احادیث کو برقیانا

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں‌ باقی ممبرز سے پوچھ لوں کہ کون کون ساتھ دے سکتے ہیں :) پھر آپ کو فیڈ بیک دیتا ہوں
واقعی یہ مہوش بہن کاایک زبردست آئیڈیاہے ۔ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالی اس کوپائہ تکمیل پرپہچانے کی ہمت اورحوصلہ عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)
میرے ذہین میں اس کے ساتھ ایک اوربھی آئیڈیاہے کہ اگراسی طرح ہم تمام حدیث کی کتابیں کوبھی ڈیٹابیس وائزرکھیں کہ جوکوئی بھی کسی بھی ٹاپک پرسررچ کرناچاہے تواس کے پاس تمام کتابوں کی احادیث سے جواب میسرآجائے اگراس آئیڈیاکوبھی ذہین میں رکھاجائے توپہلاکام توانشاء اللہ قرآن پاک کاہے اس کے بعداحادیث کی طرف بھی توجہ دی جائے توبہترہے۔
میرامطلب یہ ہے کہ جوسررچ کاسوفٹ ویئربنایاجائے وہ احادیث کوبھی مدنظررکھ کرایک دفعہ ہی بنالیاجائے توبہتر ہوگا(انشاء اللہ)

اورمیں اس کام میں درمے سخنے ہرطرح سے حاضرہو۔

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
میں نے فرید احمد کی بتائی ہوئی سائٹ سے انگریزی میں‌ صحیح بخاری ڈاؤن لوڈ کی ہے۔ دو فائلز ہیں ایم ایس ورڈ کی۔ کیا مستقبل میں انہیں‌ بھی وکی پر انٹیگریٹ کر دیا جائے گا؟
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
بھائی منصور(قیصرانی)، میں نے آپ سے پہلے بھی کہاتھاکہ اگراردوزبان میں بخاری شریف مل جائے تومیں انشاء اللہ اس کوٹائپ کرنے شروع کردوں گا(انشاء اللہ)اسی طرح مسلم شریف اورمشکوۃ کی کتاب پی ڈی ایف میں ہوتوبھی ڈھونڈیں تاکہ ان کوبرقیانہ شروع کیاجاسکے۔
میری رائے کے مطابق اگرانگریزی میں ہے توبھی اس کولائبریری میں رکھ دیاجائے۔

والسلام
جاویداقبال
 
قیصرانی

لائبریرین
صحیح بخاری تو لاہوری برادری یعنی کہ احمدیہ سائٹ پر مجھے گوگلنگ سے ملی ہے، مفت والی۔ لیکن باقی ساری سائٹس یا تو بیچ رہی ہیں یا پھر کوئی مسئلہ ہے ان کے ساتھ
 
مہوش علی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں‌ باقی ممبرز سے پوچھ لوں کہ کون کون ساتھ دے سکتے ہیں :) پھر آپ کو فیڈ بیک دیتا ہوں
واقعی یہ مہوش بہن کاایک زبردست آئیڈیاہے ۔ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالی اس کوپائہ تکمیل پرپہچانے کی ہمت اورحوصلہ عطاء فرمائے (آمین ثم آمین)
میرے ذہین میں اس کے ساتھ ایک اوربھی آئیڈیاہے کہ اگراسی طرح ہم تمام حدیث کی کتابیں کوبھی ڈیٹابیس وائزرکھیں کہ جوکوئی بھی کسی بھی ٹاپک پرسررچ کرناچاہے تواس کے پاس تمام کتابوں کی احادیث سے جواب میسرآجائے اگراس آئیڈیاکوبھی ذہین میں رکھاجائے توپہلاکام توانشاء اللہ قرآن پاک کاہے اس کے بعداحادیث کی طرف بھی توجہ دی جائے توبہترہے۔
میرامطلب یہ ہے کہ جوسررچ کاسوفٹ ویئربنایاجائے وہ احادیث کوبھی مدنظررکھ کرایک دفعہ ہی بنالیاجائے توبہتر ہوگا(انشاء اللہ)

