1. اردو محفل سالگرہ دواز دہم

    اردو محفل کی یوم تاسیس کی بارہویں سالگرہ کے موقع پر تمام اردو طبقہ و محفلین کو دلی مبارکباد!

    اعلان ختم کریں

آپ کے بلاگ کے دن خراب ہونے کے 10 علامات

محمد علم اللہ نے 'اردو بلاگنگ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 12, 2013

  1. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,783
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    آپ کے بلاگ کے دن خراب ہونے کے 10 علامات
    محمد علم اللہ اصلاحی
    1.اس تبصرے کا موصول ہونا کہ "بہت خوبصورت تخلیق / لازوال تخلیق / Nice Post"
    جب آپ کو اس طرح کے پیغامات حاصل ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ پڑھنے والے کے پاس آپ کی پوسٹ کے بارے میں کہنے کے لئے كچھ نہیں ہے یا بہت سے بلاگر صرف بغیر پڑھے اپنی زیادہ سے زیادہ تبصرہ درج کرانا چاہتے ہیں. اس کا مطلب یہ بھی نکلتا ہے کہ آپ نے اتنا دلچسپ نہیں لکھا کہ قارئین دلچسپی لیں۔
    2. مہمانوں کے عام معلومات۔
    آپ بہت سے بلاگز پڑھتے ہیں اور اپنی رائے بھی وہاں چھوڑتے ہیں لیکن پھر بھی آپ کے بلاگ پر لوگ نہیں آتے. آپ ان کے بلاگ پر کی گئی تنقید سے ان سے بہتر ڈائیلاگ قائم کریں، ان سے سوال کریں تو بہتر صورت حال بنے گی.
    3. کم سبسكرائبر (کلائنٹ)
    0، 2، 5 سبسكرائبر ہی ہیں اور بڑھ نہیں رہے. مطلب آپ بہت کام کے مواد یا دلچسپ مواد پیش نہیں کر رہے جس کے آنے کا انتظار قاری کو رہتا ہو۔
    4. اپنے مصروف ہونے کی بار بار خبریں دینا
    # دوستو! میں آج کل شہر سے باہر چل رہا ہوں اسی لیے بلاگنگ نہیں کر رہا.
    # دوستو! دوبارہ معافی چاہوں گا آج کل میرا کمپیوٹر خراب چل رہا ہے جس کی وجہ سے میں كچھ پوسٹ نہیں کر رہا.
    # میں وعدہ کرتا ہوں کہ بہت جلد میں كچھ لکھوںگا، پکا وعدہ۔
    5. ایک طویل سیریز کا آپ کے اشتھارات سے بھرا ہونا۔
    کئی بار آپ نے ڈھیر ساری جگہیں اشتہارات سے ہی بھر رکھی ہوتی ہیں اور قارئین کو پڑھنے میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    6. آپ کا بلاگ کھلتے ہی Popups کا کھل جانا۔
    یا تو آپ کا بلاگ کھولتے ہی popups کا کھل جانا یا تبصرے کے لئے کلک کرتے ہی نئی کھڑکی کھل جانا۔
    7. Autoplaying Audio
    کسی آڈیو کا آپ کی پوسٹ میں یا بلاگ میں لگا ہونا جو اپنے آپ شروع تو ہو جاتا ہے لیکن اسے بند کرنے کا کوئی حل نہیں ہوتا۔
    8. Errors
    آپ کا بلاگ کھولتے ہی اس طرح کا مسئلہ آنا اور ان کا طویل عرصے تک قائم رہنا۔
    * 404 Not Found
    * Headers already sent
    * Error establishing a database connection
    * This account has been suspended
    * Blog has been removed
    9. Visitors کا بلاگ پر آنا لیکن کسی بھی قسم کے رد عمل کا اظہار نہ کرنا.
    کئی بار ایسا ہوتا ہے کہ قارئین پڑھ کر چلے جاتے ہیں اور تبصرہ نہیں دیتے، اس کے پیچھے وجہ ہو سکتی ہے کہ آپ نے ایسے موضوع پر پوسٹ لکھی ہو جس کے بارے میں وہ کچھ کہنا نہیں چاہتا ہو یا پہلے وہ تبصرہ کرتا آیا ہو لیکن اسے ان میں پوچھے گئے سوالوں کے جواب نہ ملے ہوں۔
    10. مسلسل ایسی ہی پوسٹوں کا لکھنا جن پر قارئین کو کوئی دلچسپی نہ ہو۔
    لہذا ان تمام خامیوں کو دور کر کے آپ اپنے قارئین کی تعداد کو بڑھا سکتے ہیں اور اپنے بلاگ میں جان ڈال سکتے ہیں۔
     
    • زبردست زبردست × 3
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  2. پردیسی

