اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

میرا خیال ہے کہ اس بحث کو یہیں ختم کر دیاجائے تو بہتر ہے ۔ کیونکہ ایسے بحث مبا حثے کا انجام یا تو محفلین کی معطلی پہ ہوتا ہے یا پھر لڑی کے خاتمے پہ ۔
یہاں محفل میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو عورت کی نمائش پہ اعتراض نہیں کرتے بلکہ وہ اسے اس کا حق خیال کرتے ہیں۔ اور بہت کم لوگ ہیں جو اسلام کے حوالے سے عورت کی عزت اور اس کا مقام سمجھتے بھی ہیں اور اس پہ عمل پیرا بھی ہوتے ہیں ۔
تو بھیا کل کو ہم نے اپنی قبر میں جانا ہے اور انہوں نے اپنی ۔ اپنے اعمال کا حساب ہم نے خود ہی دینا ہے ۔ اس بحث مباحثے سے کسی کا ذہن اور خیالات تو تبدیل ہو نہیں سکتے تو مفت میں تعلقات اور ماحول خراب کرنے کا فائدہ ؟
جس کی جیسی سوچ ہے وہ اس کا خود ذمہ دار ہے ۔ کل کو وارث سر کے خیالات کا حساب مجھ سے نہیں ہو گا ۔ مجھ سے میرے خیالات ، سوچ اور اعمال کا حساب ہو گا ۔
امید ہے آپ اس بات کو سمجھتے ہوئے شانتی بنائے رکھیں گے :)
بہت اچھی باتیں کی ہیں آپ نے ۔۔۔خوش رہیں سلامت رہیں۔۔
 

فرقان احمد

محفلین
دوسرا لالہ آیا تو پھر ۔۔۔ بقیہ عمر کے لیے بھی کرکٹ سے توبہ!!! آفریدی کے چاہنے والوں سے معذرت کے ساتھ!!! ہاں، اتنا ضرور ہے کہ آٖفریدی کو اللہ نے بے پناہ عزت دی اور ہمارے دل میں بھی ان کے لیے عزت اور احترام کے جذبات موجود ہیں ۔۔۔!!!!
 

آصف اثر

معطل
میں نے 99 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہا جب میری عمر شائد 9 سال تھی۔ اس کے بعد کبھی کرکٹ نہیں دیکھی۔ کیوں کہ میں سمجھتا ہوں ہر خواہش عمل کرنے کے لیے نہیں ہوتی۔ خود اگرچہ کھیلتا رہا۔ بعد میں مکمل لاتعلقی رکھی اب فٹ بال کھیلتا ہوں جو پیراکی کے بعد مفید ترین کھیلوں میں سے ہے۔
شاہد آفریدی میرا پسندیدہ ترین بلے باز رہا لیکن توقع کبھی نہیں رکھی کیوں کہ آفریدی میرے نزدیک سنسی خیز کھلاڑی ہے۔ سنسنی انسان کی کمزوری ہے جس سے ہر کوئی دوچار ہوتاہے۔ آفریدی کی مقبولیت میں اسی سنسی خیزی نے اہم ترین کردار ادا کیا باقی ان کی کاردگی پر جناب محمد وارث صاحب سےاتفاق رکھتا ہوں۔
 

آورکزئی

محفلین
ایک سیاسی جماعت 2018 کے انتخابات سے قبل آفریدی کو کے پی میں لانچ کرنا چاہتی ہے۔ دیکھیے، سودا بنتا ہے یا نہیں۔

نوازشریف سے تو ملاقاتیں کر رہے ہیں۔۔۔ لیکن مولانا فضل الرحمٰن صاحب سے بھی بڑے اچھے تعلقات ہیں ان کے۔۔۔۔۔۔۔
 