اورمیں اس کام میں درمے سخنے ہرطرح سے حاضرہو۔

والسلام
جاویداقبال

برادر، آپ کا خیال بالکل درست ہے اور قرانی ڈیٹا بیس جمع کرنے کا یہ پہلا مرحلہ عبور کرنے کے بعد حدیث ڈیٹابیس بنانا آسان ہو جائے گا۔
اسی غرض سے جب میں راجہ نعیم صاحب کے کنورٹر (عربی متن کو اردو یونیکوڈ قدروں میں تبدیل کرنا) پر زور دے رہی ہوں کیونکہ یہ مستقبل میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔ (نہ صرف حدیث کی تمام کتب، بلکہ اور بہت سی جگہ اسکا استعمال ہو گا)۔

جہاں تک احادیث کی کتب کا تعلق ہے (اللہ آپ کو جزائے خیر دے کہ آپ احادیث کو ضابطہ تحریر میں لانا چاہتے ہیں)، تو اس سلسلے میں ہم پہلے گفتگو کر چکے ہیں۔ مختصرا عرض ہے کہ بحث و گفتگو کے بعد ہم لوگ اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ "مولانا وحید الزمان خانصاحب" کی کتب کو برقی صورت میں لایا جائے۔ اس کی کچھ اہم وجوہات مندرجہ ذیل تھیں:

1۔ سب سے اہم بات مولانا صاحب کے تراجم کا کاپی رائیٹ سے آزاد ہونا ہے۔
2۔ اس سے اہم بات یہ کہ مولانا وحید الزمان خانصاحب کی صداقت و ترجمے پر سب مکتبہائے فکر کا اتفاق ہے اور وہ سب کے نزدیک محترم ہیں۔
3۔ تیسری اہم بات یہ ہے کہ مولانا صاحب نے صحاح ستہ کی چھ کی چھ کتب کا ترجمہ کیا ہے۔ اس طرح پوری صحاح ستہ کے ترجمے میں ایک تسلسل رہے گا۔ اس کے مقابلے میں کوئی اور عالم چھ کی چھ کتب کا ترجمہ کرنے سے قاصر رہا ہے۔
4۔ چوتھی اہم بات مولانا کے وہ حواشی ہیں جو انہوں نے ترجمے کے ساتھ ساتھ تحریر کیے ہیں۔ مثال کے طور پر پہلے مرحلے میں صحیح بخاری کا صرف ترجمہ چلے گا، مگر وقت کے ساتھ ساتھ میری خواہش تو یہی ہے کہ تیسیر الباری کا اس میں اضافہ کر دیا جائے (تیسیر الباری مولانا صاحب کی طرف سے بخاری شریف کی شرح ہے)۔
اسی طرح دیگر تمام تراجم میں بھی مولانا مرحوم نے مفید اور اہم حواشی تحریر فرمائے ہیں۔

ان سب وجوہات کی بنا پر مولانا صاحب کی کتب کو دیگر تراجم پر فوقیت حاصل ہے اور حدیث ڈیٹابیس کے لیے آئیڈیل ہیں۔

مولانا صاحب کی کتب مارکیٹ میں عام میسر ہیں (کم از کم جب میں پاکستان گئی تھی تو مجھے کافی دکانوں پر نظر آیا تھا)۔ ورنہ آپ یہ کریں کہ کسی لائیبریری کے رکن بن جائیں اور وہاں سے یہ کتب لے آئیں۔
اس سلسلے کی باقی باتیں بعد میں، یا پھر اگر آپ واقعی ابھی یہ مشن شروع کرنا چاہتے ہیں تو الگ تھریڈ کھول لیں تاکہ کچھ مفید تجاویز اور مشورے دیے جا سکیں جو کہ اس سلسلے میں آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوں گے۔ انشاء اللہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مہوش علی نے کہا:
"مولانا وحید الزمان خانصاحب" کی کتب کو برقی صورت میں لایا جائے۔ اس کی کچھ اہم وجوہات مندرجہ ذیل تھیں:

وحید الزماں‌ یا وحید الدین؟
 
دوست

محفلین
احادیث کی سب کتب میری دسترس میں‌ ہیں لیکن مسئلہ صرف اور صرف وقت کی عدم دستیابی کا ہے۔ سکین کرنے کا ایک آئیڈیا ہے جو سکینر کا محتاج ہے دعا کریں مستقبل قریب میں سکینر خرید لوں تو یہ سب کتب سب سے پہلے آنلائن کروں گا لکھنے کے لیے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

