اردو زبان کا سب سے طویل لفظ !

طالب سحر

محفلین
Rev. S.H. Kellogg کی A Grammar of the Hindi Language کا۔۔۔۔

شکریہ- یہ تو بہت دلچسپ بات ہے کیونکہ مولوی صاحب نے "قواعدِ اردو" کے 17 صفحے کے دیباچے میں "ہندوستانی" / اردو قواعد پر ہونے والے کام کے جائزے پر تقریباً چھے صفحے صرف کئے ہیں اور اُس میں Kellogg یا اُس کی کتاب کا ذکر نہیں کیا (یا مجھے نہیں مل سکا)- میں مذکورہ کتاب سے واقف نہیں ہوں۔ مشکور ہوں گا اگر آپ یہ بتا سکیں کہ "قواعدِ اردو" کے Kellogg کے کتاب کا چربہ ہونے کا ذکر کس کتاب میں یا مضمون میں کیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

وصی اللہ

محفلین
شکریہ- یہ تو بہت دلچسپ بات ہے کیونکہ مولوی صاحب نے "قواعدِ اردو" کے 17 صفحے کے دیباچے میں "ہندوستانی" اردو قواعد پر ہونے والے کام کے جائزے پر تقریباً چھے صفحے صرف کئے ہیں اور اُس میں Kellogg یا اُس کی کتاب کا ذکر نہیں کیا (یا مجھے نہیں مل سکا)- میں مذکورہ کتاب سے واقف نہیں ہوں۔ مشکور ہوں گا اگر آپ یہ بتا سکیں کہ "قواعدِ اردو" کے Kellogg کے کتاب کا چربہ ہونے کا ذکر کس کتاب میں یا مضمون میں کیا گیا ہے۔
اس کا آسان ترین حل تو یہ ہے کہ دونوں کو ساتھ ساتھ رکھ کر دیکھ لیا جائے۔۔۔میرے پاس
Kellogg کی کتاب کی فوٹو کاپی موجود ہے۔۔۔ ویسے قواعد کے کئی ایک ماہرین نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے لیکن بیچاری اُردو کے"بابا" کے "علمی" قد کاٹھ کی وجہ سے کھل کر بات نہیں کر سکے۔۔ مجھے تاحال استحضار نہیں۔۔ چند ایک دن تک شاید بتا سکوں۔ جہاں تک بابائے اُردو کی "لغاتِ کبیر" کا تعلق ہے تو اس پر شاید "شاہد احمد دہلوی" یا اس سے ملتے جلتے نام کے مصنف کا مضمون بھی کافی قابلِ غور ہے (معذرت چاہوں گا یادداشت بہت کمزور پائی ہے یا زمانے کی مار کا نتیجہ ہے)۔۔۔ اگر مجھے مل سکا تو ان شاء اللہ اپ لوڈ کردوں گا۔۔۔
 
طالب سحر

محفلین
اس کا آسان ترین حل تو یہ ہے کہ دونوں کو ساتھ ساتھ رکھ کر دیکھ لیا جائے۔۔۔میرے پاس
Kellogg کی کتاب کی فوٹو کاپی موجود ہے۔۔۔
جی، ایسا بالکل کیا جانا چاہیے تا کہ آزادانہ طور پر رائے قائم کی جاسکے- لیکن۔۔۔

ویسے قواعد کے کئی ایک ماہرین نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے لیکن بیچاری اُردو کے"بابا" کے "علمی" قد کاٹھ کی وجہ سے کھل کر بات نہیں کر سکے۔۔ مجھے تاحال استحضار نہیں۔۔ چند ایک دن تک شاید بتا سکوں۔
آپ کے لئے جب بھی ممکن ہو، مذکورہ ماہرین کی کتب کے حوالے ضرور فراہم کیجیے گا-

مولوی عبدالحق کا (یا کسی اور کا بھی) بُت بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے- اگر انہوں نے کسی کتاب کا چربہ کیا ہے، تو اس کا ذکر ہونا چاہیے-

جہاں تک بابائے اُردو کی "لغاتِ کبیر" کا تعلق ہے تو اس پر شاید "شاہد احمد دہلوی" یا اس سے ملتے جلتے نام کے مصنف کا مضمون بھی کافی قابلِ غور ہے (معذرت چاہوں گا یادداشت بہت کمزور پائی ہے یا زمانے کی مار کا نتیجہ ہے)۔۔۔ اگر مجھے مل سکا تو ان شاء اللہ اپ لوڈ کردوں گا۔۔۔
ضرور، ضرور- صرف تجویز یہ ہے کہ ایک الگ لڑی بنا لیتے ہیں کیونکہ راحیل فاروق اور عدنان عمر کے ساتھ مل کر میں نے اور آپ نے اس لڑی کو اغوا کر لیا ہے :)
 
ضرور، ضرور- صرف تجویز یہ ہے کہ ایک الگ لڑی بنا لیتے ہیں کیونکہ راحیل فاروق اور عدنان عمر کے ساتھ مل کر میں نے اور آپ نے اس لڑی کو اغوا کر لیا ہے :)
میری رائے ہے کہ اسی لڑی میں گفتگو جاری رکھیں۔ آپ کی گفتگو کسی بھی طویل لفظ سے زیادہ ضروری ہے۔ طویل لفظ پر تو رائے آتی ہی رہے گی، اس بہانے مجھ جیسے بھی کچھ سیکھ لیں گے۔
 
