آپ نے سینما میں پہلی بار کونسی فلم دیکھی تھی؟

عثمان

محفلین
جی بالکل ایسی دجالی جگہ آپ جیسے لوگوں کو ہی اچھی لگتی ہے، کبھی آپکو پاکستان میں ان سینماوں میں فلمیں دیکھنے کا اتفاق ہو تو اپکو پتا چلے، کہ فلموں کے نام پر کیا کچھ دکھایا جاتا ہے، اور اسکے علاوہ کچھ بے شرم تو اپنے ساتھ اپنی فیملی والے بھی لے آتے ہیں، کہ چلوں تفریخ کرنے چلیں، جنمیں حیاہ نام کی کوئی چیز ہی نہ ہوں، تو بندہ اسکو کیا کہہ سکتا ہے،
عثمان صاحب، کیا اپنے فیملی کے ساتھ مجمعے میں بیٹھ کر ایسی بے شرمی والی یا واحیات فلمیں دیکھنا کہاں کی مسلمانی ہے، جسمیں صرف یہ سیکھایا جاتا ہے، کہ عشق اور پیار کیسے کیا جاتا ہے، ایک نامحرم کے ساتھ کیسے تعلق پیدا کیا جاسکتا ہے، اور اسکے ساتھ بھاگ کر کیسے اپنے والدین کی عزت کو تار تار کیا جاسکتا ہے، یا کورٹ میرج کیسطرح باآسانی کیا جاسکتا ہے، میرے خیال سے سینما میں ڈاکومینٹری کی مویز نہیں دکھائی جاتی ہے، کیونکہ پھر اسکو دیکھنے والا کون ہوگا،
اور ایک اور بات: ہر کوئی ایسی فلمیں دیکھنا پسند کرتا ہے، مگر یہی سب کچھ اگر حقیقت میں اسکے ساتھ ہو، تو وہ اسکو کبھی بھی تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہوتا ہے، تو پھر کیوں ایک شحص اپنے بچے کی ناپختہ ذہن میں ایسی بے شرمی فیڈ کر رہا ہے، جو کہ آج نہیں تو کل ضرور اسکا صلا پائے گا۔ میرے خیال سے اسکی روک تام کرنا ہی بہتر ہے،
اور میں اپنے اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں، کہ ابھی تک ایسی گناہ سے بھری جگہ تک نہیں گیا ہوں،

چونکہ آپ کبھی سینما نہیں گئے اور غالباً فلمیں بھی زیادہ نہیں دیکھیں تو آپ کو معلوم نہیں ہے کہ فیملی فلمیں اور ہوتی ہیں ، بچوں کے لئے فلمیں اور ، ٹین ایجر کے لئے اور وغیرہ وغیرہ۔ مختلف فلمیں مختلف جینر اور ریٹنگ میں تقسیم ہوتی ہیں۔ ہر فلم ہر آدمی کے ذوق و شوق کے مطابق نہیں ہوتی۔ جیسے ہر کتاب ہر آدمی کے ذوق کے مطابق نہیں ہوتی۔;)
 
مجهے كوئي ملا نهيں جو مجهے سنيما ليكر جاتا ۔۔۔ اس وقت غربت كا يه حال تها كه كبهي دماغ ميں اس كي كوئي لهر بهي نهيں آئي تھي ۔۔۔
اور اهم بات يه بهي تهي كه ميرا ايك مذهبي فيملي سے تعلق هے ۔۔۔ جو كبهي سوچ بهي نهيں سكتا تها ۔۔
اب ان تينوں باتوں ميں تطبيق آپ خود كيجئے گا ۔۔۔
 
