اردو بلاگر کانفرنس کا سوال و جواب سیشن

فخرنوید

محفلین
اردو بلاگر کانفرنس کا سوال و جواب سیشن
پہلی بین الاقوامی اردو بلاگر کانفرنس لاہور 2013 جس کی انتظامیہ اور شرکا نے ایک نئے باب کو رقم کیا ہے۔ اور اردو بلاگنگ کی دنیا میں ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے۔ امید ہے کہ اس کانفرنس کے بعد مزید اچھے لکھاری سامنے آئیں گے اور اگلی کانفرنس سے پہلے ہم دُگنی تعداد میں لکھنے والے لوگوں کو دیکھ سکیں گے۔ اردو بلاگرز کانفرنس چونکہ دو دن پر محیط تھی جس میں پہلے دن تو تعارف اور شرکا سے گپ شپ کے علاوہ لاہور شہر کی تاریخی عمارات کی سیر کرنے کا موقع ملا وہاں پر دوسرے دن کی کاروائی نہایت کار آمد تھی۔ دوسرے دن کی کاروائی میں ہمارے ساتھ کچھ بیرون ملک مقیم بلاگرز کا ساتھ بھی رہا جنہوں نے ہمیں مستقبل میں درپیش بلاگنگ کو چیلنجز اور مزید محنت کی تلقین کی۔ اس کے بعد ایک سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔ جس کے چند چیدہ چیدہ نکات میں یہاں پیش کرنا چاہوں گا۔ ان کی تفصیل میں بعد کے مراسلات میں ارسال کروں گا۔
73314_4009318681914_1810907133_n.jpg

پہلی بین الاقوامی اردو بلاگرز کانفرنس کے دوران نکتے لکھتے ہوئے
 

تلمیذ

لائبریرین
بہت مفید دھاگہ ہے۔ جو یقینا ان افراد، جو کانفرنس میں شریک نہ ہوسکے، کی معلومات کو بڑھانے کا ذریعہ بنے گا۔
جزاک اللہ!!
 
Top