اردو ابنٹو کا اجراء

مکی

معطل
پیش ہے دوسرا نستعلیق اردو ڈیسک ٹاپ اور پہلی ایسی اردو لینکس ڈیسٹرو جو باقاعدہ انسٹال کی جاسکے گی.

اردو سلیکس 2 کے اجراء کے بعد ایک ایسے اردو لینکس آپریٹنگ سسٹم کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی جسے باقاعدہ طور پر کمپیوٹر پر انسٹال کیا جاسکے، بہت سارے احباب نے اس طرف توجہ بھی دلائی اور بعض نے اس کے لیے زبنٹو کو نامزد بھی کیا، میں جانتا تھا کہ اردو سلیکس 2 کے جاری ہوجانے کے بعد ایسی تجاویز سامنے آئیں گی اسی لیے میں نے ساتھ ساتھ اس پر بھی کام جاری رکھا ہوا تھا، یہی وجہ ہے کہ اردو سلیکس 2 کو جاری ہوئے ابھی شاید ایک ماہ بھی نہیں ہوا اور یہ آپ کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے.

اسے ابنٹو کے حالیہ ایل ٹی ایس ہارڈی کے کرنل پر بنایا گیا ہے جسے ابنٹو کی طرف سے اپریل 2011 تک سپورٹ مہیا کی جائے گی اس طرح صارف بھی اس سے طویل عرصہ تک لطف اندوز ہوسکیں گے اور میں بھی اگلے ایل ٹی ایس تک چین کی نیند سو سکوں گا..

اردو ابنٹو کے لیے ایل ایکس ڈی ای (LXDE) ڈیسک ٹاپ منتخب کرنے کی کئی وجوہات ہیں، ایک تو یہ ہے کہ یہ پینٹئم ون جیسے پرانے کمپیوٹرز پر بھی اچھی کارکردگی دکھاتا ہے، دوسرا یہ کہ میرے سست رفتار کنکشن پر اسے ڈاؤنلوڈ کرنا دوسرے کسی ڈیسک ٹاپ کے مقابلے زیادہ آسان تھا، اور تیسری وجہ یہ ہے کہ اگرچہ زبنٹو کو اردو قالب میں ڈھالا جاسکتا تھا جو کہ زیادہ آسان بھی تھا لیکن وہ صرف کسٹمائزیشن ہی ہوتی اور کہا بھی یہی جاتا، چنانچہ میں نے مشکل راستے کا انتخاب کر کے ایل ایکس ڈی ای کو بطور ڈیسک ٹاپ منتخب کیا کیونکہ ابنٹو ابھی تک ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ میں دستیاب نہیں ہے البتہ مستقبل میں ابنٹو کا ایک ذائقہ لبنٹو جاری کیا جانا ہے جو ایل ایکس ڈی ای ڈیسک ٹاپ پر مشتمل ہوگا لیکن آپ ابھی سے لبنٹو سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں وہ بھی اردو میں..

میں چاہتا تو اسے کسی دوسرے نام سے جاری کرسکتا تھا لیکن کئی وجوہات کی بنا پر میں نے ایسا نہیں کیا، کیونکہ ڈیسٹرو بنا کر اسے نباہتے رہنا کافی مشکل کام ہے اور نا ہی میرے خیال سے ابھی وہ وقت آیا ہے کہ ہم باقاعدہ ایک اردو ڈیسٹرو جاری کر سکیں، تاہم جب تک وہ وقت آئے میں ابنٹو کے ہر ایل ٹی ایس کا ایک اردو نسخہ جاری کرنے کی کوشش ضرور کروں گا اگرچہ وعدہ نہیں کرتا کہ کل کس نے دیکھا ہے..!؟

