اردو خوشخطی فانٹ ریلیز!

arifkarim

معطل
متلاشی کے مہر نستعلیق کیلئے آزاد مصدر لاطینی فانٹس ڈھونڈ رہا تھا کہ اوپن فانٹ لائبریری پر یہ اردو نستعلیق فانٹ نظر آیا:

c000228.gif

c000227.gif
فانٹ کے خالق بشارت علی کا کہنا ہے کہ اسکی خطاطی دسویں جماعت کی درسی کتب جو 1955 میں چھپتی تھیں پر مبنی ہے۔
سعادت محمد تابش صدیقی آصف اثر اور دیگر
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
یہ بشارت صاحب کا تعارف کہاں سے مل سکتا ہے؟
اسی سائٹ پر ایک اور حسینی نستعلیق فونٹ بھی نظر آ رہا ہے۔ کیا یہ نستعلیق کی کوئی طرز ہے یا پہلے سے موجود فونٹس کی نقل ہے؟
نبیل میں نے فانٹ کی سیٹنگز میں جاکر انکے ای میل پتہ پر محفل کی دعوت دے دی ہے۔ گوگل پروفائل کے مطابق ہندوستانی یا کشمیری لگ رہے ہیں۔
حسینی نستعلیق نفیس نستعلیق کا فورک جس میں دیگر زبانوں کی سپورٹ شامل کی گئی ہے
 
سعادت

تکنیکی معاون
اسی سائٹ پر ایک اور حسینی نستعلیق فونٹ بھی نظر آ رہا ہے۔ کیا یہ نستعلیق کی کوئی طرز ہے یا پہلے سے موجود فونٹس کی نقل ہے؟
حسینی نستعلیق، نفیس نستعلیق کا ایک فورک ہے جو خالد حسنی نے عربی سپّورٹ شامل کرنے کے لیے کیا تھا۔ تقریباً ڈیڑھ سال سے اس پر مزید کوئی کام نہیں ہوا۔
 
sayani

محفلین
محترم جناب عارف بھائی السلام علیکم ورحمتہ للہ و برکاتہ
یہ اردو خوش خطی والا فونت کس طرح استعمال ہوگا ۔ میں نے ورڈمیں کیا تو نہیں ہورہا ہے۔۔۔
 
ابھی چند روز پہلے میں نے ان کے چند فونٹس ڈاؤنلوڈ کیے ہیں۔ غالبا انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے ہیں۔ میں بھی ان سے رابطہ کی کوشش میں ہوں۔

فونٹ کی پروگرامنگ اچھی لگ رہی ہے۔ اگر انہوں نے کسی اچھے خطاط سے رابطہ کر لیا ہوتا تو ایک بہت بہتر فونٹ وجود میں آتا۔
 
آصف اثر

معطل
اچھی کوشش ہے۔ لیکن فونٹ کی خوبصورتی ان خصوصیات میں سے ہے جو فونٹ کی شہرت اور استعمالِ عام میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔لہذا فونٹ ڈیولپرز کو اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ وگرنہ مفادِ عام نہیں ہوتا۔
اگر انہوں نے کسی اچھے خطاط سے رابطہ کر لیا ہوتا تو ایک بہت بہتر فونٹ وجود میں آتا۔
 
آخری تدوین:

بشارت علی

محفلین
یہ بشارت صاحب کا تعارف کہاں سے مل سکتا ہے؟
اسی سائٹ پر ایک اور حسینی نستعلیق فونٹ بھی نظر آ رہا ہے۔ کیا یہ نستعلیق کی کوئی طرز ہے یا پہلے سے موجود فونٹس کی نقل ہے؟
ایک الگ طریقہ سے بنا گیا فانٹ ہے۔یہ ایک ٹمپلیٹ فانٹ ہے۔ یہ
https://fontlibrary.org/en/font/urdukhushkhati-ttf پر دستاب ہے ۔ کوئی خامی نظر آئے ۔ براے کرم بتائے
 
آخری تدوین:

بشارت علی

محفلین
اچھی کوشش ہے۔ لیکن فونٹ کی خوبصورتی ان خصوصیات میں سے ہے جو فونٹ کی شہرت اور استعمالِ عام میں کلیدی کردار ادا کرتاہے۔لہذا فونٹ ڈیولپرز کو اس جانب خصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ وگرنہ مفادِ عام نہیں ہوتا۔
ابھی تک انجن پر توجہ مرکوز ہے ۔انجن مکمل ہوجائے خطاطی کے لحاظ سے ۳ اور فانٹ بنانے کا ارادہ ہے انشا اللہ
محترم جناب عارف بھائی السلام علیکم ورحمتہ للہ و برکاتہ
یہ اردو خوش خطی والا فونت کس طرح استعمال ہوگا ۔ میں نے ورڈمیں کیا تو نہیں ہورہا ہے۔۔۔
navigate to windows then to fonts folder drop the font in fonts folder

