اردوویب کی منتقلی

نبیل

تکنیکی معاون
نئے ورژن کے ریلیز نوٹس میں لکھا ہے کہ کوئی آر ٹی ایل بگ فکس کیے گئے ہیں۔ لیکن ابھی تک پیجینیشن والا سلائیڈر کام نہیں کر رہا ہے۔
 
عارف انجم

محفلین
بہت خوب۔ محفل کی رفتار تو واقعی بہت تیزہوئی ہے۔

کیا کوئی صاحب کلاؤڈ کمپیوٹنگ بالخصوص لنوڈ کے حوالے سے لکھنا پسند کریں گے۔ اگر مکمل طور پر مختص سرور، وی پی ایس اور شیئرڈ ہوسٹنگ کا موازنہ بھی ہو جائے تو نہایت مفید رہے گا۔
شکریہ
 
اردو ویب کے حالیہ تجربات کو بشرط فرصت ان شاء اللہ ضرور مفاد عامہ کے لئے شریک محفل کیا جائے گا لیکن ابھی ہم چند ہفتوں تک اس نئے سرور کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ مختلف اعداد و شمار کے ذریعہ یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ حقیقی ویب ٹریفک کے ساتھ یہ سرور پچھلے کے مقابلے کس قدر مؤثر ہے۔ نیز یہ کہ ابھی ہمارے کئی معاملات ڈریم ہوسٹ کے سرور سے وابستہ ہیں لہٰذا ان سے قطع تعلق میں کچھ وقت درکار ہے۔ ضروری نہیں کہ جس طرح کی رفتار اس وقت مل رہی ہے وہ عرصہ دراز تک قائم رہے، حالانکہ ہم بہتری کی امید رکھتے ہیں، لیکن ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ :)
 
بلال

محفلین
اردو ویب کے حالیہ تجربات کو بشرط فرصت ان شاء اللہ ضرور مفاد عامہ کے لئے شریک محفل کیا جائے گا لیکن ابھی ہم چند ہفتوں تک اس نئے سرور کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ :)
اللہ کرے جی آپ کو جلد ہی فرصت نصیب ہو اور ہمیں اس منتقلی کے مراحل کی اور لنوڈ کے متعلق ”اردو“ میں تفصیل ملے اور اسی بہانے ہم بھی کچھ سیکھ جائیں گے۔
 
اللہ کرے جی آپ کو جلد ہی فرصت نصیب ہو اور ہمیں اس منتقلی کے مراحل کی اور لنوڈ کے متعلق ”اردو“ میں تفصیل ملے اور اسی بہانے ہم بھی کچھ سیکھ جائیں گے۔

کم از کم اتنا تو ہم کہہ ہی سکتے ہیں کہ اس طرح کلاؤد ہوسٹیڈ ورچول مشین لینا آپ کے لئے کہیں زیادہ رعایتی، کفایتی اور مستحکم ہو سکتا ہے بمقابلہ اس پلان کے جو آپ ایک علیحدہ مشین خود مینٹین کرنے کے بارے میں سوچ رہے تھے۔ :)
 
جی بہتر۔ اسی لئے تو شدت سے انتظار کر رہے ہیں کہ استادوں کو فرصت ملے اور ہمیں بھی اپنے تجربات سے آگاہ کریں اور پھر ہم گلی گلی شور مچاتے پھریں کہ لو جی یہ منزل بھی تہہ ہوئی، اب اور کچھ ہے تو بتاؤ۔
 
Top