیں بس لفظ سنوارنے کی جستجو میں ہوں میں یا خود کو نکھارنے کی سعی ہے ۔ میں بھی تمام محفلین کو خوش آمدید کہوں گی ۔ اور میں ایک ہی افسانہ لکھ پائی ۔ میرا قلم مجھے عزیز ہے پر ادب کی دنیا میں نیا ہے


الفاظ میرا سرمایہ ہیں ، یہ میرا خزانہ ہیں جب میں ان میں کھوجاتی ہوں مجھے کائنات کی ہر چیز رکی سی لگتی ہے ہر منظر پسِ منظر میں غائب ہوجاتا ہے ۔ کبھی اپنی ثقافت کو منہدم ہونے سے بچانا پڑتا ہے تو کبھی نسلی رہنمائی کی بقا کے لیے نثر ملزوم ہوجاتی ہے ۔ شاعری میرے لئے روح کی غذا ہے مگر نثر تو معاشرے کی بقا ہے ، شعری صنف ادبیات میں انسان کے ذاتی تجربات کو بتاتی ہے یا عیاں کرتی ہے مگر نثر انسان کی شخصیت کی عکاس ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کا تجزیہ ضرور ہوتی ہے اور پڑھنے والے کے لئے رہنمائی بن جاتی ہے ۔ اس وقت میں خود کو خوش نصیب مان رہی ہوں میں معاشرے کی عکاسی کر رہی ہوں میرا قلم میرے جذبات کا محتاج نہیں یہ میرے ارد گرد لوگوں کے دلوں کے دکھوں اور خوشیوں کو بتا رہا ہے ۔

اگر میرے کہے گئے لفظ آپ کے دلوں پر اثر کر پائے تو میں سمجھ پاؤں گی میں اپنی کاوش میں کامیاب ہوگئ ۔ اور نہ ہوئے تو سمجھوں گی ابھی میری جان باقی ہے ، جہاں باقی ہے میرا قلم تلوار ہے یہ تلوارتو باقی ہے ، اور ہے توصرف وار باقی ہے ۔۔!!

میرا افسانہ : تلاشِ خوشی
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/تلاشِ-خوشی-۔۔-افسانہ-از-نور.75986/


 
آخری تدوین:
بہت شکریہ دعوت تحریر کا ، ویسے تو میں لاہور کا ایک ٹیپیکل شہری ہوں جو گھر میں اور باہر بھی پنجابی بولتا ہوں اور پنجابی ہونے پر باقاعدہ فخر بھی کرتا ہوں۔ لیکن یوں لگتا ہے کہ اردو زبان زبان مجھ میں ایسے سمائی ہوئی ہے جسے میں شاید کبھی پوری طرح سمجھ نہیں سکا۔ لیکن مجھے اپنی اردو دانی کا اندازہ اس وقت ہوا جب دسویں کے امتحان میں میں نے بغیرخاص تیاری اور محنت کے (کیونکہ ساری توجہ سائنس کے مضامین پر تھی) 90 فیصد سے زیادہ نمبر لے لئے۔ اور اب چونکہ بین الاقوامی سطح پر اردو پاکستان کی پہچان بن چکی ہے تو جب بھی اردو زبان ہو تذکرہ ہوتا ہے تو پردیس میں ایک پاکستانی ہونے کے ناطے میرے کان کھڑے ہوجاتے ہیں۔
۔ سید فصیح احمد کا حکم تھا کہ ایک تحریر نویں سالگرہ کے موقع پر لکھنی ہے تو یہاں ایک مختصر سی تحریر پیش خدمت ہے۔
 
شکریہ فصیح بھائی۔ سب سے پہلے اردو محفل اور تمام محفلین کو اردو محفل کی نویں سالگرہ بہت مبارک ہو، اللہ اردو محفل کو مزید ترقی دے۔ آمدم برسرمطلب، اپنی نثری کاوش پیش کرنا تھی، وقت کی کمی اور سہل پسندی کے سبب گزشتہ رمضان کی یہ پوسٹ شئیر کررہا ہوں، امید ہے قارئین کو پسند آئیگی۔
یہاں کلک کریں
 
شکریہ جناب سید فصیح صاحب ۔۔۔ماشاء اللہ اردو محفل بچپن سے عہد لڑکپن میں داخل ہو چکی ہے اس پر مسرت موقع پر تمام محفلین و منتظمین کو مبارکباد۔نثری کاوش کیا ہے جی بس شغل شغل میں بچپن کی جھوٹی سچی کہانی لکھنی شروع کی تھی چند ماہ قبل ۔۔پانچ اقساط کے بعد سے یہ سلسلہ معطل ہے ۔اردو محفل میں اولین تین اقساط پیش خدمت ہیں ۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/وہ-کھٹے-میٹھے-دن-۔۔۔۔پہلا-سبق-۔۔۔۔۔-از-عابی-مکھنوی.75997/

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/وہ-کھٹے-میٹھے-دن-۔۔۔۔پہلا-امتحان-۔۔از-عابی-مکھنوی.75998/
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/وہ-کھٹے-میٹھے-دن-۔۔۔۔-پر-پُرزے-۔۔از-عابی-مکھنوی.76000/
 

سلمان حمید

محفلین
کل رات بہت دنوں بعد لکھنے بیٹھا تو کچھ سوجھ نہیں رہا تھا. کچھ بھی لکھ دینے کا سوچا تو قارئین کا خیال آ جاتا کہ سب کیا سوچیں گے کہ محفل کی سالگرہ کے موقع پر سلمان کو جگہ دی اور کیا عام سی تحریر لکھ کے آ گیا ہے. بس تنقید کا خوف حوصلہ شکنی کر دیتا ہے حالانکہ اس سے حوصلہ بڑھنا چاہیے کیونکہ سب محفلین بشمول اصلاح کرنے والے احباب کا رویہ ہمیشہ حوصلہ افزا ہی رہا ہے. میری تحریر میری طرح کے ہر اس نئے اور کچے پکے لکھاری کے لیے ہے جو لکھنے سے ڈرتے ہیں اور کبھی کبھار ہی لکھ پاتے ہیں.

قیدی... از سلمان حمید (یہاں کلک کریں)

اور سب سے آخر میں (حالانکہ شروع میں ہونا چاہیے تھا) میں تمام محفلین کو محفل کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور منتظمین بالخصوص سید فصیح احمد بھائی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے نثری نششت میں جگہ دی :)
 
آخری تدوین:

زرقا مفتی

محفلین
شکریہ فصیح احمد صاحب
میری تحریر شاید تقریب کے شایان شان نہ ہو مگر تقریب میں شرکت کا بہانہ تو بن ہی سکتی ہے سو پیش خدمت ہے
شور از ۔۔۔۔زرقا مفتی

السلام علیکم
ابھی یاد آیا کہ نثری نشست میں ایک سے زیادہ تحریر پیش کرنے کی اجازت ہے سو ایک اور تحریر پیش خدمت ہے
ایک کٹی پارٹی کا احوال ۔۔از ۔۔ زرقامفتی
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ تھیں محترمہ زرقا مفتی صاحبہ جنہوں نے اپنی دلکش تحریروں سے محفل کو رونق بخشی۔
اب میں بلانا چاہوں گا ایک انتہائی مہرباں دوست ، میرے پیارے بھائی فلک شیر صاحب کو کہ وہ آ کر اپنی خوش نما تحریروں سے محفل کو حسن بخشیں۔
 
Top