اردو لغت اور تھیسارس کی طرف پہلا قدم

دوست

محفلین
پیغام ہے تو نہیں اس دھاگے کا تاہم میں پوسٹ کررہا ہوں۔
بات چلی تھی اردو ایڈیٹر کے سلسلے میں یہ فائلیں بطور ڈیٹا بیس استعمال کرنے کی۔
میں نے کل یہ مسئلہ اعجاز راجہ کے سامنے اٹھایا تھا۔
بہرحال !! اب بات یہ ہوئی کہ انھوں نے اس کام سے معذرت کر لی ہے۔
ان کے خیال میں اگر ایک سوال اٹھا ہے تو دس سوال اور اٹھ سکتے ہیں۔
خیر۔۔۔۔۔۔۔
بات یہ نہیں کہ انھوں نے کام کرکے نہیں دیا۔بات یہ ہے کہ اردو کی ترقی کا ایک دروازہ فی الحال تو بند ہوگیا۔
ان کے مقاصد ہمارے مقاصد سے میل نہیں کھاتے۔ اور یہی چیز ہمیں مارتی آئی ہے 1400 سال گزر گئے مسلمان سوائے ابتدائی دور کے کبھی متحد نہ ہوسکے نہ مذہب کے لیے اور نہ کسی اور چیز کے لیے۔
خیر۔ میں اعجاز راجہ کو ابھی جوابی ای میل نہیں کررہا۔
آپ مجھے گائیڈ لائن دیں کیا انھیں اس سلسلے میں convince کیا جائے یا شکریہ ادا کرکے معذرت قبول کر لی جائے؟؟؟
میں منتظر رہوں گا۔اور ہاں اگر یہ پیغام اس دھاگے میں نہ جچے تو الگ کر دیجیے گا۔
اللہ حافظ۔۔
 

الف عین

لائبریرین
کوئی بات نہیں شاکر، دل چھوٹا نہ کرو، ایک اعجاز راجہ ہی کیا، بہت سے اعجاز اور راجہ مل سکتے ہیں جو کچھ کام کر سکتے ہوں گے۔
میں تو اردو لینکس کے لئے کب سے مختلف پلیٹ فارموں پر سوال اٹھاتا رہا لیکن خاص کر پاکستانیوں نے مایوس کیا تھا جب کہ میری کوشش تھی کہ اس کام میں دونوں ممالک کے لوگ ساتھ ہوں۔ آخر ہندوستان میں ہی ایک ابتدا ہائی لیکن وہ دلیلِ سحر بھی خموش ہو گئی ہے۔ خدا کا شکر ہے کہ مقامیانے کا کچھ کام یہاں تو ہو سکا ہے۔
اس پیغام کو چلنے دو یہاں ہی کہ اس سلسلے میں تم عرصے سے پیغام لکھتے آئے ہو۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاکر، آپ اعجاز راجہ کے انکار سے مایوس نہ ہوں۔ اعجاز راجہ کے انکار سے یہ بات بھی سامنے آتی ہے کہ ابھی تک اردو کو وہ اوپن سورس سپرٹ نصیب نہیں ہوئی جو اس کی ترقی اور ترویج کے لیے ضروری ہے۔ نیٹ پر آپ کو پاکستانی نوجوانوں کی سینکڑوں ویب سائٹس ایسی نظر آئیں گی جن پر کوئی کونٹینٹ‌ نہیں ہوگا لیکن ایک بڑا سا کاپی رائٹ‌ نوٹس اور اشتہارات شائع کرنے کے لیے رابطہ دیا ہو گا۔ بہرحال یہ تو ہر ایک کی اپنی مرضی ہے، جو چاہے کرے۔

مایوس ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ میں یہ کام بالکل نہیں کرنا چاہ رہا۔ میں یہ کبھی نہ کبھی ضرور شروع کروں گا اور میرا ارادہ ہے کہ اس مرتبہ اسے ایک ٹیم ورک کے طور پر ڈیویلپ کیا جائے۔ میں جلد ہی اس بارے میں پوسٹ‌ کروں گا۔
 
یہ اچھا کیا نبیل کہ پوسٹ کرکے حوصلہ جوان کردیا۔

میں بھی اسی حق میں ہوں کہ ہم خود ہی اس پر مشترکہ طور پر کام شروع کریں اور کوڈ کے بارے میں بھی تفصیل سے گفتگو کریں تاکہ کوئی بھی اس پر کام کر سکے اور سب سمجھ بھی سکیں۔ اس سے بہت جلد نئے آنے والے بھی ہمارے ساتھ شامل ہو سکیں گے کیونکہ انہیں کوڈ اور تفصیل ایک ساتھ مل جائیں گی۔
 

آصف

محفلین
شاکر آپ مایوس نہ ہوں۔ انشاءاللہ بہتر ہی ہوا ہو گا۔ جب بھی کسی بات سے مایوسی ہو تو سب سے پہلے یہ دیکھیں کہ کیا ہمارا موقف غلط تو نہیں۔ اور آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ہم اس بات میں غلط نہیں ہیں۔ اس لئے بالکل پریشان نہ ہوں۔
کسی بھی چیز کی حتمی ترقی اور قبولیت کا راز رضاکارانہ جذبات کے تحت کئے گئے کام میں ہی ہوتا ہے اور اس میں انشاءاللہ ہم کسی سے پیچھے نہیں ہوں گے۔

