احترام والدین۔۔۔

والدین انسان کے وجود کا ظاہری سبب ہیں اور انکے بغیر نہ کوئی خاندان اور نہ کوئی معاشرہ تشکیل پا سکتاہے ۔والدین مقدس رشتہ ہے اور والدین کے نہ صرف اسلام نے بہت سے حقوق متعین کیے ہیں، ان کو ادب و احترام اور اکرام کا مقام دیا ہے اور والدین کی نافرمانی کو سنگین جرم قرار دیا ہے وہاں اسلام سے پہلے آسمانی کتابوں میں بھي احترام والدین موجود ہے ۔
عہد نامہ عتیق کے باب خروج میں لکھا ہے :
تو اپنے والدین کو عزت دے تاکہ تیری عمر میں اس زمین پر جو خداوند تجھے دیتاہے دراز ہو۔(بائبل: خروج20)
اسی طرح بائبل والدین کی نافرمانی کو جرم قرار دیتی ہے اور اس پر کڑی سزا تجویز کرتی ہے ۔
والدین کے حقوق کو اختلافی قرار دے کر اسے اچھا مسلمان بننے سے مشروط کر دینا درست طرز فکر نہیں ہے بلکہ والدین کی نافرمانی کو شریعت نے کبیرہ ترین گناہ قرار دیاہے ۔
مسلم حکومت کا یہ فرض ہے کہ معاشرے میں گناہوں کی روک تھام کرے نہ کہ اس حق کو محض اخلاقی قرار دے کر آخرت پر اس کا معاملہ چھوڑ دیا جائے۔۔۔!

یہی کیفیت والدین سے حسن سلوک کی بھي ہے کہ نبی کریمﷺ نے شکایت سامنے آنے پر اولاد کو اپنا رویہ بدلنے کی تلقین کی۔ غرض شرعی احکام کو اخلاقی قرار دے کر اسکو حکومتی کنٹرول سے نکالنا درست نہیں ہے ۔
اسلام میں منکر کی روک تھام تو حکومت سے بڑھ کر ہر مسلمان پر حسب استطاعت فرض ہے ۔۔
 
Top