اردو جواب اور اردو ایڈیٹر

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم!
کچھ ماہ قبل جب اردو جواب کی بنیاد رکھی تو محفل کے دوستوں سے ہی صلاح مشورہ کیا ۔سوالات و جوابات پر مبنی سکرپٹ کے بارے میں کچھ دوستوں نے اپنی رائے دی اور اس وقت جو بہترین لگا اسے منتخب کر کے کام شروع کر دیا اور آج بھی بہت تلاش کیا لیکن اس سے اچھا سکرپٹ میسر نہیں جو سوالات پر مبنی ویب سائٹ کے لیےاس سے زیادہ خصوصیات کا حامل ہو۔
بہت ساری خصوصیات کے ساتھ اس میں کچھ بنیادی خامیاں بھی ہیں ۔اردو ایڈیٹر لگانے کے لیے میں نے نبیل بھائی اور ابن سعید بھائی سے تذکرہ کیا تھا لیکن اس کا صد فیصد اوپن سورس نہ ہونا راہ میں رکاوٹ بن گیا اور یوں کام آگے نہ بڑھ سکا۔
اردو ایڈیٹر لگانے کے لیے جب اپنے طور پر کوشش کی تو کچھ مسائل سامنے آئے جن کا ذکر کرنے اور حل تلاش کرنے کے لیے یہ دھاگہ شروع کیا ہے۔ارود ایڈیٹر لگانے پر کچھ ایڈیٹ ایرا میں جب یہ کام کرتا ہے تو دوسرے کافی فنکشنز غیر فعال ہو جاتے ہیں جیسے ٹیکسٹ فارمیٹینگ۔اور چلتے چلتے یہ کام چھوڑ دیتا ہے ۔
اس سلسلے میں جب میں نے سکرپٹ سپورٹ ٹیم سے بات کی تو پتہ چلا کہ سکرپٹ اردو ایڈیٹر کا سکرپٹ میں موجود Mootools کے ساتھ تصادم ہو جاتا ہے۔جب اس سے متعلق سوال کیا تو درج ذیل جواب ملا۔
Hello Zubair,

I have been looking over the net relating to the problem described by dev guy. Please see this article on jquery -
http://docs.jquery.com/Using_jQuery_with_Other_Libraries
. As per this article, I think the current jquery urdu editor won't work till we change every instance of $() to jQuery().
میں پروگرامر نہیں اس لیے پروگرامنگ سے متعلق پیچیدہ باتوں کو فی الحال نہیں سمجھ پایا۔کیا اس کا کوئی حل ہے؟​
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر اس سوفٹویر میں موٹولز کا استعمال ہو رہا ہے تو اس میں موٹولز کا اردو ایڈیٹر پلگ استعمال کیا جانا چاہیے۔ میں نے کسی زمانے میں جملہ میں استعمال کے لیے موٹولز کا اردو ایڈیٹر پلگ ان تیار کیا تھا۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس سوفٹویر میں موٹولز کا کونسا ورژن استعمال ہو رہا ہے؟
 

زبیر حسین

محفلین
السلام علیکم۔
نبیل بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے فوری جواب دیا۔اس سکرپٹ میں استعمال موٹولز کا ورژن
1.11
ہے۔
اردو ایڈیٹر کا مسئلہ حل ہو جائے تو اردو جواب کے لیے بہت سود مند ثابت ہو گا۔
 

زبیر حسین

محفلین
نبیل بھائی،مجھے آپ کی مصروفیات کا احساس ہے لیکن میرا مسئلہ بھی حساس ہے اس لیے تھوڑا سا وقت نکال کر مجھے بتا دیجئے کہ اردو ایڈیٹر کا کون سا ورژن کام کرے گا اور اس کہاں سے حاصل کروں۔
آپ کا بہت بہت شکریہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے موٹولز 1.11 اور 1.2 دونوں کےلیے اردو ایڈیٹر پلگ لکھا تھا۔ لیکن یہ کافی پرانی بات ہے، اسے اپڈیٹ کرنے کے کبھی موقع نہیں ملا تھا۔ یہاں دونوں ورژن منسلک کر رہا ہوں۔ دونوں زپ فائلوں میں اس پلگ ان کے استعمال کا نمونہ بھی موجود ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ان میں سے کوئی آپ کے کام بھی آ جائے۔
 

Attachments

  • webpad_mootools_1.11.zip
    3.6 KB · مناظر: 3
  • webpad_MooTools_1.2.zip
    3.6 KB · مناظر: 5

زبیر حسین

محفلین
نبیل بھائی بہت بہت شکریہ
میں نے فائلز ڈاؤن لوڈ کر لی ہیں پہلی فرصت میں اس کی تنصیب کرنے کی کوشش کرتا ہوں کچھ مسائل ہوئے تو دوبارہ زحمت دوں گا
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے
آمین
 

جمال الدین

محفلین
مجھے اپنے بلاگ کے سانچے میں اردو ایڈیٹر شامل کرنا ہے، تاکہ پڑھنے والے اردو میں اپنا تبصرہ ٹائپ کرنے کے بعد اسے کاپی کر کے تبصرہ کے خانے میں پیسٹ کر سکیں۔ اس سلسلے میں مدد کی ضرورت ہے۔ میرے موجودہ سانچے میں یہ ایڈیٹر پہلے سے موجود ہے، لیکن نئے سانچے میں نہیں ہے۔
شکریہ
 
Top