ویسے میں یہ کہے بغیر نہیں رہ سکتا کہ "اگر ایک سوال اٹھا ہے تو دس سوال اور اٹھ سکتے ہیں۔ " پڑھ کر مجھے بہت حیرانی ہوئی ہے۔ سوال اٹھانا تو ہر فرد کا بنیادی حق ہے۔ اور سوالات کا جواب دیا جانا چاہئے نہ کہ کنارہ کشی کر لی جائے۔

راجہ اور دوسرے احباب تھوڑا انتظار فرمائیں۔ ہم لغت کی ساری تفصیل پر یہاں گفتگو کریں گے۔
 

آصف

محفلین
مصروفیات سے کچھ فرصت ملنے پر آج میں نے اپنی دوسری فائل کی تصحیح بھی مکمل کرلی ہے۔اس کے بعد اب تک کی صورتحال یہ ہے:

فائل نمبر 1: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: آصف
فائل نمبر 2: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: آصف
فائل نمبر 3: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: دوست
فائل نمبر 4: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: محب
فائل نمبر 5: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: دوست
فائل نمبر 6: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: دوست
فائل نمبر 7: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: اعجاز
فائل نمبر 8: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: اعجاز
فائل نمبر 9: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: رضوان
فائل نمبر 10: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: اعجاز
فائل نمبر 11: تصحیح طلب
فائل نمبر 12: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: دوست
فائل نمبر 13: تصحیح طلب
فائل نمبر 14: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: دوست
فائل نمبر 15: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: رضوان
فائل نمبر 16: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: اعجاز
فائل نمبر 17: تصحیح طلب
فائل نمبر 18: تصحیح شدہ۔ تصحیح کنندہ: رضوان

آپ سب لوگوں کی محنتِ شاقہ سے ہم لوگ الحمدللہ تقریباً یہ مرحلہ سر کرنے کو ہیں۔
آئیے مل کر اس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچاتے ہیں۔[s:48d6187508] میں فائل نمبر4 لیتا ہوں۔[/s:48d6187508] کیا باقی کی تین فائلوں کیلئے کوئی رضاکار سامنے آئیں گے؟

پس لفظ: محب کے پیغام کی روشنی میں فائل نمبر4 کو تصحیح شدہ میں بدل دیا ہے۔ محب کیا آپ یہ فائل یہاں پوسٹ کر سکتے ہیں؟ یا مجھے بھیج دیجئیے۔ اب میں فائل نمبر 11 لے رہا ہوں۔ فائل نمبر17 مجھے یاد پڑتا ہے دوست کو تفویض کی گئی تھی۔ کوئی خیر خبر؟؟ فائل نمبر 13 کے لئے کوئی رضاکار؟
 

آصف

محفلین
محب بھائی مجھے تو rapidshare پر کوئی اتارنے کا ربط نظر نہیں آرہا!! کیا مجھے ممبر بننا ہو گا؟ اگر ایسا ہے تو مجھے آپ dictionary@urduweb.org پر بھیج دیجئیے۔

بہت شکریہ
 
فائل نمبر 13 مجھے دے دیں اور یہ بھی بتا دیں کے فائل اپ لوڈ کیسے کروں یہاں کیونکہ میرے پاس فائل اٹیچ کرنے کی سہولت نہیں اور نہ ہی میں سمجھ پا رہا ہوں کہ لنک کیسے دوں۔ :)
 
میں نے آپ کو میل کردیا ہے ویسے ریپڈ شئیر پر ممبر نہیں بننا پڑتا خیر اب فائل نمبر 13 مجھے دے دیں۔
 

آصف

محفلین
شکریہ محب۔ فائل مجھے مل گئی ہے۔ اور یہ اٹیچمنٹ کی آپشن آپ کو ہونی چاہئیے بطور اردو لغت ٹیم کے ممبر کے۔ خیر میں شام کو انشاءاللہ یہ مسئلہ دیکھوں گا۔

فائل نمبر 13: محب کیلئے۔
 

آصف

محفلین
محب امید ہے کہ اب آپ کو فائلیں اوپر چڑھانے کا اختیار حاصل ہو چکا ہے۔ اگر کوئی مسئلہ ہو تو بتائیے گا۔
 

دوست

محفلین
میں اتارتا ہوں 17 نمبر۔
معذرت کے ساتھ کل میں 11 نمبر اتارنے بھی لگا تھا مگر اللہ لے واپڈا کو انھوں نے ایک جھٹکا مارا اور سب بند۔دوسرے ہی سیکنڈ بجلی آگئی مگر میرا آنلائن ہوکر ایک کال ضائع کرنے کو دل نہ کیا۔اب اتار رہا ہوں۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ خیال آیا کہ اگر اردو الفاظ کی اس مکمل فائل کو urdu.dic کا نام دے کر م س آفس میں دے دیں تو کیا یہ سپیل چیکر میں مددگار ثابت پو سکتی ہے، جس طرح کسٹم۔ڈِک فائل کو نوٹ پیڈ میں بھی کھول کر اضافہ یا تدوین کی جا سکتی ہے؟
 

آصف

محفلین
اعجاز صاحب بہت شکریہ۔ اب تو کوئی فائل باقی نہیں ہے۔ امید ہے کہ محب اور دوست سے یہ فائلیں ایک دو دن میں آ جائیں گی۔ اس کے بعد ہم اگلے قدم کی طرف پیش رفت کریں گے۔

م س آفس میں تو پہلے ہی ایک اردو سپیل چیکر دستیاب ہے۔
 

دوست

محفلین
بہرحال اسے اوپن آفس کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
اور میری طرف سے فائل ایک دو دن میں ملے گی آپ کو۔
 
Top