آپ کیا کھیلتے ہیں؟

زیک

مسافر
اس زمرے میں زیادہ تر پروفیشنل سپورٹس کا ذکر ہے مگر کیوں نہ معلوم کیا جائے کہ محفلین کن سپورٹس میں خود حصہ لیتے ہیں۔

میں ٹینس کھیلتا ہوں اور یہاں کی مقامی لیگ میں ہفتے میں ایک آدھ میچ کھیلنے کا موقع مل جاتا ہے۔

اس کے علاوہ سائکلنگ کرتا ہوں اور جس ویک اینڈ پر بھی موسم اچھا ہو روڈ اور پکے ٹریلز پر 30 سے 50 میل (50 سے 80 کلومیٹر) سائیکل چلاتا ہوں۔ میرا ریکارڈ ایک ویک اینڈ میں تقریبا 100 میل (160 کلومیٹر) ہے اور ایک دن میں 54 میل (88 کلومیٹر) ہے۔

کوشش رہتی ہے کہ دوڑا بھاگا بھی جائے۔ سو 3 سے 7 میل (5 سے 11 کلومیٹر) دوڑتا ہوں۔ اور تقریبا ہر ماہ ایک ریس میں بھی حصہ لینے کی کوشش ہوتی ہے۔

آپ کیا کرتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
اگر انتظامیہ کا خیال ہے کہ "کھیل اور کھلاڑی" کا زمرہ professional sports کے لئے ہے تو پلیز اس تھریڈ کو زمرہ مشاغل میں منتقل کر دیں۔ شکریہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھے شوق ہیں۔ اس سے صحت بھی بہت اچھی رہتی ہے۔

یہاں تو غم روزگار سے ہی فرصت نہیں ملتی حتی کہ اختتام ہفتہ پر کئی دفعہ بلا لیا جاتا ہے وہ بھی بلا معاوضہ۔
 
سائکنلگ بطور اسپورٹس کبھی نہیں کی۔ ہاں آفس اور گھر کا فاصلہ عموماً سائیکل پر ہی طے کرتے ہیں جو کہ بہت زیادہ نہیں ہے۔ آس پاس شام میں گھومنے نکلیں تو بھی عموماً سائیکل پر جاتے ہیں۔ ماضی میں جب گاؤں میں رہائش پذیر تھے تب پرانی سائیکل پر اوبڑ کھابڑ ٹوٹے پھوٹے راستوں پر غالباً ایک دن میں ساٹھ کیلومیٹر سائیکل چلانے کا ریکارڈ ہوگا۔ :) :) :)

کبھی کبھار یونیورسٹی کے ریکرئیشن سنٹر جائیں تو تیراکی کرتے ہیں۔ تیراکی کبھی سیکھی نہیں، بس گاؤں کے تالاب میں جو ہاتھ پاؤں مارے اتنا ہی آتا ہے۔ :) :) :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
ہم تو کالج میں بیڈمنٹن کھیل لیتے ہیں اور آخری بار تو ہم نے کرکٹ بھی کھیلا ۔۔ پر جیسا کھیلا تھا وہ بتانے والا نہیں:p
 

زین

لائبریرین
پہلے کبھی کبھی کرکٹ کھیل لیتا تھا لیکن دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد سے اب دوڑا نہیں جاتا
 

نایاب

لائبریرین
کیا زمانہ یاد دلا رہے ہیں محترم زیک بھائی
ہاکی کرکٹ سائیکلنگ سے 1980 تک جنون کی حد تک لگاؤ رہا ۔
محلے کی سطح پر ہاکی اور کرکٹ ٹیم بھی بنائی ۔ فیصل آباد ۔ گوجرانوالہ ۔ جہلم تک جا کر ٹورنامنٹس کھیلے ۔
سائیکلنگ کے جنون کی حد یہ رہی کہ دوستوں کے ساتھ گوجرانوالہ ۔ شیخوپورہ ۔ نارنگ منڈی ۔ تک سائیکل پر آوارہ گردی معمول کی بات رہی ۔
زندگی میں جو واحد چیلنج قبول کر کے پورا نہ کر سکا وہ بھی سائیکلنگ ہی سے منسلک ہے ۔
اک بار سات دن سائیکل چلانے کا جنون سوار ہوا لیکن 48 گھنٹے بعد ہمت نہ رہی ۔
پھر پردیس پہنچ گیا سب کچھ چھوٹ گیا ۔ بس سائیکلنگ ہی یہاں تین چار سال ساتھ رہی ۔۔۔۔
 