Shaidu

محفلین
پہلی فلم "بندش" دیکھی تھی نوشہرہ کے آرمڈ کور سینما میں آج سے 17 سال پہلے۔ اس وقت میری عمر 18 سال تھی۔ بندش پہلی مرتبہ 1979 میں ریلیز ہوئی تھی ۔۔ فلم کے ڈائریکٹر نذرالاسلام (دادا) تھے ۔ میوزیک کمپوزر مشہور روبن گھوش تھے۔ ندیم اور شبنم کی فلم تھی ۔ گانے تو اسکے بہت مشہور ہوئے تھے ۔لیکن ایک گانا " سونا نہ چاندی نہ کوئی محل " آج بھی زبان زد عام ہے ۔ جو اخلاق احمد نے گایا تھا۔ اس فلم دیکھنے کے بعد اور بھی بہت سے فلمیں سینما میں دیکھی تھیں۔ ردعمل بس یہی تھا کہ خوشی ہوئی تھی بہت ۔ اور یہی کہ پیسے ضائع نہیں ہوئے۔ :LOL: ٹکٹ ہم نے 30 روپے کا لیا تھا ۔ 50 روپے کے چائے اور بسکٹ ۔۔آخری فلم Enemy at the Gates تھی جو پچھلے سال دیکھی تھی ۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
پہلی فلم سینما میں اک چھوٹی سی لو سٹوری دیکھی تھی بہاولپور میں۔ دوسری فلم لاہور ریگل میں نیکڈ ویپن دیکھی تھی۔ بس اور پھر کبھی نہیں۔ وجہ یہ بنی کےفلم کے دوران ہی ابو کا فون آیا اور پوچھا کہ کہاں ہو۔ میں نے کہا بابا سینما میں۔ انہوں نے کہا مجھےخوشی ہے کہ تم نےجھوٹ نہ بولا پر ایسی جگہوں سے دور رہا کرو۔ سو دوبارہ نہیں گیا۔ اس سے ہمیں کوئی فرمانبردار نہ سمجھے۔ دل ہی نہیں کیا جانے کو۔ دوسرا فلم کے دوران چائے نہیں ملتی سینما میں۔ اک یہ بھی وجہ ہے کبھی سینما نہ جانے کی۔ ہاں البتہ بسوں میں سفر کے دوران بہت فلمیں دیکھیں۔ جن میں بچھو، بادل اور گنگا جل سر فہرست ہیں۔:mad:
 
حسان خان

لائبریرین
National Treasure: Book of Secrets

یہ فلم 2007 میں دیکھی تھی، اس وقت ٹکٹ شاید سو روپے کا تھا۔ اس کے بعد دوبارہ سنیما جانا نصیب نہیں ہوا۔
 
پہلی فلم سینما میں اک چھوٹی سی لو سٹوری دیکھی تھی بہاولپور میں۔ دوسری فلم لاہور ریگل میں نیکڈ ویپن دیکھی تھی۔ بس اور پھر کبھی نہیں۔ وجہ یہ بنی کےفلم کے دوران ہی ابو کا فون آیا اور پوچھا کہ کہاں ہو۔ میں نے کہا بابا سینما میں۔ انہوں نے کہا مجھےخوشی ہے کہ تم نےجھوٹ نہ بولا پر ایسی جگہوں سے دور رہا کرو۔ سو دوبارہ نہیں گیا۔ اس سے ہمیں کوئی فرمانبردار نہ سمجھے۔ دل ہی نہیں کیا جانے کو۔ دوسرا فلم کے دوران چائے نہیں ملتی سینما میں۔ اک یہ بھی وجہ ہے کبھی سینما نہ جانے کی۔ ہاں البتہ بسوں میں سفر کے دوران بہت فلمیں دیکھیں۔ جن میں بچھو، بادل اور گنگا جل سر فہرست ہیں۔:mad:
بسوں میں تو مین نے بھی بہت فلمیں دیکھی ہیں
 
عائشہ خٹک

محفلین
ہم نے (میں اور میرے کزنز) نے اسلام آباد کے نیفڈیک 1 میں ندیم ، فیصل اور کویتا کی "آندھی " فلم دیکھی تھی ۔ تاریخ یاد نہیں ۔ ٹکٹ غالبا 40 روپے کا تھا ۔ فلم درمیانہ درجے کی تھی ۔ گانے اچھے لگے تھے ۔ دوسری ایک پرانی فلم ندیم ، بابرہ کی مہربانی دیکھی تھی کراچی میں بمبینو ( سینما کے نام کے باریمیں شیور نہیں ہوں ) یہ فیملی کے ساتھ ہی دیکھی تھی ۔ آخری فلم Cinplix میں دیکھی تھی ۔ نام یاد نہیں ہے
 
نوشاب

محفلین
(امداد سینما )
میری پہلی فلم "سپرمین ٹو" جب میں کلاس ٹو میں تھا
 
آخری تدوین:

