آپ نے کونسی کتابیں خریدی ہیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
آپ میں سے شاید کچھ دوست ایسے بھی ہوں گے جو میری طرح کتابیں خرید کر رکھ دیتے ہیں اور انہیں پڑھنے کی نوبت نہیں آتی ہے۔ میں یہاں ایک سلسلہ شروع کر رہا ہوں جس میں آپ اپنی کتابوں کی حالیہ خریداری کے بارے میں بتا سکتے ہیں۔ جب ان کے مطالعے کی نوبت آ جائے تو اس پر بات کرنے کے لیے علیحدہ تھریڈ موجود ہے۔

میں گزشتہ ہفتے ذیل کی دو کتابیں خریدیں:

When in Germany, do as the Germans do: the clued-in guide to German Life , Language and Culture (Hyde Flippo)
یہ کتاب، جیسا کہ عنوان سے ظاہر ہوتا ہے، جرمنی اور جرمنوں کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔

Blasphemy (Douglas Preston)
یہ ناول حال ہی میں جاری تاریخ کے سب سے بڑے طبیعیات کے تجربے لارج ہیڈرون کولائیڈر کے بارے میں ایک فکشن ہے۔
 

شاہ حسین

محفلین
کافی مہینوں سے سیرت امیرالمومنین ترتیب و تالیف مفتی جعفر حسین امامیہ کتب خانے کی چھپی ہوئی خرید کر رکھی ہے پر ابھی تک چند صفحات ہی مطالعہ میں آ پائے ہیں ۔

کلیات دلاور فگار
یعنی (جون ایلیا )

اور بھی ان پڑھی اور یا ادھوری بے شمار کتب ہیں جن چند کے اوپر نام لکھے وہ گزشتہ دو مہینے سے زیادہ پرانی خریدی ہوئی نہیں ہیں‌ ۔
 

الف عین

لائبریرین
میں تو آج کل کتاب خریدتا ہی نہیں کہ پڑھنے کی فرصت کہاں ملتی ہے۔ ویسے پچھلے دس پندرہ دن میں یہ کتابیں ملی ہیں۔
دوسری دستک۔ شعری مجموعہ۔ حسن فرخ
ایک کتاب کا نام بھول گیا، لیکن شکار سے متعلق ہے، کسی نقش بندی صاحب کی۔۔ اس کو پڑھنے کا کوئی ارداہ نہیں۔ سافٹ کاپی کی جگہ ہارڈ کاپی بھیج دیتے ہیں لوگ!!
 

ابوشامل

محفلین
-- خدا کی تاریخ - از کیرن آرمسٹرانگ (The History of God کا اردو ترجمہ)
وقت کی کمی کے باعث اسے اب تک پڑھنے کا موقع نہیں ملا۔
 
تین دن پہلے ڈین براون کا نیا ناول، گمشدہ علامت ڈاونلوڈ کیا ہے، اس لیے کہ کتاب یہاں موجود نہیں، لیکن کمپیوٹر پر مجھ سے پڑھا نہیں جا رہا۔


کلیات دلاور فگار
یعنی (جون ایلیا )
جون ایلیا کی کلیات کب چھپی؟ کیا بتاسکتے ہیں اس میں ان کی کونسی کتابیں ہیں؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
تین دن پہلے ڈین براون کا نیا ناول، گمشدہ علامت ڈاونلوڈ کیا ہے، اس لیے کہ کتاب یہاں موجود نہیں، لیکن کمپیوٹر پر مجھ سے پڑھا نہیں جا رہا۔



جون ایلیا کی کلیات کب چھپی؟ کیا بتاسکتے ہیں اس میں ان کی کونسی کتابیں ہیں؟

شاہ صاحب نے کہا ہے کہ کلیاتِ دلاور فگار خریدی ہے اور دوسری کتاب "یعنی از جون ایلیا" خریدی ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں تو اب ایسی کوئی کتاب نہیں خریدتا جو پڑھ کر دوسری بار نہ پڑھی جا سکے۔ اس لئے اب صرف حوالہ جاتی کتب خریدتا ہوں یا ایسی کتب جسے آپ ہزار بار پڑھ کر بھی نہ اکتائیں۔ لہٰذا اب زیادہ تر کلاسیکی شعرا کے دیوان و کلیات ہی خریدتا ہوں۔
 

