ادبی لوگوں کیلے رشتہ کی جستجو

#ضرورتِ_رشتہ...!!
ایک نوجوان، سینہ چوڑا،
دل کشادہ،نیک چلن اور سادہ، پست کم اور لمبا زیادہ.. ،
گورا بدن، شیریں دہن،
سلکی بال، آسودہ حال، لا زوال ، باکمال ، بلند خیال
حسن کا دلدادہ ، شادی پر آمادہ
ذات پات سے انکاری، اپنی سواری
اعلی خاندان، خوبصورت گھبرو جوان
ایک عرصے سے پریشان
کیلئے
ایک حسینہ کنواری،
مثلِ حور، چشمِ مخمور، چہرہ پر نور، باتمیز و با شعور، نشہ شباب میں چور... ،،
صوم و صلوة کی پابند،سمجھدار اور صحت مند..!!
کم گفتار، باکردار،مکروفریب سے عاری..،
دیکھنے میں بہت پیاری..!!
باادب،باحیا ،سراپا مہرووفا،
نہ شوقینِ سرخی و کریم..، نوپرابلم تعلیم...!!
مہہ جبین، بے حد حسین، پردہ نشین
راضی با عقد، سروسا قد،
آہستہ خرام،شائستہ کلام، پیارا سا نام،جس میں ہو سین یا لام..!!
عجوبہ کائنات ، رفیقہ حیات درکار ہے
جس کے بغیر زندگی بے کار ہے
نہ مسہری، نہ چارپائی،نہ روئی بھڑی رضائی،نہ زیور طلائی،
نہ ہی کرسیاں میز..، بالکل نہیں چاہیے جہیز..!!
مزید بات بالمشافہ یا بذریعہ لفافہ
خط و کتابت پابندی صیغہ راز ہے
کہ یہ ہی شریفوں کا انداز ہے
 
Top