اردو الفاظ کا درست استعمال

محمد وارث

لائبریرین
قبلہ پھر وہی مسئلہ۔۔۔۔ ساتھ میں تھوڑی وضاحت بھی فرما دیا کریں۔ یہ کہتے کسے ہیں۔
ویسے تو للک کے کئی مطلب ہیں۔ یہ ہندی کا لفظ ہے اور مطالب میں شوق، امنگ، لالچ،حرص، خیال، تصور جوش، ولولہ، ترنگ، لہر، موج وغیرہ ہیں (فرہنگِ آصفیہ)۔ لہجے کے ساتھ جب استعمال ہوتا ہے تو آخری معنوں متصور ہوتے ہیں یعنی لہجے کا ولولہ، لہجے کی ترنگ، لہجے کی موج وغیرہ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
شاید غلط:):):)
کیونکہ بڑھک تو کھوکھلے دعوے کو کہا جاتا ہے جس پر عمل نا کیا جا سکتا ہو۔
محض خالی باتیں ہی ہوں۔
باقی اساتذہ مزید رہنمائی فرمائیں!
آپ کا مطلب درست ہے ۔ یعنی بیوی کی بڑھک ،محض بڑھک نہیں ہوتی اسے پورا ہونا ہی ہوتا ہےجلد یا بدیر ۔
پتے کی بات ہے مگر اس پر مجھے استاد نہ سمجھ لیا جائے۔
:)
 

سید عمران

محفلین
شاید غلط:):):)
کیونکہ بڑھک تو کھوکھلے دعوے کو کہا جاتا ہے جس پر عمل نا کیا جا سکتا ہو۔
محض خالی باتیں ہی ہوں۔
باقی اساتذہ مزید رہنمائی فرمائیں!
چٹک ہمک پر بڑھک محض مزاحا لکھا ہے۔۔۔
ورنہ اردو میں بیوی کی بڑھک کچھ نہیں ہوتی۔۔۔
اور جو کچھ ہوتی ہے وہ سب کے سامنے ہوتی ہے۔۔۔
:p:p:p:p:p
 

الف عین

لائبریرین
یہ واٹس اپ میں مجھے پہلے بھی مل چکا تھا، بتشکر @ایم مبین، اس میں بھی ٹائپنگ کی یہی غلطیاں ہیں۔ ان کے علاوہ
روٹیوں کی تھپی
ہوتی ہے، ٹ ھ پ ی نہیں
 

حسیب

محفلین
Top