اردو سلیکس ڈاونلوڈ کریں

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اردو سلیکس اب ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب ہے..

سلیکس سلیکویر بیسڈ لائیو ڈیسٹرو ہے جسے سی ڈی اور یو ایس بی فلیش سے لائیو چلایا جاسکتا ہے یا بطور مستقل نظام کے انسٹال بھی کیا جاسکتا ہے، اگرچہ لینکس کی دنیا میں بہت ساری لائیو ڈیسٹروز ہیں مگر سلیکس ان میں نمایاں مقام رکھتی ہے کیونکہ لائیو چلتے ہوئے بھی اس کی سیٹنگز محفوظ کی جاسکتی ہیں جو کسی اور لائیو ڈیسٹرو میں تاحال ممکن نہیں..

اس کا پیکجنگ کا نظام ماڈیول بیسڈ ہے اس طرح اس میں کسی سوفٹ ویر کو انسٹال کرنا گویا ونڈوز سے بھی زیادہ آسان ہے اور سلیکس کی آفیشل ویب سائٹ پر اس کے لیے ہزاروں ماڈیول ڈاونلوڈ کے لیے دستیاب ہیں..

ونڈوز کے وہ صارف جو لینکس ٹرائی کرنا چاہتے ہیں یا سیکھنا چاہتے ہیں سلیکس ان کے لیے بہترین انتخاب ہے کیونکہ وہ بغیر انسٹالیشن کے خطرات مول لیے یہ سب کر سکتے ہیں اور اردو دان طبقے کے لیے گویا اردو سلیکس ہی اولین ترجیح ہے کیونکہ اس میں ان تمام باتوں کو مدِ نظر رکھا گیا ہے جو کہ لینکس کے نئے صارف کو پیش آسکتے ہیں جیسے اردو کیبورڈ کا اضافہ، فونٹ کی انسٹالیشن وغیرہ.. کیونکہ یہ ترتیبات پہلے سے ہی بطور ڈیفالٹ مرتب کردی گئی ہیں..

اگرچہ ونڈوز سے اسے یو ایس بی میں انسٹال کرنے کے لیے اس میں ایک سکرپٹ موجود ہے جو کہ نہایت ہی آسان ہے، مگر وہ لوگ جو کمانڈ پرمپٹ کے استعمال سے واقف نہیں ان کی آسانی کے لیے یو ایس بی انسٹالر شامل کیا گیا ہے تاکہ سی ڈی سے یو ایس بی میں انسٹالیشن کے عمل کو مزید آسان بنایا جاسکے، اس انسٹالر سے آپ ہارڈ ڈسک پر بھی اردو سلیکس انسٹال کرسکتے ہیں.

اردو سلیکس کے فوائد:

  1. [FONT=Tahoma, sans-serif]لینکس سیکھنے والوں کے لیے بہترین انتخاب[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  2. [FONT=Tahoma, sans-serif]چلانے کے لیے انسٹالیشن کے ضرورت نہیں[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  3. [FONT=Tahoma, sans-serif]مستقل نظام کی خرابی کی صورت میں آپ اسے بطور ریسکیو سسٹم کے استعمال کر سکتے ہیں[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  4. [FONT=Tahoma, sans-serif]یو ایس بی میں انسٹال ہونے کی وجہ سے آپ اسے کہیں بھی اور کسی بھی کمپيوٹر میں چلاسکتے ہیں[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  5. [FONT=Tahoma, sans-serif]آسان پیکجنگ نظام[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  6. [FONT=Tahoma, sans-serif]دوسری ڈیسٹروز سے نسبتاً کم حجم[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
اصل سلیکس اور اردو سلیکس میں کچھ فرق:

  1. [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو کی مکمل سپورٹ[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  2. [FONT=Tahoma, sans-serif]ڈیفالٹ اردو کیبورڈ[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  3. [FONT=Tahoma, sans-serif]40 [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]اردو فونٹ پہلے سے موجود[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  4. [FONT=Tahoma, sans-serif]15 [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]خوبصورت وال پیپر [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]([/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]بشکریہ ابو شامل[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif])[/FONT]​
  5. [FONT=Tahoma, sans-serif]4 [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]خوبصورت سپلیش سکرین [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]([/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]بشکریہ ابو شامل[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif])[/FONT]​
  6. [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو فائر فاکس[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  7. [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو کیلپر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  8. [FONT=Tahoma, sans-serif]کیٹ کی بجائے کتوب بمع اردو کیبورڈ ایمولیٹر بطور اردو ٹیکسٹ ایڈیٹر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  9. [FONT=Tahoma, sans-serif]یو ایس بی انسٹالر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  10. [FONT=Tahoma, sans-serif]تاہوما سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  11. [FONT=Tahoma, sans-serif]انور مسعود کی کتاب [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]"[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]قطعہ کلامی[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]" [/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif]بطور دستاویز پہلے سے موجود[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  12. [FONT=Tahoma, sans-serif]اردو فائر فاکس اور کنکیورر براؤزر کی پسندیدہ میں بشمول اردو ویب، ارد ویب سائٹس کے روابط[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
  13. [FONT=Tahoma, sans-serif]کے ایڈیٹ ٹیکسٹ ایڈیٹر[/FONT][FONT=Tahoma, sans-serif].[/FONT]​
میں نے نوٹ کیا ہے کہ سلیکس کی ویب سائٹ پر کچھ نہایت ہی اہم سوفٹ ویرز کے ماڈیول موجود نہیں ہیں جیسے اردو کے لیے موزوں ٹیکسٹ ایڈیٹر کیونکہ کیڈی کا "کیٹ" ٹیکسٹ ایڈیٹر اردو تو کیا عربی بھی سپورٹ نہیں کرتا اسی لیے میں نے "کتوب" کا خود ہی ماڈیول بنا کر اردو سلیکس میں شامل کیا ہے اور میں کوشش کروں گا کہ وقتاً فوقتاً اردو سلیکس کے لیے کچھ ایسے اہم سوفٹ ویرز کے ماڈیول بناکر پیش کرتا رہوں جو سلیکس کی ویب سائٹ پر دستیاب نہیں، اگرچہ کتوب ایڈیٹر کا میں نے حال ہی میں ترجمہ کیا تھا مگر بوجوہ اردو ورژن شامل نہیں کرسکا البتہ کتوب میں اردو کیبورڈ ایمولیٹر موجود ہے جس سے آپ انگلش کیبورڈ پر اردو لکھ سکتے ہیں اس سے ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ لینکس میں موجود اردو کیبورڈ کی خامیوں کا ازالہ کیا جاسکے.

سکرین شارٹ:

ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ:
snapshot1wx7.png


اردو فائر فاکس:
snapshot3pv9.png


اردو کیبورڈ ایمولیٹر کے ساتھ کتوب ایڈیٹر:
snapshot4hh4.png


اردو فونٹ:
snapshot5pb6.png


اردو کیلیپر اور یو ایس بی انسٹالر:
snapshot6uo6.png


فائل منیجر اور اردو روابط:
snapshot7jv2.png


اردو سلیکس، سلیکس ورژن 5.1.8.1 پر مبنی ہے.

اردو سلیکس کو اردو ویب نے ہوسٹ کیا ہے اور یہ ثابت کردیا ہے کہ اردو ویب کے دروازے اردو کے ہر پراجیکٹ کے لیے کھلے ہیں..

حجم: 217 میگابائٹ
ڈاونلوڈ: urdu-slax-5.1.8.1
Md5:
51757561316536db64b2c70682184381

واللہ الموفق
 

ساجداقبال

محفلین
بہت خوب مکی بھائی۔ اردو کمپیوٹنگ کے اس تاریخی سنگ میل کو عبور کرنے پر آپکو بہت بہت مبارکباد۔ ابھی میں نے ڈاؤن لوڈ پر لگا دیا ہے۔
ایک سوال کیا یہ مائیکروسافٹ ورچوئل پی سی پر چلے گا؟ آفس کے سسٹم کی وجہ سے میں اسکی نارمل انسٹالیشن کرنے سے قاصر ہوں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اسے VMWare میں بُوٹ کرکے تو دیکھ لیا ہے۔ ورچوئل پی سی میں بھی چلنا چاہیے۔
 