شاہ صاحب نے کہا ہے کہ کلیاتِ دلاور فگار خریدی ہے اور دوسری کتاب "یعنی از جون ایلیا" خریدی ہے۔

شکریہ، تعجب ہے، یہ کتاب میرے پاس ہے، پھر بھی ایسا سوال کر لیا۔ اصل میں نیند پوری طرح سے اتری نہیں تھی، بستر پر لیٹا ہوا تھا، آنکھ ابھی ابھی کھلی تھی کہ شاہ صاحب کا پیغام دیکھا، اس پر جون ایلیا کی کلیات کا اشتیاق، تو ایسا ہو ہی جاتا ہے۔
معافی چاہتا ہوں
 

فرخ منظور

لائبریرین
شکریہ، تعجب ہے، یہ کتاب میرے پاس ہے، پھر بھی ایسا سوال کر لیا۔ اصل میں نیند پوری طرح سے اتری نہیں تھی، بستر پر لیٹا ہوا تھا، آنکھ ابھی ابھی کھلی تھی کہ شاہ صاحب کا پیغام دیکھا، اس پر جون ایلیا کی کلیات کا اشتیاق، تو ایسا ہو ہی جاتا ہے۔
معافی چاہتا ہوں

ارے صاحب! اس میں معافی والی کیا بات ہے۔ ہو جاتا ہے ۔ :)
 
شیخ الاسلام ابن تیمیہ کی "اقتضاء الصراط المستقیم مخالفۃ اصحاب الجحیم" اور امام البانی کی "مختصر صفۃ صلاۃ النبی صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم" خریدی ہیں۔ مقدم الذکر کا مطالعہ کر رہا ہوں۔
 

خوشی

محفلین
جو کتاب کو ہاتھ میں پکڑ کے پڑھنے کا لطف ھے وہ نیٹ پہ کہاں

میں نے پچھلے دنون ۔

Stress Relief for Woman

خریدی ھے
 

تیشہ

محفلین
:confused: مجھے سمجھ نہیں آتی جب لوگوں کے پاس پڑھنے کا وقت ہی نہیں ہوتا تو کتابیں لیتے کیؤں ہیں :chatterbox:
اور مجھے یہ بھی سمجھ نھیں آتی جو کام کاج کرتے ہیں انکے پاس وقت کیسے نکلتا ہے کتابیں پڑھنے کو :battingeyelashes:

:party:
 

محمدصابر

محفلین
نبیل بھائی میں بھی یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اکثر خواتین تو کتاب خریدتے ہوئے ، ان کے سرورق کو کمرے کے رنگ کے ساتھ میچ کر کے خریدتی ہونگی۔
 

تیشہ

محفلین
zzzbbbbnnnn.gif

ظاہر ہے ڈیکوریشن ہے تو اب میچ تو کرنا ہی پڑتا ہے ناں ۔
 

تیشہ

محفلین
بوچھی، کتابیں بھی اچھا ڈیکوریشن پیس ہوتی ہیں۔ :)



جی اس دن کال کی تو پتا چلا ش کوئی کتاب ہی پڑھ رہی تھیں ، میرے خیال میں یہ وہی کتاب ہوگی جو آپ خرید کر لائے تھے ، آپکے پاس پڑھنے کا وقت نا ہوگا لہذا انہوں نے کتاب پڑھ لی ہوگی ۔ :battingeyelashes:
اب کدھر سجائی ہے ؟ :battingeyelashes:
 

سویدا

محفلین
میں نے گذشتہ سے پیوستہ روز ڈاکٹر محمد احمد غازی کی کتاب عصر حاضر اور شریعت اسلامی خریدی اور ہنوز اس کا مطالعہ جاری ہے

یہی کتاب محاضرات شریعت کے نام سے بھی شائع ہوچکی ہے جو الفیصل لاہور نے شائع کی ہے
 

رابطہ

محفلین
میں نے بھی فی الحال کتابیں خریدنا بند کیا ہوا ہے۔ البتہ نیٹ گردی کے دوران کوئی شاہ کار نظر پڑے تو فوراً اتار لیتا ہوں۔ مطالعے کے لیے وقت کی بہت قلت ہے۔
 
Top