یہاں محفل میں اکثریت ان لوگوں کی ہے جو عورت کی نمائش پہ اعتراض نہیں کرتے بلکہ وہ اسے اس کا حق خیال کرتے ہیں۔ اور بہت کم لوگ ہیں جو اسلام کے حوالے سے عورت کی عزت اور اس کا مقام سمجھتے بھی ہیں اور اس پہ عمل پیرا بھی ہوتے ہیں ۔
آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اکثریت ایسے لوگوں کی بھی ہے جو عورت کو ان کے حقوق (جو کہ قران پاک نے واضح کر دیے) دیے بغیر ان سے فرائض کی اہمیت پہ زور دیتی ہے۔ کتنی ہی مائیں، بہنیں،بیٹیاں ایسی ہیں جن کے حقوق ان کے شوہر، بھائی یا باپ غصب کر جاتے ہیں لیکن نعرہ ساری زندگی غیرت و حیاء کا لگائے رکھتے ہیں۔ کیا غیرت و حیاء صرف جسم کو چھپانے تک محدود ہے؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ ہم ساری زندگی عورت کو ان کے حقوق دیے بغیر ان کی عزت و عصمت پہ ہی زور لگاتے گزار دیتے ہیں؟
 
آخری تدوین:

عثمان

محفلین
فلموں اور ڈراموں کے علاوہ ٹی وی میزبان کے طور پر بہت اچھا کردار ادا کر سکتا ہے۔
 
آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اکثریت ایسے لوگوں کی بھی ہے جو عورت کو ان کے حقوق (جو کہ قران پاک نے واضح کر دیے) دیے بغیر ان سے فرائض کی اہمیت پہ زور دیتی ہیں۔ کتنی ہی مائیں، بہنیں،بیٹیاں ایسی ہیں جن کے حقوق ان کے شوہر، بھائی یا باپ غصب کر جاتے ہیں لیکن نعرہ ساری زندگی غیرت و حیاء کا لگائے رکھتے ہیں۔ کیا غیرت و حیاء صرف جسم کو چھپانے تک محدود ہے؟ کیا یہ کھلا تضاد نہیں کہ ہم ساری زندگی عورت کو ان کے حقوق دیے بغیران کی عزت و عصمت پہ ہی زور لگاتے گزار دیتے ہیں؟
بالکل متفق
 

محمد وارث

لائبریرین
آفریدی کے مخالفین کے لیے کل کی رات کافی سخت رہی ہو گی :D
مخالف کیسے بھیا، آفریدی بھی اپنا ہی ہے، ہم تو بس آئینہ دکھاتے ہیں، ہاں کبھی کبھی چاندنی راتوں میں آفریدی کا عکس ذرا نکھر جاتا ہے جیسے کہ کل رات، ورنہ تو اماوس ہی اماوس ہے، آئینے پر بھی زنگ لگے کئی سال ہونے کو آئے :)
 

محمد وارث

لائبریرین
آفریدی کے مخالفین کے لیے کل کی رات کافی سخت رہی ہو گی :D
ویسے ڈاکٹر صاحب معاف کیجیے گا، میرے بیوی بچے کیا کم تھے مجھے آفریدی کے طعنے دینے کے لیے جو آپ بھی لگا گئے :) آج صبح سے بچے میرے کمرے کے سامنے آتے جاتے 'بُوم بُوم' کے نعرے لگا رہے ہیں :)
 
ویسے ڈاکٹر صاحب معاف کیجیے گا، میرے بیوی بچے کیا کم تھے مجھے آفریدی کے طعنے دینے کے لیے جو آپ بھی لگا گئے :) آج صبح سے بچے میرے کمرے کے سامنے آتے جاتے 'بُوم بُوم' کے نعرے لگا رہے ہیں :)
ہاہاہاہاہاہاہا :rollingonthefloor:
ویسے یہ طعنہ میں نے آپ کو نہیں دیا تھا ۔
ہم آپ کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں لیکن بچے من کے سچے ۔:ROFLMAO:
 

ابن توقیر

محفلین
ایک وقت میں ہم بھی آفریدی کے "اندھے" پنکھے تھے پر جب سے عینک لگی تھوڑی دوری پیدا ہوئی۔شخصیت سے محبت اپنی جگہ پر تکنیک وغیرہ کی بات کی جائے تو لالا اکیلے ہی انمول تھا۔دعا ہے کہ ایسا انمول موتی ہمارے لیے دوسرا نہ آئے تاکہ یہ "گوہرِ نایاب" ہمیشہ چمکتے دمکتے اپنی انفرادیت قائم رکھے۔بحیثیت بلے باز تو نہیں پر جب بھی دیکھا بطور باولر آفریدی کو اس قابل پایا کہ ٹیم میں جگہ رکھ سکے۔
 
Top