S. H. Naqvi

محفلین
پہلی فلم فرسٹ ائیر میں دیکھی، 2002 میں، گھر والوں سے اور دوستوں سے بھی چھپ کر;) شان اور ثنا کی فلم تھی شکاری حسینہ، پلازا سینیما، بہت ہی مزا آیا اتنی بڑی سکرین دیکھ کر:p پھر تو کالج سے نکلنے تک سیروز سینیما اور میلوڈی کا ساتھ رہا اور انگلش فلموں کی طرف رخ مڑ گیا اور جیکی چن اور جیمز بانڈ کی فلمز جیسے ہی لگتی ضرور دیکھتا، ان دنوں سنے پکس وغیرہ کا شہرہ نہیں ہوا تھا، پھر 'پابند سلاسل' ہو گیا تو دو سال تو اپنا ' ہوش نہیں رہا' ہوش اور فرصت ملی تو سنے پکس اور ملٹی پلیکس کا رواج پڑ چکا تھا اور سیروز وغیرہ کہیں پیچھے رہے چکے تھے، سو جب ویک اینڈ آتا اور سب فرینڈ بھی خوش قسمتی سے اکھٹے ہو جاتا تو جناح پارک پنڈی کے سنے پیکس یا پھر سنے گولڈ بحریہ ٹاؤن کا چکر ضرور لگتا ہے۔
سیکنڈ لاست ایف اینڈ ایف 6 اور لاسٹ رام لیلا دیکھی، دھوم تھری کا پروگرام بنتے بنتے رہ جاتا ہے :D دوستوں کی حاضری ہی پوری نہیں ہوتی۔
اگر ذہن پختہ ہو اور مقصد تفریح ہو تو اچھی اور بامقصد تفریح ہے سنیما بینی:)
 
عمر سیف

محفلین
پہلی پاکستانی فلم سینما میں "ڈپٹہ جل رہا ہے"
ریشم اورندیم ۔۔۔
فرسٹ ائیر ۔۔ گیرژن سینما ۔۔ کلاس بنک کرکے ۔۔
 
میں نے کزنز کے ساتھ پہلی بار جب چوری چھپے سینما کا رخ کیا تو ہم ایک ہی دِن میں دو سینما گئے۔ ایک شام والا شو اور ایک رات والا۔ اور وہ دونوں سینما ایسے تھے کہ اُن کے باہر بورڈ کسی اور فلم کا لگتا تھا اور اندر کوئی دوسری فلم دکھائی جاتی تھی۔ :grin: تو سمجھ جائیں وہ کیسی فلمیں ہوتی ہوں گی۔ ہمیں بھی پہلی بار اُسی دن پتا چلا کہ اچھا سینما میں ایسی فلمیں بھی لگتی ہیں۔ اُس وقت عمر شاید اٹھارہ اُنیس سال ہوگی۔ ٹکٹ شاید پچیس روپے تھا۔ :) 2004 یا 2005 کے آس پاس کی بات ہے یہ۔
اوفیشلی پہلی بار سینما 2012 میں گیا تھا۔ کیپری سینما میں فلم 2012 دیکھی تھی۔ مزہ آیا تھا۔ اُس کے بعد دو بار مزید سینما گیا۔ سینما میں آخری فلم گزشتہ سال ایٹریم سینما میں رنبیر کپور کی ’راک اسٹار‘ دیکھی تھی اور سینما میں دیکھنے کی وجہ سے اُس فلم کا سحر اب تک قائم ہے۔
 
ہمراہ سائیڈ پروگرام :p
 
قیصرانی

لائبریرین
آپ نے کس عمر میں پہلی بار سینما کا رخ کیا؟
20 سال
سینما میں پہلی بار کونسی فلم دیکھی؟
رش آور
اس وقت ٹکٹ کیا تھی؟
کزن کے دوست کا سینما تھا، نو ٹکٹ :)
سینما میں فلم دیکھنے کے بعد آپکا ردعمل کیا تھا؟
ڈیڑھ گھنٹے کی فلم میں ڈیڑھ گھنٹے کے اشتہار :idontknow:
اب تک کتنی بار سینما جا چکے ہیں؟
دس پندرہ بار
 
پہلی فلم حیدرآباد کے سنیما میں سدھیر کی پنجابی فلم خبردار تھی دوسری بھی سدھیر کی فلم لاٹری تھی وہ بھی حیدر آباد میں ہی دیکھی تھی ۔ہم حیدرآباد شہر سے چھ سات میل دور رہتے تھے ٹنڈوجام گورنمنٹ پرائمری اسکول میں پڑھتے تھے۔ پانچویں جماعت کا مقابلہ کا امتحان حیدرآباد شہر میں دیا تھا۔ کرائے کے پیسے میرے ایک کزن کے پاس تھے ۔ان میں سے پیسے بچا کر اس نے فلم دکھائی تھی اور شاید آٹھ آنے یا بارہ آنے کی ٹکٹ آئی تھی،10،11 سال عمر رہی ہوگی۔اب تک کئی فلمیں دیکھ چکے ہیں آخری فلم "بول" دیکھی تھی۔
 
Top