آپ کیا کھیلتے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
جاسمن آپ کو اس پوسٹ سے کیا اختلاف ہے؟
ہاہاہاہا۔ زکریا۔ مجھے خود حیرت ہو رہی ہے کہ میں نے غیر متفق کی ریٹنگ کیوں دی۔ یا تو موبائل پہ کچھ اور ریٹنگ دیتے ہوئے ایسا غلطی سے ہو گیا ہو گا۔ کھیلنا تو بہت صحت بخش سرگرمی ہے۔اور خصوصاََ جو کھیل آپ کھیلتے ہیں۔
 

محمدظہیر

محفلین
مجھے فٹبال اور کبڈی پسند ہے، لیکن کبڈی کے لیے یہاں ریت نہیں ہے اور فٹبال میں دوستوں کو دلچسپی نہیں.
گرمیوں کی مناسبت سے میں روزانہ صبح تیراکی کر رہا ہوں ، اس کے بعد کبھی کبھار کرکٹ بھی کھیل لیتا ہوں.
 

عطاء رفیع

محفلین
2009 تک سن شاؤ کھیلتا رہا ہوں۔ علاقائی سطح تک فائٹس بھی کیں۔ جاری نہ رکھ سکا، اب صبح کی آدھ گھنٹے کی فٹنس ٹریننگ ہی کو عافیت سمجھتا ہوں۔
 

ربیع م

محفلین
کھیل میں فٹ بال کا بہت شوق ہے اگرچہ بہت زیادہ مہارت تو نہیں!!!!
البتہ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر روز فٹ بال میں حصہ لیا جائے صبح سویرے!!!!!
اس لئے باقاعدہ گیم کہہ سکتے ہیں اسے
اور کرکٹ کھیلنے سے بہت چڑ ہے!!!!!
باقی موسم کی مناسبت سے سوئمنگ بھی کرتا ہوں!!!!!
بلکہ کسی دور میں جنوں کی حد تک شوق ہوتا تھا.
 

فہیم

لائبریرین
زیادہ تر تو کرکٹ کھیلی یا کیوکیشن کراٹے میں ہاتھ پیر چلائے۔

اب تو بس بیٹی کے ساتھ ہی کبھی پارک وغیرہ میں بھاگا دوڑی ہوجاتی ہے۔
 
فی الحال بیڈمینٹن اور ٹیبل ٹینس وہ بھی کبھی کبھار :)
بچپن میں البتہ گُلی ڈنڈا، باندر کِلا، اونچ نیچ، پکڑن پکڑائی، کرکٹ بھی کھیلی ہے۔
 

یاز

محفلین
فی الحال بیڈمینٹن اور ٹیبل ٹینس وہ بھی کبھی کبھار :)
بچپن میں البتہ گُلی ڈنڈا، باندر کِلا، اونچ نیچ، پکڑن پکڑائی، کرکٹ بھی کھیلی ہے۔
سٹاپو(یا شٹاپو) کا ذکرِ خیر فہرستِ مذکورہ سے غائب پا کر کافی حیرانی ہوئی۔
 
Top