اردو لینگویج سپورٹ کی ضرورت ہوگی!

اردو سپورٹ کا کیا مسئلہ

نبیل جب آپ نے ڈاٹ نیٹ رن ٹائم کو تسلیم کرلیا ہے تو پھر او ایس کی اردو سپورٹ کا کیا مسئلہ ہے، اس کو بھی تسلیم کرلو اور لوگوں کو پابند کردو کہ اس کی موجودگی لازم ہے۔ حالیہ میں نے ونڈوز ۲۰۰۰ پر یہ سپورٹ داخل کرنے پر کام کیا ہے۔ وہ یہاں دیکھ سکتے ہیں:
http://www.boriat.com/urduinst
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، فی الحال تو میں او ایس کی سپورٹ کو لازم قرار دینے کے حق میں نہیں ہوں۔ وہی ونڈوز 98 کا enigma۔ :cry: ویسے بھی او ایس کی سپورٹ کی شرط سے اپلیکیشن کا استعمال بہت محدود ہو کر رہ جاتا ہے۔ میرا اندازہ یہ ہے کہ لوگ میرے لکھے ہوئے اردو نوٹ پیڈ ایڈیٹر کی نسبت اردو ایڈیٹر لائٹ زیادہ استعمال کرتے ہیں کیونکہ یہ ہر ونڈوز پر چل جاتا ہے اور اس کے لیے او ایس کی سپورٹ کی ضرورت بھی نہیں پڑتی۔ (صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 کی ضرورت پڑتی ہے :) )

جیسا کہ میں اوپر عرض کر چکا ہوں، اگر ہم کسی طرح یونی سکرائب کی سپورٹ شامل کرنا سیکھ لیں تو پھر ہماری اپلکیشن بھی ہر ونڈوز پلیٹ فارم پر او ایس سپورٹ کے بغیر چل سکے گی۔ دوسرے میں نے ڈاٹ نیٹ پروگرامنگ سے صرف تجربات کا آغاز کیا ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ضرور ہی ڈاٹ نیٹ‌ پر کام کریں۔ ہمیں جاوا کو بھی ایکسپلور کرنا چاہیے۔ اس پر میں بعد میں لکھوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ اعجاز۔ دراصل ہم اس پر یہاں بات کر چکے ہیں۔ بہرحال انفارمیشن فراہم کرنے کا شکریہ۔
 

اعجاز

محفلین
معذرت :(
پر میں‌اکثر تھریڈز کی آخری پوسٹ‌ ہی پڑھتا ہوں ۔ آپ نے اس API کے استعمال کا زکر کیا تھا۔
کیا اس میں‌ آنے والے پرابلم کا کہیں‌ذکر موجود ہے ۔ کوئ ربط؟
 

اعجاز

محفلین
اس میں‌آپ نے جس پرابلم کا زکر کیا ہے ڈاٹ نیٹ‌میں‌استعمال کرنے کا وہ تو نہیں‌ہونا چا ہیے ۔ میرے خیال میں‌.NET میں‌wrappers آسانی سے بن جاتے ہیں ۔ لیکن میں‌نے زیادہ کام نہیں‌کیا ہے اس میں۔
میں‌خود جاوا میں‌کام کرتا ہوں لیکن اگر آپ اسے پہلے MS کے لیے بنا یں تو بہتر ہے کیونکہ RAD کے لیے MS ہی بہتر ہے اور اس طرح‌زیادہ اپلیکیشن وجود میں‌آینگے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اعجاز، اس پراجیکٹ پر کام میری دوسری مصروفیات کے باعث رکا ہوا ہے لیکن میں نے فیصلہ یہی کیا ہے کہ یونی سکرائب یا کوئی اور کیریکٹر شیپنگ کی سپورٹ شامل کرنا انتہائی دقت طلب کام ہوگا اور کچھ غیر ضروری بھی۔ بہتر یہی ہوگا کہ لینگویج سپورٹ کو pre-requisite قرار دے کر ایڈیٹر کی فیچرز پر ہی کام کیا جائے۔ آپ نے دیکھ ہی لیا ہوگا کہ میں ایک لینگویج سپورٹ انسٹالر پر بھی کام کر رہا ہوں جس کی بدولت ونڈوز کی سی ڈی کے بغیر ہی اردو لینگویج سپورٹ انسٹال ہو جائے گی۔ ونڈوز ایکس پی کے لیے اردو لینگویج سپورٹ انسٹالر ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے۔ وقت ملنے پر اسے بہتر بنانے پر بھی کام کروں گا۔
 
Top