پہلے تومہوش بہن،آپ کومبارک بادکہ الحمداللہ ۔ اللہ تعالی کابے پایاں کرم ہے آپ پرکہ اب آپ لگتاہے روبہ صحت ہے میری اللہ تعالی سے عاجزانہ درخواست ہے کہ آپ کومکمل طورپرصحت یاب کرے(آمین ثم آمین)

میری پاس یہاں سعودی عرب میں ایک دوست کے پاس سے بخاری شریف کادوسرا حصہ "وحیدالزمان"صاحب کی ہی ملی ہے اورانشاء اللہ میں اس کوبرقیانے پرکام شروع کررہاہوں۔ باقی بات یہ ہے کہ میں اس کوعربی بمعہ ترجمہ لکھناچاہتاہوں۔ لیکن عربی میں مشکل پیش آرہی ہے اس کویونیکوڈمیں کرنے میں اگرکوئي پروگرام عربی میں کنورٹ کاہے توپلیزکوئي بھائي ، اس کارابطہ دے تاکہ میں اس کوڈاؤن لوڈکرلوں۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال
 
مہوش علی

لائبریرین
شاکر برادر، اللہ آپ کے جیب خرچ میں اضافہ فرمائے تاکہ کہ آپ جلد از جلد ایک عدد سکینر خرید سکیں۔ لول۔

صحیح بخاری کو برقی شکل لانے کا طریقہ یہی ہے کہ یا تو شاکر آپ پوری کتاب خود ہی ٹائپ کر لیں، یا پھر سکین کر کے نیٹ پر دے دیں تاکہ جاوید اور دیگر اراکین اس مسئلے پر آپ کا ہاتھ بٹا سکیں۔ (میرا مشورہ ہے کہ دوسرا طریقہ موزوں رہے گا۔ لول)۔

قیصرانی، میں نے ان کی کتب پر انکا نام وحید الزمان خانصاحب ہی پڑھا ہے۔
 
مہوش علی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

پہلے تومہوش بہن،آپ کومبارک بادکہ الحمداللہ ۔ اللہ تعالی کابے پایاں کرم ہے آپ پرکہ اب آپ لگتاہے روبہ صحت ہے میری اللہ تعالی سے عاجزانہ درخواست ہے کہ آپ کومکمل طورپرصحت یاب کرے(آمین ثم آمین)

میری پاس یہاں سعودی عرب میں ایک دوست کے پاس سے بخاری شریف کادوسرا حصہ "وحیدالزمان"صاحب کی ہی ملی ہے اورانشاء اللہ میں اس کوبرقیانے پرکام شروع کررہاہوں۔ باقی بات یہ ہے کہ میں اس کوعربی بمعہ ترجمہ لکھناچاہتاہوں۔ لیکن عربی میں مشکل پیش آرہی ہے اس کویونیکوڈمیں کرنے میں اگرکوئي پروگرام عربی میں کنورٹ کاہے توپلیزکوئي بھائي ، اس کارابطہ دے تاکہ میں اس کوڈاؤن لوڈکرلوں۔(شکریہ)

والسلام
جاویداقبال

برادر یہ تو آپ نے بہت اچھی خبر سنائی ہے۔
پہلا مشورہ آپ کو یہ ہے کہ آپ اسکے کم از کم پچاس عدد صفحات سکین کے کے نیٹ پر اپلوڈ کر دیں۔ (ویب سپیس کا مسئلہ ہو تو اعجاز صاحب اس سلسلے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں)۔
ان سکین شدہ صفحات پر ہمیں وکی پر مل جل کر کام کرنا ہے۔ (سکین شدہ صفحات کی بہت زیادہ ضرورت پروف ریڈنگ کرتے ہوئے بھی پڑتی ہے۔۔۔ لہذا سکین بہت ضروری ہے)۔

دوم یہ کہ آپ عربی لکھنا فورا بند کر دیں اور صرف اور صرف اردو ٹیکسٹ لکھیے۔

عربی ٹیکسٹ بہت سارے ویب سائیٹز پر ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔ مستقبل قریب میں ہم اس عربی متن کو اردو یونیکوڈ ویلیوز میں لے آئیں گے اور ڈائریکٹ اپنے ڈیٹا بیس میں منتقل کر دیں گے۔
لہذا عربی نکال کر آپ صرف اردو متن ٹائپ کریں۔