\windows\fonts\urdukhushkhati
 
sayani

محفلین
محترم بشارت صاحب ۔۔ بهت بهت شكریه ۔۔۔ مجهے یه تو معلوم هے كه كیس طرح انسٹال كرنا هے ۔۔ مینے صرف یه پوچها تها كه كشیده كس طرح استعمال هوگا۔ جس كا جواب مل گیا تها ابهی یس میں كشیده كا فنكشن نهیں شامل هے ۔ صرف كچه الفاز هیں جو آخری لفظ هونے پر ططویل كی كئ ذریع كیا جا سكتا هے
بهر حال آپ كا ایك بار پهر بهت بهت شكریه
 
sayani

محفلین
بشارت صاحب اسلام علیكم
آپ كی كاوشوں اور محنت كی تعریف نه كرنا بهت هی زیادتی هو گی الله آپ كو صحت و تندرستی كے ساته درازِ عمر عطا فرمائے۔ اور امید هے بهت جلد بقیه پروجكٹس بهی مكمل هو جائنگے۔ انشاء الله۔
 
ایک الگ طریقہ سے بنا گیا فانٹ ہے۔یہ ایک ٹمپلیٹ فانٹ ہے۔ یہ
https://fontlibrary.org/en/font/urdukhushkhati-ttf پر دستاب ہے ۔ کوئی خامی نظر آئے ۔ براے کرم بتائے
اردو محفل پر خوش آمدید۔
خوشی ہوتی ہے کہ جب بھی کوئی کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت کر رہا ہو، اور اردو محفل سے جڑے۔ :)
یہاں اردو فونٹ سازی پر کام کرنے والے کافی احباب موجود ہیں۔ امید ہے کہ آپ ان کے ساتھ مل کر اردو کی خدمت مزید جذبے سے جاری رکھیں گے۔ :)
 
ہمارے اور کچھ دوستوں کے اصرار پر ہی محفل کے ممبر بنے ہیں۔ امید ہے یہاں آتے رہیں گے۔
 
بشارت علی

محفلین
اردو محفل پر خوش آمدید۔
خوشی ہوتی ہے کہ جب بھی کوئی کسی بھی سطح پر اردو کی خدمت کر رہا ہو، اور اردو محفل سے جڑے۔ :)
یہاں اردو فونٹ سازی پر کام کرنے والے کافی احباب موجود ہیں۔ امید ہے کہ آپ ان کے ساتھ مل کر اردو کی خدمت مزید جذبے سے جاری رکھیں گے۔ :)
میرا عزم ہے کہ میں اُردو کی خدمت کروں۔ میری موجودہ کاوش اس بات پر مرکوز ہے کہ ایک ایسا ٹمپلیٹ فانٹ بنائے جائے جس میں صرف شکلیں بدل دینے سے نیا فانٹ بنایا جا سکے۔ اللہ کی نصرت سے یہ کام مکمل ہوگیا۔ اس انجن کا لیکر میں اچھے فانٹس مہیا کردوں گا اُردو دنیا کے لیے۔
 
محفل پر خوش آمدید۔ اگر ہمارے لائق کوئی خدمت ہو تو ہم حاضر ہیں
 
بشارت علی

محفلین
بشارت صاحب اسلام علیكم
آپ كی كاوشوں اور محنت كی تعریف نه كرنا بهت هی زیادتی هو گی الله آپ كو صحت و تندرستی كے ساته درازِ عمر عطا فرمائے۔ اور امید هے بهت جلد بقیه پروجكٹس بهی مكمل هو جائنگے۔ انشاء الله۔
آپ کا شکریہ ۔ کشیدہ سازی کے لیے الگ پروجکٹ چل رہا ہے۔ مکمل ہونے پر اس فانٹ سے جوڑ دیں گے۔ کشیدہ سازی تتویل کی(key) سے ہوتی ہے
 
اردو خوش خطی فونٹ کورل ڈرا 18 اور آفس 2010 میں بالکل کام نہیں رہا۔ فونٹ کرئیٹر میں کچھ الفاظ درست ٹائپ ہو رہے ہیں کچھ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہے ہیں۔ اس فونٹ کی پروگرامنگ فونٹ فورج میں کی گئی ہے۔
کیا مسئلہ ہے۔ ان سافٹ ویئرز میں کس طرح کام کرے گا؟
بشارت علی arifkarim
 
Top