اردو لغت اور سپیل چیکر کی ضروریات

اسد

محفلین
فی الوقت میں کئی منصوبوں میں کام کر رہا ہوں۔ تاہم اگر پروسیسنگ یا کوئی ایسی مدد چاہئے ہو جو میں کر سکوں تو بلا تکلف بتا دیجئے گا کہ میں ہر منصوبے کو ایک خاص وقت ہی دیتا ہوں اور ان منصوبوں کی اکثریت فار ایور کی سی ہے کہ انہیں سے عارضی طور پر وقت نکالا جا سکتا ہے :)
بہت شکریہ۔ ایک مرتبہ فہرست کسی حد تک مکمل ہو جائے تو آپ لوگوں کو اسے ٹیسٹ کرنے کی زحمت دوں گا، لیکن فی الحال اس کی ضرورت نہیں ہے۔ میں کچھ دوسرے کام بھی ساتھ ساتھ کر رہا ہوں جن میں وقت لگتا ہے، لیکن ان کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔

ڈکشنری میں بیس ہزار سے زیادہ الفاظ ہو چکے ہیں۔ اس کا جائزہ لینے پر اندازہ ہوا کہ اس میں بہت سے الفاظ کی تمام ممکنہ صورتیں موجود نہیں ہیں۔ ایک مرتبہ موجودہ ذخیرے میں سے الفاظ فہرست میں شامل ہو جائیں تو ان ممکنہ الفاظ کو شامل کروں گا، غالباً کیلک استعمال کرتے ہوئے۔

افِکس فائل میں کچھ انتہائی عمومی کامپلکس قوائد ہم خود ڈال دیں اور پھر ڈکشنری کمپریس کریں تو ہمارے قوائد موجود رہتے ہیں اور نئے سادہ افِکس قوائد شامل ہو جاتے ہیں۔ ان نئے قوائد کو ہم اکٹھا کر کے مزید پیچیدہ قوائد میں تبدیل کر سکتے ہیں اور یہی عمل دوہرا سکتے ہیں۔

نیچے تصویر میں پہلی تین سطریں ایک ہی اصول کے تحت تین الفاظ، کھانا / الجھاوا / بہار، میں تبدیل ہو جائیں گی۔ دوسرے تمام الفاظ، جن میں یہ تینوں صورتیں ہوں گی، بھی تبدیل ہو جائیں گے۔ اسی طرح سطر چھ سے اٹھارہ تک الفاظ کی تیرہ ممکنہ صورتیں صرف ایک قائدے سے اخذ ہو سکیں گی۔
affix-table1.png

ایک سوال یہ پوچھنا تھا کہ الف مکسورہ والے الفاظ کو بڑی یے سے لکھنا چاہیے یا نہیں؟
 
آخری تدوین:

دوست

محفلین
متبادل صورتوں والے الفاظ کو بھی جگہ ملنی چاہیئے
چاہیے، چاہیئے، چاہئے وغیرہ
 