اور آپ کی دعاؤں سے میں واقعی صحتیاب ہو رہی ہوں۔ شکر الحمد للہ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
ان کاموں‌کے لیے ہم نے جی میل کا ایک اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔ بوقتٍ ضرورت یہ ہم سب لائبریری ممبرز استعمال کرتے ہیں۔ میں آپ کو اور جاوید بھائی کو یہ اکاؤنٹ کا نام اور پاس ورڈ بھیج دیتا ہوں
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

شکریہ مہوش بہن، چلوٹھیک ہے میں اس کوسکین کی کوشش کرتاہوں کیونکہ سیکنیرمیرے پاس آفس میں نہیں ہے ایک دوست کے پاس ہے وہاں سے اس کوسکین کرنے کی کوشش کرتاہوں ۔ اب انشاء اللہ اس کااردوترجمہ ہی لکھوں گا۔

والسلام
جاویداقبال
 
باذوق

محفلین
بخاری اردو ترجمہ

مکمل صحیح بخاری
اردو ترجمہ و تشریح
کے ساتھ نیٹ پر مفت میں‌دستیاب ہے ۔
اسکین شدہ صفحات کے ساتھ پ۔ڈ۔ف فائل کی صورت میں‌
جملہ فائلیں = 8
ہر فائل کا حجم = تقریباََ 45MB
مترجم و شارح = اہلحدیث عالم محمد داؤد راز (رحمہ اللہ)
ناشر = مرکزی جمعیت اہل حدیث ھند

مکتبہ دعوہ جالیات ، ریاض ، سعودی عرب نے غالباََ ناشر کی اجازت سے تمام صفحات اسکین کرکے پ۔ڈ۔ف فائلوں کی شکل میں‌اپنی ویب سائٹ پر مفت فراہم کر رکھی ہیں ۔
ویب سائٹ ایڈریس :
http://www.islamhouse.com/library/

راقم الحروف کی کوشش ایک عرصے سے جاری ہے کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث ھندسے تمام اِن پیج فائلوں‌کا حصول ممکن ہو سکے ۔‌
 
قیصرانی

لائبریرین
میں ڈاؤن لوڈ کر رہا ہوں۔ لیکن پروف ریڈنگ کے لیے شاید سی ڈی برن کرکے بھیجنی پڑے کیونکہ اتنی بڑی فائلز ہر دوست نہیں حاصل کرسکے گا :(
 
مہوش علی

لائبریرین
صحیح بخاری کا یہ اردو ترجمہ و تفسیر (جو عالمِ دین داؤد راز صاحب کی طرف سے ہے) میری نظر میں ہے۔ اسکے علاوہ قادیانی حضرات کی طرف سے بھی بخاری کا ترجمہ و شرح اُن کے ویب سائیٹ پر موجود ہے (اور جلد ایک بریلوی مکتبہ فکر کے عالم دین کی بخاری شریف کا ترجمہ و شرح نیٹ پر آنے والی ہے)۔

اہلحدیث عالم دین فخر راز صاحب کا یہ ترجمہ و تفسیر جدید ہے اور بہت مفید ہے، مگر جب حدیث ڈیٹا بیس پراجیکٹ کی بات آتی ہے تو اس سلسلے میں ہمیں کچھ بنیادی اصولوں کو ذہن میں رکھنا پڑتا ہے۔
جیسا کہ میں نے اوپر والے خط میں عرض کیا تھا کہ مولانا وحید الزمان خانصاحب برصغیر کے وہ واحد مترجم و مفسر ہیں کہ جن کے شخصیت تمام مکتبہ ہائے فکر کے لیے محترم ہے۔ اسی وجہ سے انکا ترجمہ و تفسیر تمام مکتبہ ہائے فکر کو قبول ہیں۔
اہلحدیث عالم فخر راز صاحب نے بہت اچھی تفسیر لکھی ہے، مگر اس میں بہت کھل کر دیو بند اور دیگر مکتبہ ہائے فکر سے اختلاف کیا گیا ہے اور اُن کے نزدیک جو صحیح چیز ہے، اُسے واضح کیا گیا ہے (اور میری رائے میں انہیں اسکا پورا حق حاصل ہے کہ جو سچ بات انسان کو لگے، وہ اُسے پیش کرے)ّ۔
مگر اس چکر میں تفسیر کے بہت سے مضامین اختلافات کے میدانِ جنگ بن گئے ہیں۔ خاص طور پر اہل دیو بند کی طرف سے لکھے جانی والی کتاب "فیض الباری" (جو صحیح بخاری کا ایک اور اردو ترجمہ و تفسیر ہے) پر بہت تنقید کی گئی ہے۔

