آڈیو اور ویڈیو ربط پوسٹ کرنے کا طریقہ

نبیل

تکنیکی معاون
تعبیر، اب فورم پر آٹومیٹک میڈیا ایمبیڈنگ کا سسٹم موجود ہے۔ متعلقہ ویڈیو کا صرف یو آر ایل پوسٹ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، پھر یہ خود سے پوسٹ میں ایمبیڈ ہوجاتی ہے۔ ذیل کی پوسٹ میں آپ کو ان ویڈیو ہوسٹس کے روابط مل جائیں گے جن کے ویڈیوز کے یو آر ایل یہاں پوسٹ کیے جا سکتے ہیں:

http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=7937
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

یو آر ایل دینے سے نہیں ظاہر ہو رہی وڈیو بلکہ پری ویو میں وہی یو آر ایل ہی ظاہر ہو جاتا ہے بجائے وڈیو کے ؟
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ربط میں اگر
www

شامل ہو تو وڈیو نہیں ظاہر ہو رہی تھی لیکن www کے بغیر ربط دینے سے ظاہر ہو گئی وڈیو !
 
الف عین

لائبریرین
ویسے یہ بھی درست ہے کہ ویب 2۔0 میں www سے چھٹکارا پایا جا چکا ہے۔ اس لئے عقل مندی یہی ہے کہ اب www کو بھول ہی جائیں۔
 
مغزل

محفلین
اپ ڈیٹ : نئے نظام میں یوٹیوب کی جگہ میڈیا کا بٹن شامل ہے ۔۔ فلم کی پٹی کی طرح، اور طریقہ وہی جو نبیل بھائی نے بتایا ۔۔۔ :blushing:
 
محمداحمد

لائبریرین
آڈیو فائلز کیسے شئر کی جائیں جو براہِ راست محفل میں چل سکیں، میں نے ایک گیت Divshare پر اپلوڈ کیا ہے لیکن یہاں پوسٹ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
فی الحال DivShare کے روابط کی خودکار ایمبیڈنگ کا بندوبست موجود نہیں ہے۔ آڈیو شئیر کرنے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ونڈوز مووی میکر کے ذریعے کسی مناسب تصویر کو بیک گراؤنڈ میں منتخب کرکے اس کی اس آڈیو سمیت ایک ویڈیو تیار کر لیں اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیں۔ یوں اسے شئیر کرنا آسان ہو جائے گا۔ :)
 
نبیل بھائی یوٹیوب فی الحال بند ہے۔ فیس بک کی وڈیوز شیئر نہیں ہوتیں حالاں کہ یہاں لکھا ہےکہ فیس بک کی وڈیوز شیئر کی جاسکتی ہیں۔۔۔
 
آڈیو فائلز کیسے شئر کی جائیں جو براہِ راست محفل میں چل سکیں، میں نے ایک گیت Divshare پر اپلوڈ کیا ہے لیکن یہاں پوسٹ کرنے کا کیا طریقہ ہے؟

فی الحال DivShare کے روابط کی خودکار ایمبیڈنگ کا بندوبست موجود نہیں ہے۔ آڈیو شئیر کرنے کا آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ونڈوز مووی میکر کے ذریعے کسی مناسب تصویر کو بیک گراؤنڈ میں منتخب کرکے اس کی اس آڈیو سمیت ایک ویڈیو تیار کر لیں اور اسے یوٹیوب پر اپلوڈ کر دیں۔ یوں اسے شئیر کرنا آسان ہو جائے گا۔ :)

براہِ کرم بتلائیے کہ آج کل آڈیو فائلز کس طرح اپلوڈ کی جارہی ہیں جو ڈائرکٹ چل سکتی ہیں؟
 
Top