arifkarim

معطل
مثال کے طور پر تقریباً ہر فائل جو میں دیکھتا ہوں برقی کتابوں کے لئے، ان میں ’اور‘ کو بھی کئی جگہ ’او۔ سپیس۔ ر‘ لکھا ہوتا ہے۔ جو کسی انجن میں سپیل کی غلطی نہیں دکھا سکتا کہ ’او‘ بھی ویلڈ لفظ ہے۔’لگام‘ کو ’لگا۔ سہیس۔ م‘ یا ’نیام’ کو ’نیا۔ سپیس ۔م‘ لکھنے سے بھی سپیل چیکنگ ناکام رہتی ہے کہ |لگا‘ اور ’نیا‘ بھی درست الفاظ ہیں۔
اس کیلئے اسپیل چیکر میں کچھ جدید اصول شامل کرنے ہوں گے تاکہ اسپیس کی وجہ سے کی گئی اردو الفاظ کی غلطیوں کا اژالہ ہو سکے۔ جیسے اوپر کی مثال میں الفاظ نیا م، لگا م میں "م" غلط حرف کے طور پر اسپیل چکر کو دکھانا چاہئے کہ اس سے پہلے اسپیس آرہی ہے۔ مطلب ہم اسپیل چیکر کی تصحیح لسٹ میں اردو کے تمام حروف بمع اسپیس شامل کر کے اس غلطی کو آئندہ پکڑ سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
متبادل صورتوں والے الفاظ کو بھی جگہ ملنی چاہیئے
چاہیے، چاہیئے، چاہئے وغیرہ
جن الفاظ کی ایک سے زیادہ درست املا رائج ہیں انہیں تو شامل کیا جا سکتا ہے، مثلاً الف مکسورہ والے الفاظ تین حروف (الف مکسورہ ، چھوٹی یے اور بڑی یے) سے لکھے جاتے ہیں اور ان پر کھڑا زبر بھی ہو سکتا ہے۔ اس طرح ان الفاظ کی چار یا چھ ممکن درست (یا کم از کم قابلِ قبول) املا ہو سکتی ہیں۔ لیکن 'ئیے' یا 'یے' لاحقے والے الفاظ کی صرف ایک ایک صورت درست ہوتی ہے، میرے خیال میں غلط املا کو متبادل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ میری املا تو ابھی سے بہتر ہونی شروع ہو گئی ہے۔
اس کیلئے اسپیل چیکر میں کچھ جدید اصول شامل کرنے ہوں گے تاکہ اسپیس کی وجہ سے کی گئی اردو الفاظ کی غلطیوں کا اژالہ ہو سکے۔ جیسے اوپر کی مثال میں الفاظ نیا م، لگا م میں "م" غلط حرف کے طور پر اسپیل چکر کو دکھانا چاہئے کہ اس سے پہلے اسپیس آرہی ہے۔ مطلب ہم اسپیل چیکر کی تصحیح لسٹ میں اردو کے تمام حروف بمع اسپیس شامل کر کے اس غلطی کو آئندہ پکڑ سکتے ہیں۔
یہ اصول اسی وقت شامل ہوں گے جب انہیں لکھا جائے گا اور ان کی فہرست بنائے جائے گی۔ مثال کے لئے میں نے روز و شب کے اصول شامل کیے ہیں اور ان کا نتیجہ کچھ ایسے ہے:
Suggest-01.png

میری ڈکشنری علیحدہ م اور دیگر تمام واحد حروف کو غلطی دکھا رہی ہے کیونکہ میں نے واحد حروف بطور الفاظ شامل نہیں کیے(ایڈٹ: 'و' کے علاوہ)۔ ڈکشنری میں صرف درست الفاظ شامل کیے جاتے ہیں اور لفظ کی تعریف ہی یہ ہوتی ہے کہ اس کے درمیان سپیس (اور عام حالات میں دوسرے ورڈ سپریٹرز {، ۔ ؛ : . , ; وغیرہ}) شامل نہیں ہو سکتے۔ ہاں، تجویز کردہ الفاظ میں سپیس شامل کی جا سکتی ہے جیسا کہ اوپر کی تصویر سے ظاہر ہے۔ لیکن مجوزہ الفاظ کے اصول ڈکشنری فائل میں نہیں بلکہ افِکس فائل میں شامل کیے جاتے ہیں اور اس فائل کا سائز بڑھنے سے سپیل چیک کی رفتار متاثر ہوتی ہے۔
ایڈٹ: صرف 'روزوشب' کے لئے تین اصول شامل کرنے پڑے ہیں۔ اردو میں تو 'و' والی تراکیب ہی کی تعداد بہت ہے، اور بھی بہت سے الفاظ کے جوڑے ہیں جو بغیر سپیس کے لکھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں ان کے لئے علیحدہ اصول ہوں گے۔ ان سب کو افِکس فائل میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

اپنی مرضی کی مکمل تصحیح کے لئے خود ہی کوئی ایپلیکیشن تیار کرنی ہو گی جس میں ہم اپنی مرضی سے ہَن سپیل کے علاوہ اضافی اصول شامل کر سکیں۔ ویسے تو اگر لوگ ٹائپ کرتے وقت مونو سپیسڈ فونٹ استعمال کر لیا کریں تو بہت سی غلطیاں ویسے ہی سامنے آ جاتی ہیں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
اللہ تعالىٰ کے ناموں کی املا:
میں نے اردو ویکیپیڈیا سے اللہ تعالىٰ کے نام حاصل کیے ان میں عربی یے ي اور عربی ك استعمال ہو رہا تھا جسے میں نے تبدیل کر دیا، ه U+1607 استعمال ہو رہا تھا جو ه‌ههه نظر آتا ہے۔ اسے میں نے اردو/فارسی ہ (ہ‌ہہہ) سے تبدیل کر دیا۔ اب یہ معلوم کرنا ہے کہ ان ناموں کا کیا کِیا جائے جن میں الف، واؤ اور چھوٹی یے پر ہمزہ استعمال ہو رہا ہے۔ کیا نیچے چوتھے کالم میں دی ہوئی املا قابل قبول ہے؟