ابنٹو میں صارفین کو جن مسائل کا سامنا رہتا ہے میں نے پوری کوشش کی ہے کہ اردو ابنٹو میں انہیں پہلے سے حل کردیا جائے، اور سب سے پہلا مسئلہ شاید کوڈیک کا ہوتا ہے، چنانچہ میں نے اس میں تمام تر کوڈیک شامل کردیے ہیں اب شاید ہی کوئی فارمیٹ ہو جو اس پر نہ چل سکے، ملٹی میڈیا کے حوالے سے اس میں شامل ہیں سی ڈی اور ڈی وی ڈی رپنگ ٹول، آڈیو اور ویڈیو کنورٹر، آڈیو ویڈیو اور ڈی وی ڈی پلیئرز، ویڈیو ایڈیٹر، ڈیسک ٹاپ ریکارڈنگ اور ٹیوٹوریل بنانے کے ٹول، غرض کہ آپ اسے ملٹی میڈیا ایڈیشن قرار دے سکتے ہیں.

موبائل فونز کے حوالے سے اس میں شامل ہے گنوم فون منیجر، گنوکی فون منیجر، بلومین بلوٹھ منیجر، بلوٹوتھ فائل شیئرنگ اور موبائل میڈیا کنورٹر، اس طرح آپ ڈیسک ٹاپ فارمیٹس کو موبائل فارمیٹس میں بدل کر بذریعہ بلوٹوتھ اپنے موبائل فون میں منتقل کر سکتے ہیں.

طباعت کا بھی بھرپور اہتمام ہے، ریڈ ہیٹ سے ایک پرنٹر منیجر لیا گیا ہے جس کے ذریعے آپ سکین کر کے اپنا پرنٹر بڑی آسانی سے دریافت کر سکتے ہیں، اس کے علاو نیٹ ورک کارڈ اور ڈی ایس ایل کنکشن وضع کاری اور وی پی این کنکشن بنانے کے ٹولز کے ساتھ وی وائیرلیس کا زیڈ ٹی ای سیٹ بھی پہلے سے کنفگر ہے.

انٹرنیٹ کے حوالے سے شامل ہیں ویب براؤزر، ڈاؤنلوڈ منیجرز، انٹرنیٹ میسنجرز، ٹورنٹ اور ایف ٹی پی کلائینٹ اور بہت کچھ.. مزید اس میں اوپن آفس اور کئی دیگر مفید اطلاقیے اور لوازمات شامل ہیں جن کی تفصیل بیان کرنا کافی مشکل ہے حتی کہ ذیل کے سکرین شوٹ بھی صرف ایک اندازہ ہی دے سکتے ہیں، اس کی اصل خوبیاں آپ اسے نصب کر کے ہی دریافت کر سکیں گے.

ڈیفالٹ ڈیسک ٹاپ



کتنی اردو چاہیے :grin:





ویڈیو ایڈیٹر




کنورٹر، پلیئرز، اور رپنگ ٹولز




سکرین لیٹس سے اپنا ڈیسک ٹاپ مختلف مفید وجٹس سے مزین کیجیے




ونک سے ٹیوٹوریل بنائیں، بریسیرو سے سی ڈیز بنائیں، بلومین بلوٹوتھ منیجر، گنوکی موبائل فون سے ایس ایم ایس اور اپنے نمبر مرتب کریں




ایگزائل موسیقی پلیئر



اردو اپفنی ویب براؤزر



سوئفٹ فاکس ویب براؤزر میں یو ٹیوب کے ویڈیو دیکھیے




فائر فاکس بھی موجود ہے



پارٹیشن ایڈیٹر اور سٹار ڈکشنری



نظام پروفائلر سے اپنے کمپیوٹر کے ہارڈویئر کے بارے میں جانیے اور پرنٹر منیجر سے اپنا پرنٹر دریافت کیجیے





اردو ابنٹو کو ہوسٹنگ فراہم کرنے کے لیے میں اردو ویب اور القلم کا انتہائی شکر گزار ہوں..