    پردیسی محفلین

    مراسلے:
    1,185
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    اصل میں ان وجوہات میں سے چند کو تو مانا جاسکتا ہے چند کو نہیں ۔۔۔۔
    9 اور 10 نمبر کی وجوہات جو ہیں وہ کسی بھی بلاگ کی ناکامی کی وجہ نہیں بن سکتیں ۔۔وہ اس لئے کہ ،
    پاکستان اور ہندوستان یا یوں جانئے کہ ہم اردو بولنے والوں میں بیماری ہے کہ ہم کسی بھی موضوع پر اپنی رائے کا کھل کر اظہار نہیں کرتے یا یوں جانئے کہ اپنے رائے ظاہر نہیں کرتے ۔۔۔اس کی ایک تو سب سے بڑی وجہ ججھک ہے ۔ایسی ججھک کہ کوئی ہمیں جاہل نہ سمجھ لے۔
    آپ دیکھیں کہ انگلش بلاگ پر ایویں ہی چول سی باتیں لکھی ہوں گی۔۔۔اس پر پاگلوں کی طرح سو دو سو تبصروں کی لائن لگی ہوگی۔
    زیادہ دور نہ جائیں ، فیس بک اور گوگل پلس پر آپ اردو میں سونے سے تول کر لکھ دیں ۔۔۔ آپ کے اپنے بھائی بند ایک دو تبصرے ہی ماریں گے۔۔۔یہ کوئی انگریز انگریزی میں چول سا فقرہ لکھ دے۔۔۔ سو دو سو تبصرے پانچ سات سو لائق ایویں ہی ہو جائیں گے ۔۔۔ ہمارے جیسے بھی راہ چلتے اس چول پر لائق کا بٹن دبا دیں گے۔
    بس یوں سمجھ لیں بھیڑ چال ہے
    10 نمبر وجہ کی جہاں تک بات ہے یعنی '' مسلسل ایسی پوسٹوں کا لکھنا جس میں قارئین کی دلچسپی نہ ہو ''' ایسی کوئی بات نہیں۔۔۔ ضروری نہیں ہر بات یا تحریر ہر کسی کے مطلب یا پسند کی ہو ۔۔۔اگر اس تحریر کی افادیت کو لوگ آج نہیں سمجھتے تو بعد میں سمجھ لیں گے۔آخر کوئی بھی لکھاری کچھ سوچ کر ہی لکھتا ہے۔اور وہ سوچ کبھی نہ کبھی تو رنگ لاتی ہی ہے،چاہے وہ رنگ کیسا ہی کیوں نہ ہو
     
    • متفق متفق × 5
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
    • زبردست زبردست × 2
  3. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,783
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    بالکل آپ نے درست فرمایا حضور !
    اردو والوں کی یہی ستم ظریفی ہے ۔اور اردو میں مواد کم ہونے کی ایک وجہ بہر حال یہ بھی ہے ۔بات سے بات نکلتی ہے اور جب بات ہی نا ہوگی تو بات کہاں سے آئے گی ۔جب کہ انگریزی میں ایسا نہیں ہے،اسی وجہ سے ہر طرح کا میٹر اور مواد سرچ کرتے ہی ہزاروں کی تعداد میں ہمارے سامنے موجود ہوتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    18,769
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    اچھی یاد دہانی ہے بھائی۔۔۔!

    ویسے ہمارا بلاگ تو سیٹ ہے۔ :) بس جب ہمارے دن خراب ہوتے ہیں (یعنی ہم مصروف ہوتے ہیں) تو ہمارے بلاگ کے بھی دن خراب ہو جاتے ہیں اور جب ہم بحال ہوتے ہیں تو بلاگ بھی بحال ہو جاتا ہے۔ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    8,314
    موڈ:
    Cheerful
    میرے خیال سے دھاگہ خراب ہونے کی ایک اہم علامت یہ ہو سکتی ہے کہ ابتدائی مراسلہ لکھنے کے بعد قارئین کو ٹیگ کر کر کے بلایا جائے۔ :ROFLMAO: (ازراہ مذاق)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  6. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    8,314
    موڈ:
    Cheerful
    رہا دلچسپ اور کامیاب بلاگنگ کا سوال تو اس کا انحصار تین چیزوں پر ہے: انداز تحریر ، منفرد موضوع ، اور تشہیر۔
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
    • متفق متفق × 1
  7. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    میرے بلاگ تو کسی اور ہی نوعیت کے ہیں۔ اس لیے مجھے کوئی پریشانی نہیں۔۔۔:)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  8. عثمان

    عثمان محفلین

    مراسلے:
    8,314
    موڈ:
    Cheerful
    ماہنا نونہال کو پریشانی ہوسکتی ہے۔ :):):)
     
  9. محمد علم اللہ

    محمد علم اللہ محفلین

    مراسلے:
    5,783
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Daring
    :):)
    آج کل اردو کے قارئین ملتے کہاں ہیں منتظمین خوش ہی ہوتے ہونگے چلو ہمارا پر چار تو ہو رہا ہے ۔:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  10. انیس الرحمن

    انیس الرحمن محفلین

    مراسلے:
    8,048
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Buzzed
    :D
    مزے کی بات یہ ہے کہ میں یہ تمام کہانیاں ان کو میل کرتا رہتا ہوں۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  11. احسان اللہ

    احسان اللہ محفلین

    مراسلے:
    60
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
  12. عزیر اسرائیل

    عزیر اسرائیل محفلین

    مراسلے:
    55
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Cheerful
    "بہت خوبصورت " لیکن ناراض نہ ہوں، پڑھنے کے بعد لکھ رہا ہوں۔ ​
     

اس صفحے کی تشہیر