أخر الأخر عبدالأخر الآخر
أول الأول عبدالأول الاول
بارئ البارئ عبدالبارئ الباری
رؤوف الرؤوف عبدالرؤوف الرؤوف
قهار القهار عبدالقهار القہار
مؤخر المؤخر عبدالمؤخر الموخر
مؤمن المؤمن عبدالمؤمن المومن
مبدئ المبدئ عبدالمبدئ المبدی
هادی الهادی عبدالهادی الہادی
وهاب الوهاب عبدالوهاب الوہاب

ذو الجلال و الإکرام ذو الجلال و الاکرام
نوٹ: میں عبد/عبدال سابقے والے غیر مستعمل نام خارج کر دوں گا۔
----------
دوسری بات ان الفاظ کی املا کے بارے میں ہے جن میں جمع بنانے پر دو واؤ اکٹھے استعمال ہوتے ہیں۔ آرزوؤں، آلوؤں، آنسوؤں، بچھووں، بھلاووں، وغیرہ۔
کیا ان الفاظ میں دوسرا واؤ ہمزہ کے ساتھ آنا لازم ہے یا نہیں؟ کیا کچھ الفاظ اس سے مستثنىٰ ہیں؟

ایک فہرست ابو (ابوطالب) اور ابوال (ابوالقاسم) سابقے والے مشہور ناموں کی بھی تیار کرنی ہے۔
 

دوست

محفلین
املاء نامہ یہاں کہیں ہو گا. کتابچہ سا ہے، ٹائپ کیا گیا ہے اردو لائبریری کے لیے.
 

اسد

محفلین
ڈکشنری میں تقریباً تیس ہزار الفاظ ہو گئے ہیں۔ ایک اور فائل میں دو ہزار سے زیادہ الفاظ ہو گئے ہیں جو غور سے دیکھنی ہو گی، بیشتر الفاظ کے بارے میں مَیں پر یقین نہیں ہوں۔ اب اس کام میں مدد کے لئے ایک پرانا پروجیکٹ دوبارہ شروع کر رہا ہوں، تصویری پی ڈی ایف لغت میں ہائپر لنکنگ کر رہا ہوں تاکہ کمپیوٹر پر ہی چیکنگ ہو سکے۔ اس میں بھی تین چار دن لگ جائیں گے کیونکہ بہت ہی تھکا دینے والا ڈونکی ورک ہے۔ اس کے بعد ان فہرستوں سے دوبارہ الفاظ شامل کرنے کا کام شروع کروں گا۔ ویسے تو جو بھی اردو فائل یا صفحہ کھولتا ہوں اس میں موجود الفاظ کو ڈکشنری میں شامل کرتا جاتا ہوں لیکن فہرستوں سے کام آسان ہو جاتا ہے۔ جگاڑ لگا کر اوپرا 12 میں بھی ڈکشنری چلا لی ہے۔ اوپرا 20 میں بھی جگاڑ لگائی تھی لیکن کچھ مسئلہ ہے اور ڈکشنری درست کام نہیں کر رہی، بہت سے الفاظ کو غلطی ظاہر کر رہی ہے۔
عربی کے 'ال' سابقے والے الفاظ کو شامل کرنے کا بھی مسئلہ ہے۔
کروم میں نئی ڈکشنریاں کہاں انسٹال ہوتی ہیں؟ اگر کوئی بتا سکے تو میں اس میں بھی ڈکشنری استعمال کرنے کی کوشش کروں۔ کروم اور کرومیم بھی ہَن سپیل ڈکشنری استعمال کرتے ہیں لیکن ان کی ڈکشنری فورمیٹ مختلف ہے اور عام dic / aff فائلوں کو علیحدہ یوٹیلٹی کے ذریعے کنورٹ کیا جاتا ہے۔
مائکروسوفٹ آفس کی ڈکشنری کیسے بناتے ہیں؟ اور یہ انسٹال کیسے ہوتی ہے؟
 

arifkarim

معطل
مائکروسوفٹ آفس کی ڈکشنری کیسے بناتے ہیں؟ اور یہ انسٹال کیسے ہوتی ہے؟

یہ دھاگہ دیکھ لیں:
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/73075/

مائکروسافٹ کی ڈکشنری اب تک مکمل ترین الف عین صاحب نے بنائی ہے لیکن اسمیں بہت سے الفاظ غلط املاء اور اعراب کیساتھ موجود ہیں جن کو درست کرنا ضروری ہے۔
 