ڈاؤنلوڈ اردو ویب سے: urdu-ubuntu-lxde-8.04.iso

ڈاؤنلوڈ القلم سے: urdu-ubuntu-lxde-8.04.iso

md5sum:
0b47b790e001106dcc7694c9448aa09f

امید کرتا ہوں کہ یہ اردو آپریٹنگ سسٹم اردو کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا.

آپ کی آراء کا انتظار رہے گا.

دعاء کی درخواست

واللہ الموفق
 

نبیل

تکنیکی معاون
مکی ی ی ی بھائی ی ی ی ی ی ی ی ی۔۔ زبردست۔ :grin:
اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ اردو ابنٹو ڈیسکٹاپ کے اجراء سے حقیقی معنوں میں لینکس کے اردو ڈیسکٹاپ کے استعمال کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ میں جلد ہی اسے ورچوئل مشین میں انسٹال کرکے اس کے استعمال کے بارے میں رپورٹ کرتا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
زبردست مکی بھائی:applause:


میں نے ٹرائی کیا۔
بوٹ ہوگیا۔
لیکن لگتا ہے کہ کمپیوٹر کی ریم شیم میں اضافہ کرنا پڑے گا۔
 

arifkarim

معطل
زبردست جناب! آج ہی ابو شامل بھائی سے اسکے بارے میں‌بات ہو رہی تھی کہ کب ریلیز ہوگا۔ بہت بہت شکریہ۔
 

ہادی

محفلین
بہت بہت مبارک ہو مکی بھائی۔شکریہ
مجھ جیسے ان پڑھ کیلیئے اس کی انسٹا لیشن کا طریقہ کا ر بھی بتا ئیے؟
 

ابوشامل

محفلین
بہت شاندار مکی بھائی! ۔۔۔ مزا آ گیا دیکھ کر، اب استعمال کر کے دیکھتے ہیں کتنا مزا آتا ہے۔
میں بہت معذرت خواہ ہوں کہ بجلی کے مسائل کے با‏عث گرافکس تیار نہ کر سکا کیونکہ یہ کام میں گھر پر کرتا ہوں۔ بوقت مغرب گھر پہنچتا اور کچھ دیر بعد جیسے ہی کمپیوٹر پر بیٹھنے کا ارادہ ہوتا بجلی غائب۔ اسی دوران 23 گھنٹے بجلی جانے کا ریکارڈ بھی بنا۔
 
مکی ، لگتا ہے آجکل حد رفتار بھی توڑنے کے چکر میں ہو۔

اللہ کرے تمہاری یہ پھرتیاں سدا قائم رہیں۔
 

مکی

معطل
اردو ابنٹو القلم پر اپلوڈ کردی گئی ہے، میں نے پہلی پوسٹ میں ربط شامل کردیا ہے..
 

مکی

معطل
مکی صاحب،
ان میں سے ایک آدھی تصویر کو وکیپیڈیا ابنتو مضمون میں ڈالنے کے لیے حقوق درکار ہیں۔

سرکار سارا پراجیکٹ ہی اوپن سورس ہے آپ کو کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں، ساری اردو ابنٹو بشمول تمام تصاویر کے آپ کی ہے.. جو چاہیں کریں.. :)
 

جیسبادی

محفلین
سرکار سارا پراجیکٹ ہی اوپن سورس ہے آپ کو کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں، ساری اردو ابنٹو بشمول تمام تصاویر کے آپ کی ہے.. جو چاہیں کریں.. :)

LXDEپر مضمون کا آغاز ہو گیا ہے۔ ماہریں مذید تفصیل ڈال سکتے ہیں۔ انگریزی وکیپیڈیا کے مضمون سے بھی مدد لی جا سکتی ہے۔
http://ur.wikipedia.org/wiki/LXDE
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
تصویریں دیکھ کر شاندار اب ان شاء اللہ استعمال کرنے کے بعد مفصل رائے دینے کی کوشش کروں گا۔
بارک اللہ
 
Top