قیصرانی

لائبریرین
موسم مناسب ہو تو دس سے پندرہ کلومیٹر سائیکلنگ کر لیتا ہوں۔ گرمیاں ہوں یا ویک اینڈ فری ہو تو سوئمنگ پر دو تین گھنٹے نکل جاتا ہوں۔ باقاعدگی سے کوئی گیم نہیں کرتا :(
 

سلمان حمید

محفلین
کچھ نہیں کھیلتا میں تو :(
ایک سال پہلے جب طالبعلم تھا اور دوسرے شہر میں تھا تو کرکٹ کا جنون سوار ہوا، سارے پاکستانیوں کو اکٹھا کر کے پاس والے گراؤنڈ میں چلا جاتا تھا ہر ویک اینڈ پر۔ بلڈنگ میں ٹیبل ٹینس بھی تھا تو وہ بھی کھیل لیا کرتا تھا۔ اب تو ایک سال ہونے کو ہے سپورٹس کے نام پہ بس موبائیل پر گیمز کھیلتا ہوں۔
ہاں یہاں میونخ میں سائیکل چلانے کا شوق ہوا تو ایک سستی سی خرید لی کہ پہلے سڑکوں اور چلانے کے قوانین سے آشنائی ہو جائے تو وہ بھی دو دن چلائی کچھ منٹوں کے لیے پھر پرانے گھر میں ہی کھڑی رہ گئی اور ہم نئی جگہ آ گئے دو مہینے ہوئے :(
 

عمر سیف

محفلین
فیزیکل گیمز تو کافی سکول کالج کے بعد کم ہی کھیلیں ۔۔ کرکٹ یا فٹبال ۔۔
اس کے بعد ویڈیو گیمز کی بری لت لگ گئی ۔۔
 
موسم مناسب ہو تو دس سے پندرہ کلومیٹر سائیکلنگ کر لیتا ہوں۔ گرمیاں ہوں یا ویک اینڈ فری ہو تو سوئمنگ پر دو تین گھنٹے نکل جاتا ہوں۔ باقاعدگی سے کوئی گیم نہیں کرتا :(
موسم کیسا بھی ہو 40 کلومیٹر روزانہ موٹر سائیکلنگ کرلیتا ہوں اور تھکتا بھی نہیں۔۔۔۔:laugh:
 

ملائکہ

محفلین
میں تو بچپن سے ہی گیمز میں بالکل زیرو ہوں۔۔ اسکول میں سارے دوستوں نے اسپورٹس ویک میں کسی نا گیم میں حصہ لیا تھا تو میں نے بھی لونگ جمپ میں لے لیا ۔۔۔ میں سب سے آخری والی تھی:rollingonthefloor:
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
بچپن سے کرکٹ کا ہی شوق رہا ہے۔ اور شعیب اختر کے انداز سے باؤلنگ بھی کروایا کرتا تھا، اچھی خاصی پیس بھی رہی۔ اب بھی کبھی کبھار دل کرے تو یار دوستوں کو اکٹھا کر کے اسکول کی گراؤنڈ میں چلے جاتے ہیں۔
کچھ عرصہ فٹ بال بھی کھیلا لیکن جو مزہ چھجو کے چوبارے۔۔ وہ نہ بلخ نہ بخارے۔۔ :)
 

حاتم راجپوت

لائبریرین
آخری تدوین:
Top