اسد

محفلین
میں نے مائکروسوفٹ آفس 2010 میں اردو ڈکشنری استعمال کر کے دیکھی ہے اس میں بہت سے الفاظ موجود ہیں۔ لیکن یہ کسی DLL فائل میں ہے اور اس میں سے الفاظ کی فہرست نکالنا مشکل ہے۔ ڈکشنری LIP یا لینگویج انٹرفیس پیک انسٹال کرنے پر دستیاب ہو جاتی ہے۔ مزید الفاظ ہم کسٹم لغت میں شامل کرتے ہیں۔ بہرحال میں نے اپنی فہرست کو اس ڈکشنری سے چیک کیا تو کچھ غلطیاں نظر آئیں (بقول آفس 2010 ڈکشنری) انہیں اس فائل میں محفوظ کیا ہے۔ آٹھ کلو بائٹ کی ٹیکسٹ فائل ہے, پانچ سو پندرہ الفاظ ہیں۔ اسے دیکھ کر بتائیں کہ ان الفاظ کا کیا کِیا جائے؟ کچھ الفاظ تو غلط ہوں گے، کچھ جوڑ کے لکھے گئے ہیں اور بعض دوسری غلطیاں ہو سکتی ہیں۔ انگلش نام ہیں، جگہوں کے نام ہیں، وغیرہ، وغیرہ۔ اس فہرست میں سے جو الفاظ آپ کو درست لگتے ہیں انہیں آفس 2007/2010/2013 کی کسٹم اردو لغت میں شامل کر لیں۔

ہَن سپیل لغت:
ان پانچ سو الفاظ سمیت تقریباً ساڑھے پینتیس ہزار الفاظ ہو گئے ہیں۔ اب میں چاہتا ہوں کہ اس فہرست کی ایک سادہ لغت بنا دوں اور آپ لوگ اسے استعمال کر کے دیکھیں اور جو الفاظ اس میں موجود نہیں ہیں انہیں کسٹم لغت میں شامل کرتے جائیں اور پھر وہ کسٹم لغت کہیں اپلوڈ کر دیں، یا یہیں وہ الفاظ شریک کر دیں، تاکہ میں اس میں سے الفاظ مرکزی لغت میں شامل کر کے نیا ورژن جاری کر دوں۔

اگر کوئی الفاظ غلط ہوں تو ان کی بھی نشاندہی کر دیں۔ میں خود بھی دیکھ رہا ہوں، ایک مرحلے پر چھتّیس ہزار الفاظ شامل تھے جن میں سے تقریباً پانچ سو نکال دیے ہیں۔
 
آخری تدوین:

اسد

محفلین
میں نے ایسا کام پہلے نہیں کیا اور مجھے لائسنس کے بارے میں نہیں معلوم۔ اس لئے ایک اہم سوال، اس فہرست اور اس پر مبنی لغات کو کس لائسنس کے تحت جاری کیا جائے؟ میں دیکھوں گا کہ اوپن آفس اور لبرے آفس کن لائسنسوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ بعض اطلاقیوں میں ٹرپل لائسنس بھی دیکھا ہے، اس کا کیا فائدہ ہے؟ کیا اسے استعمال کرنے پر یہ لغت ہر جگہ شامل کی جا سکے گی؟
نبیل ، ابن سعید ، محب علوی ، فاتح ، دوست ، قیصرانی ، الف نظامی
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے ایسا کام پہلے نہیں کیا اور مجھے لائسنس کے بارے میں نہیں معلوم۔ اس لئے ایک اہم سوال، اس فہرست اور اس پر مبنی لغات کو کس لائسنس کے تحت جاری کیا جائے؟ میں دیکھوں گا کہ اوپن آفس اور لبرے آفس کن لائسنسوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ بعض اطلاقیوں میں ٹرپل لائسنس بھی دیکھا ہے، اس کا کیا فائدہ ہے؟ کیا اسے استعمال کرنے پر یہ لغت ہر جگہ شامل کی جا سکے گی؟
نبیل ، ابن سعید ، محب علوی ، فاتح ، دوست ، قیصرانی ، الف نظامی
اس بارے الف نظامی نبیل بھائی اور الف عین اور ابن سعید بھائی بہتر بتا سکتے ہیں
 