چنانچہ اسی لیے جب اس اردو لائبریری کے حدیث ڈاٹابیس پروجیکٹ کے لیے کتاب چننے کا سوال سامنے آ رہا ہے تو قرعہ مولانا وحید الزمان خانصاحب کی کتب کی طرف ہی نکل رہا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میں ابھی وہی باذوق بھائی کی بتائی ہوئی کتاب کو دیکھ رہا ہوں۔ ابھی تو صرف ابتدائیہ اور مقدمہ چل رہا ہے۔ اس میں بھی بار بار ایک ہی بات دوہرائی جا رہی ہے کہ ایک فرقہ کے نزدیک ایک بات درست ہے اور وہ باقیوں میں نا پید ہے وغیرہ وغیرہ۔ یعنی سارا کچھ عجیب سا لگ رہا ہے۔ اگر کوئی عالمٍ دین ایسے ہوں جن کے تراجم صرف تراجم ہوں، نہ کہ دوسروں کی اصلاح اور تنقید کی کوششیں، زیادہ بہتر رہیں گے

قادیانی سائٹ کو دیکھا تھا میں نے کل۔ لیکن ان کی کسی بھی بات کو ہم کوٹ نہیں کر سکتے کجا ان کی طرف سے دی گئی حدیث کی کتب۔ اگر ایسا کیا گیا تو ہمارے اپنے ساتھی ہمارے خلاف ہو جائیں گے اور اس فورم کے خلاف بات شروع ہو جائے گی اور ایک اچھی نیت سے شروع ہونے والا اچھا پراجیکٹ کھٹائی میں‌پڑ جائے گا
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بالکل منصور(قیصرانی) بھائي اورمہوش بہن ہمیں اس بات کوبھی مدنظررکھناازحد ضروری ہے کہ ایسی تفسیروترجمہ ہوجوکہ تمام مکتبہ فکرکوقبول ہوتواس صورت میں "وحیدالزماں"صاحب کانام ہی قرعہ ہے اوردوسرا جیسے مہوش بہن، کے مطابق انہوں نے تمام صحہ ستہ کاترجمہ بھی کیاتوبھی اسطرح یہ ترجمہ کی اوربھی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔
اوردوسری بات بخاری شریف کاآپ نے کہاکہ ترجمہ احمدیہ کی سائٹ پربھی ہے توبراہ مہربانی اس کورہنے دیں کیونکہ انہوں نے ظاہری سی بات ہے کہ اس میں تبدیلی کی ہوگي ۔
اورمیں دوست ہاں گیاتھاسیکین کرنے کےلیے تووہ نہیں ملاتوانشاء اللہ میں ہفتہ کے روزاس کوسکین کرسکوں گا۔

والسلام
جاویداقبال
 
دوست

محفلین
میں جاوید بھائی سے متفق ہوں کہ ترجمہ وہی منتخب کریں‌جس پر سب راضی ہیں۔ اور قادیانیوں کا تو سوچنا بھی نہیں کہ سامنے کی بات ہے انھوں نے حد سے زیادہ تحریف کررکھی ہوگی۔ خلاف نہ خلاف تو بعد کی بات ہے اس بات کی ضمیر ہی اجازت نہیں دے گا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے منسوب باتوں کو غلط انداز میں پیش کیا جائے۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

میں آج دوست کے پاس گیاایک تواس کاسکینرچھوٹاہے جوکہ ایک ایک پیج کوسیکن کرتاہے میں کوشش کروں گاکہ چلوایک ایک پیج ہی سکین کرسکوں نہیں توکوئي اورسکینرڈھونڈتاہوں۔ اورمیں انشاء اللہ اس جلددوم پرکام شروع کررہاہوں باقی انشاء اللہ جب سکینرکابندوبست ہوگاتوپھردیکھاجائے گا۔

والسلام
جاویداقبال
 
Top