ضرور، ضرور- صرف تجویز یہ ہے کہ ایک الگ لڑی بنا لیتے ہیں کیونکہ راحیل فاروق اور عدنان عمر کے ساتھ مل کر میں نے اور آپ نے اس لڑی کو اغوا کر لیا ہے :)
ہم پر دست درازی کی حد تک تو الزام ہو سکتا ہے۔ اغوا کا بہتان سراسر زیادتی ہے۔
ساقی سے پوچھ، رندِ زخود رفتہ کو نہ چھیڑ
وہ جانتا ہے بزم میں ہنگامہ کیوں ہوا !​
میری رائے ہے کہ اسی لڑی میں گفتگو جاری رکھیں۔ آپ کی گفتگو کسی بھی طویل لفظ سے زیادہ ضروری ہے۔ طویل لفظ پر تو رائے آتی ہی رہے گی، اس بہانے مجھ جیسے بھی کچھ سیکھ لیں گے۔
لطف تو یہ ہے کہ مغویوں کو اعتراض بھی نہیں!
:laughing::laughing::laughing:
 
وصی اللہ

محفلین
جی، ایسا بالکل کیا جانا چاہیے تا کہ آزادانہ طور پر رائے قائم کی جاسکے- لیکن۔۔۔

آپ کے لئے جب بھی ممکن ہو، مذکورہ ماہرین کی کتب کے حوالے ضرور فراہم کیجیے گا-

مولوی عبدالحق کا (یا کسی اور کا بھی) بُت بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے- اگر انہوں نے کسی کتاب کا چربہ کیا ہے، تو اس کا ذکر ہونا چاہیے-

ضرور، ضرور- صرف تجویز یہ ہے کہ ایک الگ لڑی بنا لیتے ہیں کیونکہ راحیل فاروق اور عدنان عمر کے ساتھ مل کر میں نے اور آپ نے اس لڑی کو اغوا کر لیا ہے :)
اوہ آپ نے لڑی لکھا ہم کُڑی پڑھ گئے۔۔۔ یادداشت کےساتھ بصارت بھی جواب دے رہی ہے۔۔۔۔ جی جی ضرور بنائیے لڑی۔۔۔۔
 
وصی اللہ

محفلین
ہم پر دست درازی کی حد تک تو الزام ہو سکتا ہے۔ اغوا کا بہتان سراسر زیادتی ہے۔
ساقی سے پوچھ، رندِ زخود رفتہ کو نہ چھیڑ
وہ جانتا ہے بزم میں ہنگامہ کیوں ہوا !​

لطف تو یہ ہے کہ مغویوں کو اعتراض بھی نہیں!
:laughing::laughing::laughing:
بقول مشتاق احمد یوسفی "عفیفہ خود غنیم کے ساتھ ملی ہوئی تھی"
 
وصی اللہ

محفلین
شکریہ- "مصباح القواعد" کے بارے میں کل ہی کسی نے بتایا تھا- اس کا ایک ایڈیشن دارالشعور، لاہور نے 2015 میں شائع کیا ہے- اس کو ضرور دیکھنا چاہوں گا-
دارالشعور کا ایڈیشن میں نے دیکھا ہے۔۔۔ قبلہ ناشر نے اس کے جملوں کے جملے تبدیل کردیے ہیں۔ ناشراس بارے میری کافی طویل گفتگو ہوئی۔۔۔۔ انھوں نے اس اشاعت میں تسہیل کی کوشش کی ہے۔۔۔۔ جو کہ ایک اعتبار سے ظلم ہے۔۔۔۔۔
 
ناموں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ "جمیلہ" ہمارے یہاں رائج ناموں میں سب سے طویل نام ہے۔ :) :) :)
فہمیدہ۔۔۔فہیمہ۔۔۔نعیمہ۔۔کے بھی تو اتنے ہی حروف ہیں ۔۔۔مجھے ذرا اس باخبر شخص سے ملوائیے جو اسی نام کو یہاں رائج ناموں میں طویل قرار دینے والا ہے ۔۔
ا ک نام اور بھی ہے ۔۔۔زینیبہ اسکے 6 حروف ہیں اسکو طویل قرار دیا جانا چاہیے۔۔۔
 
بقول محسن حجازی
نستعلیقیات اردو کا سب سے لمبا اور بامعنی ترسیمہ ہے۔ میرے پاک نستعلیق کے منصوبے سے متعلق اندرونی دستاویزات کے پس منظر میں یہ ترسیمہ ترچھا کر کے واٹر مارک کے طور پر ہوا کرتا تھا۔۔۔
متفق
 
کسرہ بہرحال کوئی لفظ یا حرف نہیں ہے
متفق
زبانیں اقوام کے ساتھ پنپتی اور انھی کے ساتھ مرجھاتی ہیں
بلاشک و شبہ۔۔۔
زندہ قومیں اپنے شعار کے لیے جدو جہد کرتی ہیں۔۔اور دوسری اقوام اس سے اثر لیتی ہیں۔۔۔
 
فہمیدہ۔۔۔فہیمہ۔۔۔نعیمہ۔۔کے بھی تو اتنے ہی حروف ہیں ۔۔۔مجھے ذرا اس باخبر شخص سے ملوائیے جو اسی نام کو یہاں رائج ناموں میں طویل قرار دینے والا ہے ۔۔
آپ غور فرمائیں تو معلوم ہو گا کہ بہرحال جمیلہ زیادہ لمبا نام ہے. :)
 
Top