میں نے ایسا کام پہلے نہیں کیا اور مجھے لائسنس کے بارے میں نہیں معلوم۔ اس لئے ایک اہم سوال، اس فہرست اور اس پر مبنی لغات کو کس لائسنس کے تحت جاری کیا جائے؟ میں دیکھوں گا کہ اوپن آفس اور لبرے آفس کن لائسنسوں کو سپورٹ کرتے ہیں۔ بعض اطلاقیوں میں ٹرپل لائسنس بھی دیکھا ہے، اس کا کیا فائدہ ہے؟ کیا اسے استعمال کرنے پر یہ لغت ہر جگہ شامل کی جا سکے گی؟
نبیل ، ابن سعید ، محب علوی ، فاتح ، دوست ، قیصرانی ، الف نظامی
ہمارا خیال ہے کہ ایم آئی ٹی لائسنس اس حوالے سے کافی اچھا ہے کہ وہ پروپرائٹری سافٹوئیر کے ساتھ استعمال کی بھی اجازت دیتا ہے اور جی پی ایل کمپیٹبل بھی ہے۔ اس کے علاوہ کرئیٹیو کامنس لائسنسیز میں سے بھی کوئی ایک منتخب کیا جا سکتا ہے۔ ان کا ایک مختصر موازنہ اس ربط پر موجود پہلے جواب میں ملاحظہ فرمائیں۔ :) :) :)

فائل کی ہوسٹنگ کوئی مسئلہ نہیں، محفل میں کافی عرصہ سے ریسورس مینیجر موجود ہے، ڈاؤن لوڈ کے ربط پر، لیکن اس کا ابھی تک استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس قسم کے چنندہ مواد کو ڈاؤنلوڈ کے لیے فراہم کرانے کی غرض سے ہی اس کا قیام کیا گیا تھا۔ :) :) :)
 

اسد

محفلین
کچھ دوسرے کاموں میں مصروفیت کی وجہ سے ڈکشنری کے لئے الفاظ کی فہرست میں اضافہ نہیں ہو سکا۔ آئندہ چند دن بھی شاید اس کام کو زیادہ وقت نہ دے پاؤں گا، اس لئے موجودہ الفاظ کی ڈکشنری فائر فوکس اور لبرے / اوپن آفس کے لئے تیار کر کے اپلوڈ کر دی ہے۔ انہیں استعمال کر کے مزید الفاظ تجویز کریں اور غلطیوں کی نشاندہی کریں، پیشگی شکریہ۔
فائرفوکس کی لغت ڈاؤنلوڈ کریں - انسٹال کرنے کے لئے فائرفوکس میں اس xpi فائل کو اوپن کریں۔
لبرے / اوپن آفس کی لغت ڈاؤنلوڈ کریں - انسٹال کرنے کے لئے ڈاؤنلوڈ کے بعد oxt فائل پر ڈبل کلک کرنا ہو گا۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
وہ لسٹ میں نے ڈاؤن لوڈ کر لی ہے۔اس کو درست کرتا ہوں ان شاء اللہ۔ ’الجماعت‘ قسم کے الفاظ ضروری ہیں، جیسے سنت الجماعت میں۔
 

