اردو اوپن پیڈ میں نئی اردو کی میپ!

نبیل

تکنیکی معاون
میں اردو اوپن پیڈ میں نیا صوتی اردو کی بورڈ وضع کرنے پر کام دوبارہ سے شروع کرنا چاہ رہا ہوں۔ اس سلسلے میں پرانی گفتگو کے ریفرینس کے لیے ذیل کے روابط پیش کر رہا ہوں:

اردو دوست
اردو ویب صوتی کی بورڈ کا ابتدائی ڈرافٹ
اردو اوپن پیڈ کے لیے اردو کی بورڈ درکار!

اردو اوپن پیڈ کا تکنیکی سقم

اردو اوپن پیڈ پر کام کرتے ہوئے مجھ پر ایک تکلیف دہ حقیقت کا انکشاف ہوا ہے کہ موجودہ حالت میں یہ صرف انگریزی کی بورڈ پر صحیح طرح کام کرے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انگریزی کی بورڈ پر کئی کیریکٹرز دوسرے کی بورڈز پر AltGr پوزیشن میں ہیں۔ اس وجہ سے دوسرے کی بورڈز پر چند حروف ٹائپ نہیں ہو سکیں گے۔ اس کا workaround فی الحال تو یہی ہے کہ ونڈوز پر انگریزی کی بورڈ ایکٹیویٹ کرکے اس سے کام چلایا جائے۔ میرا قیاس ہے کہ فورم کے ممبران کی اکثریت پہلے ہی انگریزی کی بورڈ استعمال کرتی ہے۔ اس لیے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ امید ہے کہ وقت کے ساتھ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی حل نکل آئے گا۔

سپیشل کیریکٹرز اور مختلف فونٹ

نئے صوتی کی میپ میں مخصوص حروف، جیسے کہ تخلص کا نشان، پریزنٹیشن فارم وغیرہ شامل کرتے ہوئے مجھے مختلف فونٹس میں ان کیریکٹرز کی سپورٹ کا جائزہ لینے کا موقعہ بھی ملا۔ ذیل میں میں اپنے نتائج پیش کر رہا ہوں۔

اردو نسخ ایشیا ٹائپ : سپیشل کیریکٹرز کی کوئی سپورٹ نہیں ہے

3_Asiatype_1.jpg


لطیف اور شہرزادے فونٹ: سپیشل کیریکٹرز کی محدود سپورٹ

نفیس ویب نسخ: سپیشل کیریکٹرز کی اچھی سپورٹ لیکن تطویل ٹوٹی ہوئی (checked) دکھائی دیتی ہے

3_NafeesWebNaskh_1.jpg


محفل نسخ: دائیں بائیں کے سنگل اور ڈبل کوٹس شامل نہیں ہیں

3_pic1_5.jpg


زریں: موجودہ حالت میں قابل استعمال نہیں ہے

3_zarreen_1.jpg


نئی صوتی اردو کی میپنگ؟

میں اس سلسلے میں یہاں کچھ تجاویز پیش کر چکا ہوں جبک اعجاز اختر صاحب نے اسکے بعد اردو دوست کی بورڈ بھی ریلیز کر دیا ہے۔ میری تجاویز اور اردو دوست کا مقابلہ کرنے پر چند فرق سامنے آتے ہیں۔ میں نے ابھی تک رموز اوقاف، آیت کا نشان وغیرہ شامل نہیں کیے ہیں۔ میری کوشش ہوگی کہ اپنے مجوزہ کی میپ اور اردو دوست کو دیکھ کر ہی نئے کی میپ پر اتفاق رائے حاصل کروں۔
 

الف عین

لائبریرین
کوشش کروں گا کہ محفل میں دائیں بائیں کوٹس شامل ہو سکیں۔ تو یہی فانٹ بہترین فانٹ ثابت ہو سکتا ہے۔ اب اس پر کام شروع کر رہا ہوں مہوش کی مدد سے۔
 

دوست

محفلین
محفل نسخ میں‌ واقعی جان لگ رہی ہے۔ اس میں اور ایشیا ٹائپ میں بس سائز کا مسئلہ ہے۔ ایشیا ٹائپ چھوٹے سے چھوٹا بھی خوبصورت دکھتا ہے جبکہ اس کی ایک حد ہے شاید 12 بتا رہے تھے ایک دوست خیر اس کو ایک مکمل فونٹ ہونا چاہیے اب۔ مستقبل میں اسے وکی پر استعمال ہونا ہے۔
 

مہوش علی

لائبریرین
وولٹ پر مکمل قابو پانے کے لیے وقت تو نہیں ملا، مگر اس حد تک ضرور سیکھ لیا ہے کہ نسخ فونٹ کی تمام چیزیں شامل کر سکوں۔ اعجاز صاحب کی مدد سے پہلے ہی ہم نے کچھ گلائفز محفل نسخ میں شامل کر لیے ہیں۔

اعجاز صاحب (یا نبیل بھائی)، آپ محفل نسخ میں مسنگ گلائفز کی یونیکوڈ ویلیوز فراہم کر دیجئے تو میں اسے فورا ہی شامل کر دوں۔

شاکر، کام کرنے کے لیے مجھے محفل نسخ کا بولڈ ورژن بہت پسند ہے۔ محفل نسخ کا واحد مسئلہ، جس پر اعتراض ہے، وہ یہ ہے کہ یہ 12 بھی نہیں بلکہ 14 کے سائز پر بہترین ڈسپلے دیتا ہے۔ (12 قابلِ قبول ہے، مگر پھر بھی ہنٹنگ کی ضرورت باقی رہتی ہے)۔ اس ہنٹنگ کے لیے بہت کچھ پڑھنا پڑے گا، جو کہ فی الحال میرے بس میں نہیں۔ البتہ اگر محفل نسخ کی ہنٹنگ ہو گئی تو اردو دنیا چین و اطمنان کو بہت گہرا سانس لے سکے گی۔ پھر آخری امیدیں پاک نستعلیق کی ریلیز سے وابستہ ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوست تو فونٹس پر باتیں کرنے لگ گئے، میں اوپن پیڈ میں شامل کرنے کے لیے نئے صوتی کی بورڈ کے متعلق آپ کی رائے دریافت کرنا چاہ رہا تھا۔ بہرحال میں جلد ہی اوپن پیڈ کی ایک اپڈیٹ پوسٹ کروں گا جس پر آپ اپنی آراء کا اظہار کر سکیں گے۔
 

دوست

محفلین
نارمل اور شفٹ محفل والا اور آلٹ جی آر اردو دوست والا۔
بات ختم۔یونیکوڈ ویلیوز اپنے اصل ٹھکانے پر آلٹ جی آر موڈ میں۔ اردو عربی اعداد آلٹ جی آر پر۔اور کیا ہوگا اس میں فائنل تو ہے سب کچھ۔
 
Top