اردوویب کی منتقلی

زیک

مسافر
جیسا کہ ابن سعید نے کچھ دن پہلے مطلع کیا تھا اب وقت آ گیا ہے کہ اردوویب کو نئے ہوسٹ پر منتقل کیا جائے۔

یہ کام کل یعنی منگل فروری 7 صبح تقریبا 8-10 بجے ایسٹرن سٹینڈرڈ ٹائم (UTC-5) کو کیا جائے گا۔ برطانیہ میں اس وقت دوپہر 1-3 بجے ہوں گے اور پاکستان میں شام 6-8 بجے۔

سب سے پہلے محفل، بلاگ اور سیارہ وغیرہ کو کچھ دیر کے لئے ڈاؤن کیا جائے گا۔ اس دوران آپ منتقلی وغیرہ کے متعلق معلومات اردوویب ٹویٹر اکاؤنٹ سے شاید حاصل کر سکیں۔

نئے ہوسٹ پر منتقلی امید ہے کہ ایک دو گھنٹے میں مکمل ہو جائے گی۔ مگر چونکہ ڈی این ایس بدلتے بدلتے کبھی کبھی ایک دو دن بھی لگ جاتے ہیں اس لئے جیسے ہی نئی سائٹ آن لائن ہو گی ہم اعلان کر دیں گے کہ اردوویب http://www.urduweb.net پر اب آن لائن ہے۔ خیال رہے کہ یہ یو آر ایل عارضی ہے۔ دو گھنٹوں سے لے کر تین دنوں کے اندر http://www.urduweb.org آپ کو نئی سائٹ پر لے جائے گی۔ یہ وقت آپ کی انٹرنیٹ سروس پر منحصر ہے۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
امید ہے کہ نئے ہوسٹ پر منتقلی بخیر و عافیت سر انجام پائے گی۔

ویسے نیا ہوسٹ ہے کونسا؟
 
زبردست۔ میں نے لِنوڈ کی بہت تعریفیں سنی ہیں۔ منتقلی مکمل ہونے اور پھر ٹریفک بحال ہونے کے بعد اپنے تجربے سے بھی ضرور آگاہ کیجیے گا۔ :)

جی ان ان شاء اللہ ضرور۔ ویسے ہم نے اپاچے بینچ کی مدد سے مختلف طرح سے اسٹریس ٹیسٹنگ کر کے ڈریم ہوسٹ سے، ٹائمنگ، میموری اور پروسیسر وغیرہ کا موازنہ کر لیا ہے۔ :)

جب ڈریم ہوسٹ کو ترک کرنے کا فیصلہ لیا گیا اس وقت کئی متبادل ہوسٹنگ پرووائڈر سروسیز کا جائزہ لیا۔ بالآخر لنوڈ کلاؤڈ اور امیزون ای سی 2 میں سے کسی ایک یا دونوں کو آزمانے کا قصد کیا ہے۔ :)
 
Top