اسد

محفلین
ابھی اعجاز صاحب ( الف عین ) کی ڈکشنری کے پہلے ایک ہزار الفاظ ورڈ میں کاپی کیے تو پتہ چلا کہ ان میں سے بیشتر پہلے ہی آفس 2010 کی ڈکشنری میں موجود ہیں۔ صرف 231 الفاظ کو ورڈ سرخ انڈرلائن کرتا ہے۔ باقی الفاظ میرے خیال میں کسٹم ڈکشنری میں موجود نہیں ہونے چاہییں۔ باقی ڈکشنری بھی چیک کرنی چاہیے اور پہلے سے ڈکشنری میں موجود الفاظ کو کسٹم ڈکشنری سے نکالنا چاہیے۔ ایڈٹ: یہ کام شاید آفس 2007، 2010 اور 2013 کے لئے علیحدہ علیحدہ ہونا چاہیے۔
آفس کی ڈکشنری میں کچھ غلطیاں ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے، مثلاً ایمسٹرڈیم اگر 'ٹے رے' کے ساتھ لکھیں تو ورڈ اسے غلطی سمجھتا ہے اور اگر 'ڑے' کے ساتھ لکھیں تو اسے غلطی نہیں سمجھتا۔ ایسے ہی دوسرے الفاظ بھی ہوں گے۔ آفس کی ڈکشنری میں غلط املا والے الفاظ کو ایکسیپشن لسٹ میں شامل کرنا ہو گا اور درست املا والے الفاظ کسٹم ڈکشنری میں شامل کرنے ہوں گے۔
ایڈٹ: اس ڈکشنری میں بعض سطروں میں سپیس شامل ہے، الفاظ بغیر سپیس کے شامل ہونے چاہییں۔ مثلاً 'آؤٹ لُک' اس میں شامل ہونے کے باوجود 'آؤٹ لُک' میں 'لُک' کو سرخ انڈر لائن کرتا ہے۔ ایسے تمام اندراجات میں ہر لفظ علیحدہ سطر پر ہونا چاہیے۔
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
ورڈ کی اپنی ڈکشنری کسی نان یونی کوڈ فائل میں ہے۔ اس میں بہت الفاظ غلط ہیں، ورڈ جو تصحیحات تجویز دیتا ہے وہ اکثر غلط الفاظ ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بعد میں مجھے علم ہوا کہ ورڈ ’آگیا‘ اور ’جاسکتا‘ کو بھی ایک لفظ مانتا ہے۔ اس لئے نئی فائلوں میں سب سے پہلے یہی فائنڈ اور رپلیس کمانڈ دیتا ہوں۔
تمہاری لسٹ میں دو الفاظ سپیس سے نہیں ZWNJ سے جڑے ہیں۔ ااس طرح اب تک کسی کو ل؛کھتے ہوئے تو نہیں دیکھا میں نے!!!
کل وہی فائل پوسٹ کر دوں گا ان شاء اللہ۔ ویسے زیادہ تر الفاظ کو ورڈ سرخ لکیر نہیں دکھاتا!! اس لئے میری لغت میں شامل کرنے کی ضرورت نہیں۔
 

arifkarim

معطل
ابھی اعجاز صاحب ( الف عین ) کی ڈکشنری کے پہلے ایک ہزار الفاظ ورڈ میں کاپی کیے تو پتہ چلا کہ ان میں سے بیشتر پہلے ہی آفس 2010 کی ڈکشنری میں موجود ہیں۔ صرف 231 الفاظ کو ورڈ سرخ انڈرلائن کرتا ہے۔ باقی الفاظ میرے خیال میں کسٹم ڈکشنری میں موجود نہیں ہونے چاہییں۔ باقی ڈکشنری بھی چیک کرنی چاہیے اور پہلے سے ڈکشنری میں موجود الفاظ کو کسٹم ڈکشنری سے نکالنا چاہیے۔ ایڈٹ: یہ کام شاید آفس 2007، 2010 اور 2013 کے لئے علیحدہ علیحدہ ہونا چاہیے۔
آفس کی ڈکشنری میں کچھ غلطیاں ہیں جنہیں درست کرنے کی ضرورت ہے، مثلاً ایمسٹرڈیم اگر 'ٹے رے' کے ساتھ لکھیں تو ورڈ اسے غلطی سمجھتا ہے اور اگر 'ڑے' کے ساتھ لکھیں تو اسے غلطی نہیں سمجھتا۔ ایسے ہی دوسرے الفاظ بھی ہوں گے۔ آفس کی ڈکشنری میں غلط املا والے الفاظ کو ایکسیپشن لسٹ میں شامل کرنا ہو گا اور درست املا والے الفاظ کسٹم ڈکشنری میں شامل کرنے ہوں گے۔
ایڈٹ: اس ڈکشنری میں بعض سطروں میں سپیس شامل ہے، الفاظ بغیر سپیس کے شامل ہونے چاہییں۔ مثلاً 'آؤٹ لُک' اس میں شامل ہونے کے باوجود 'آؤٹ لُک' میں 'لُک' کو سرخ انڈر لائن کرتا ہے۔ ایسے تمام اندراجات میں ہر لفظ علیحدہ سطر پر ہونا چاہیے۔


