اب دوسرا لالہ نہیں آئے گا

چلیں سر آپ تھوڑا واضح کر دیں کہ آفریدی نے میرٹ اور انصاف کی دھجیاں کیسے اڑائیں ؟؟ کیا کو ئی سیاسی اثر و رسوخ تھا ؟؟ یا پیسے کی انوالومنٹ تھی ؟؟ کچھ تو ہو گا جس کے بَل پہ بقول آپ کے آفریدی اتنا عرصہ میرٹ اور انصاف کی دھجیاں اُڑاتا رہا ہے ؟؟


سر یہ میری بات کا جواب نہیں ہے ۔

آپ خود بہت سمجھدار ہیں، آپ خود غیر جانبدار رہ کر گوگل کیوں نہیں کر لیتے؟ ہر چیز واضح ہے۔ :)
 
آپ ٹھیک کہتے ہیں ڈاکٹر صاحب، "اندھوں میں کانا راجا" :)
سر یہی حال ہماری سیاست کا بھی ہے کہ جو سب سے کم گندا ہے وہ بہترین ہے ۔ اب آسمان سے کوئی فرشتہ تو آنے سے رہا ۔
بیٹھ کر کُڑھنے سے بہتر ہے کہ تھوڑے پہ ہی قناعت کر لیں صبر شکر کے ساتھ ۔:)
 
ایشیا کپ 2014 آخری اوور
آفریدی یو بیوٹی
شاید یہ بھی ان کے کریڈٹ پہ ہی ہے اگر میں غلطی پہ نہیں تو :D
bengaligirlsarecrying.png
 

محمداحمد

لائبریرین
اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ آفریدی ایک ایسے کھلاڑی ہیں کہ جن کے بے تحاشا مداح ہیں اور وہ آج بھی ہزاروں لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔

آفریدی نے بے شمار ایسی اننگز کھیلی ہیں کہ جن کی یاد بھلائی نہیں جا سکتی۔

تاہم آفریدی اگر کچھ پہلے خود سے ریٹائرمنٹ لے لیتے تو یہ اُن کے لئے زیادہ بہتر ہوتا۔
 

عثمان

محفلین
کچھ احباب کی آفریدی کے بارے میں رائے کافی سخت ہے۔
بہرحال آفریدی ایک بڑا کرکٹر ہے یا نہیں لیکن اس نے اپنے کھیل اور خوش مزاج شخصیت کی بنا پر شائقین کو بہت تفریح مہیا کی۔
 
بہرحال آفریدی ایک بڑا کرکٹر ہے یا نہیں لیکن اس نے اپنے کھیل اور خوش مزاج شخصیت کی بنا پر شائقین کو بہت تفریح مہیا کی
آپ کی اسی بات کو اگر سپر سٹار ہونے کی تعریف مان لیا جائے تو آفریدی یقینا بڑا سپر سٹار کہا جا سکتا ہے :)
 
میرا خیال ہے کہ ایک آدھ کھلاڑی ٹیم میں ایسا ہونا چاہئے جس سے مخالف ٹیم کو دھڑکا لگا رہے کہ کہیں چل ہی نا جائے :)
اور اپنی ٹیم کو امید کہ شاید چل جائے
 
میرا خیال ہے کہ ایک آدھ کھلاڑی ٹیم میں ایسا ہونا چاہئے جس سے مخالف ٹیم کو دھڑکا لگا رہے کہ کہیں چل ہی نا جائے :)
اور اپنی ٹیم کو امید کہ شاید چل جائے
الحمدللہ پوری ٹیم ہی ایسے کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ایک عرصے سے۔۔۔
 
میرا خیال ہے کہ ایک آدھ کھلاڑی ٹیم میں ایسا ہونا چاہئے جس سے مخالف ٹیم کو دھڑکا لگا رہے کہ کہیں چل ہی نا جائے :)
اور اپنی ٹیم کو امید کہ شاید چل جائے
آپ کی اسی بات کو میں تھو ڑا سا آگے بڑ ھاوں ۔ کیون پیٹرسن مسلسل چار میچز میں فلاپ رہا ۔ لیکن کوئٹہ گلیڈیٹرز نے اسے ٹیم سے باہر نہیں نکالا ۔ لیکن اسی بندے نے ایک ناممکن ٹوٹل چیز کر کے ثابت کر دیا کہ اس کی سیلیکشن غلط نہیں تھی ۔ اور اگر ویوین رچرڈ کو سپر سٹار اور بہت عظیم بیٹسمین مان لیا جائےجو کہ کوئٹہ کے کوچ ہیں تو اسے 2 میچز میں فلاپ ہونے کے بعد اصولی طور پہ پیٹرسن کو باہر بٹھا دینا چاہیے تھا ۔
لیکن سبھی کو پتہ ہے کہ پیٹرسن جیسا کھلاڑی جب چل جاتا ہے تو ناممکن کو ممکن کر دکھاتا ہے ۔ اور ایسے کتنے ہی ناممکن آفریدی نے ممکن کر کے دکھائے ہیں ۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اگر یہ لڑی شاہد آفریدی کو الوداعی خراجِ تحسین پیش کرنے کے لئے بنائی گئی ہے تو ایسا ہی کیا جائے۔

تاہم اگر مقصد صرف آفریدی کی عظمت کو ثابت کرنا ہے تو جان لیں کہ ہم نہیں مانیں گے۔

اوپر والا جملہ مکمل پڑھنے کے لئے ٹیکسٹ سیلکٹ کریں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
کمال تو آپ کا ہوکر رہ گیا ہے ہیں احمد بھائی۔ شاعر کے ساتھ ساتھ ادیب بھی بن گئے وہ بھی کمال کے۔۔۔ اب ہمارے نصیب میں کمال کہاں؟؟؟

ارے کہاں کے ادیب، یہ تو اردو محفل کے دوستوں کی محبت ہےکہ جو بھی اُلٹا سیدھا لکھ کر لے آئیں، سراہتے ہیں اور حوصلہ افزائی فرماتے ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ ایک آدھ کھلاڑی ٹیم میں ایسا ہونا چاہئے جس سے مخالف ٹیم کو دھڑکا لگا رہے کہ کہیں چل ہی نا جائے :)
اور اپنی ٹیم کو امید کہ شاید چل جائے
درست فرمایا آپ نے، آفریدی ایسا ہی 'عظیم' بلے باز ہے، ادھر وکٹ پر آیا، ادھر چلتا بنا، یعنی ہر بار ہی 'چلتا' ہے :)
 
Top