فاتح

لائبریرین
مکّی صاحب! بہت شکریہ لینکس کے اس خوبصورت اضافے پر۔ آپ کا جذبہ اور محنت قابلِ قدر ہے۔ میں اسے ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں اور پھر اس سے لطف اندوز ہو کر مزید جذباتِ تشکر کا اظہار کروں گا۔:)
مکّی صاحب! آپ sourceforge.net پر ایک صفحہ بنا کر اسے وہاں بھی رکھ سکتے ہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
ارے مَیں عالمِ سرشاری میں نبیل صاحب کو فراموش ہی کر گیا۔
نبیل صاحب! اردو پر آپ کا ایک اور احسان ہے کہ آپ نے اپنے ہی سرور پر اتنی بڑی فائل ڈاؤنلوڈ کے لیے مہیا کر دی۔ بینڈوڈتھ کی فکر کیے بغیر۔ آپ کا بھی شکریہ جناب!
 

دوست

محفلین
سبحان اللہ۔
میری کم نصیبی میں اس سلسلے میں‌ شریک نہ ہوسکا۔ مکی بھائی نے ٹیسٹ ڈاؤنلوڈ‌ کے لیے کہا اور اسی رات میرا انٹرنیٹ‌ بلاک ہوگیا۔ آج آنلائن ہورہا ہوں۔
زندہ باد مکی بھائی۔ آپ ہمیشہ کمال کیا کرتے ہیں۔
 

ابوشامل

محفلین
مکی بھائی! میری طرف سے بھی بہت بہت مبارکباد ہو۔ استعمال کی بڑا مزا آیا، شاید اس لیے بھی زیادہ آیا کہ اس عظیم منصوبے میں میرا ادنٰی سا حصہ تھا :) بہترین لائیو ڈسٹرو ہے، اب اگلا قدم لینکس کے اردو ترجمے کی تکمیل ہونا چاہیے، موجودہ ٹیم تو نہ جانے کب سے قائم ہے لیکن کام کچھ نہیں کیا۔
 

الف عین

لائبریرین
ایک سوال۔
بوٹ ہونے پر جب یہ انسٹال کا آپشن دیتا ہے تو کیا یہ سارے آپشنس دیتا ہے جیسے انڈوز پارٹیشن میں ہی انسٹال کرنے کے۔ یا پھر کچھ ڈسٹرو کے ڈیفالٹ یا ایکسپریس انسٹالیشن کی طرح پرائمری پارٹیشن کو ہی فارمیٹ کر دیتا ہے؟
 

مکی

معطل
بسم اللہ الرحمن الرحیم

محترم اعجاز صاحب یہ بنیادی طور پر یو ایس بی یا سی ڈی سے لائیو چلانے کے لیے ہے، مستقل طور پر ہارڈ ڈسک میں انسٹال کرنے کے لیے دستاویزات کے فولڈر میں یو ایس بی انسٹالر موجود ہے جس سے آپ یو ایس بی سمیت ہارڈ ڈسک پر بھی اسے انسٹال کرسکتے ہیں.. اس صورت میں فارمیٹ صرف وہی پارٹیشن ہوگا جو منتخب کیا جائے گا..

واللہ الموفق
 

رند

محفلین
جناب یہ تو بتائیں کہ اس کو انسٹال کس طرح کروں اس کی فائل میں ڈاوں لوڈ کےبعد ان زپ تو کر دیا ہے اب اسے ہارڈ ڈسک میں انسٹال کس طرح کروں خداراہ جلدی بتائیں میرا بڑا دل چاہ رہا ہے اس کو استعمال کرنے کا اور میری طرف سے اس بہتریں کارنامے اور اردو کی اتنی بڑی خدمت پر مبارک باد قبول کیجیے اللہ آپ کو اس کا اجر خیر عطا فرمائے اور آپ کو ہمیشہ خوش رکھے وسلام
 

کاشف رفیق

محفلین
السلام علیکم

میں نے ابھی کچھ دن قبل ہی یہ فورم جوائن کیا ہے اور آج یہ پوسٹ ملاحضہ کی ہے۔ کافی دیر سے ہی سہی لیکن مکی بھائی بہت بہت مبارک ہو اس عظیم کام پر۔ اللہ تعالٰی آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

مائیکروسافٹ ورچوئل پی سی پر صرف ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ہی استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ وی ایم ویئر پر تقریبآ تمام او ایس چل جاتے ہیں۔ کیا میرا یہ بیان درست ہے؟؟
 
Top