کیا ورڈ کی لغات کو ہیک کرنے کا کوئی طریقہ موجود ہے؟ میں نے نیٹ پر کافی آوارہ گردی کی ہے اسبارہ میں لیکن کچھ پلے نہیں پڑا۔ اگر اسکی سورس تک رسائی حاصل ہو جائے تو اوپر والا مسئلہ ہی ختم ہو جائے گا۔
 

الف عین

لائبریرین
لیجئے یہ فائل یہاں ہی پوسٹ کر دیتا ہوں۔

آبہ
آناً
آنریبل
آڈیٹرز
آڈیٹروں
آڈیٹر
آڑوؤں
آیوروید
افگندہ
الابکار
الاسلام
الامتیاز
الامور
الانبیا
البدل
البرٹ
البشر
البطن
الثانی
الجزائر
الجماعت
الجمع
الجواب
الحدید
الحیات
الدعوات
الدنیا
الذمہ
الزماں
الشباب
الصبیان
الصدیق
الضمیر
الطرفین
الطلب
العبد
العزت
العطش
العظمہ
العقرب
العلق
العلوم
الغیاث
الفی
القائم
القاعدہ
القریٰ
القصّہ
القصہ
القط
الل
اللحم
اللفظ
اللّوں
اللّے
اللے
المانیہ
المختصر
المدد
المست
المطلب
المعارف
المعروف
المقدس
المنکر
المکتوب
المیے
الم‌
النسب
الوطن
الولد
الومینم
الومینیم
الّم
الّو
الّھڑ
الٰہا
الکائنات
الکھ
الیقین
امبولنس
امریکا
امّارہ
امّاں
امّا
امٹ
انجنیرز
انفرا
اننّاس
انوٹھا
انوٹھی
انٹ
انپیج
ایئر
ایسوسی
ایشن
ایلڈوریڈو
اینگلز
ایڈولف
بآسانی
باؤٹا
باؤڑی
باؤ
بادشاہانہ
بادشاہزادہ
بادشاہزادی
بادشہ
بادلا
بازپسیں
بافندگی
بافندہ
بالاستقلال
بالاشتراک
بالاعلان
بالتحقیق
بالراس
بالرّاس
بالسّن
بالشوک
بالقصد
بالمعروف
بالکنایہ
بامداد
بانات
بانسا
بانکڑی
بانگا
بانگر
بانگڑو
بانھ
باورا
باکھل
باگیسری
ببانگ
ببولا
بتاسے
بتھوے
بجرنگ
بجّو
بجھوّل
بدلوانا
بدیر
برسلز
برن
بریگیڈیئر
بلاول
بلبیر
بلڈنگ
بلین
بنگالے
بوتام
بولر
بٹّی
بھاڑا
بھٹّے
بھٹہ
بیباق
بیلجیم
بیوروکریٹ
تاشہ
تاگوں
حاضرہ
خامے
خواہانہ
دقیقہ
دھل
دھندلکے
زقندوں
سریات
سریہ
سنج
سندھڑی
سوئٹزرلینڈ
سوشیالوجسٹ
سوفٹوئر
سویٹزرلینڈ
سہن
سینئر
سیکنڈری
شگافی
عراقیوں
عملدرآمد
غلم
غلّم
فرائڈ
فرداً
قدمے
لنکن
لیلا
محکمانہ
مردماں
معاوضوں
ملائشیا
مینوفیکچر
میگنا
نقارے
نیر
نینی
ویج
چوہدریوں
چوہدری
چھبیلا
چیچنیا
ڈاچی
ڈلیوری
ڈیوٹیاں
ڈیوٹیوں
کارٹا
کاسمیٹکس
کاغان
کافکا
کاگوں
کلنٹن
کوسمیٹکس
کوسمیٹک
کویتاؤں
کویتائیں
کھدّر
گدیلوں
گریٹر
گلوبلائزیشن
گورننگ
ہائر
ہانگ
ہرکولیس
یوکرین
 
Top