تعارف آپ اپنا تعارف

سمر رضوی

محفلین
وعلیکم سلام- کاش کہ سب کا کردار ہی محسنوں جیسا ہو جائے..... بیشک الله تعالیٰ احسان کرنے والوں کو پسند فرماتے ہیں-

جناب کچھ تو خیال کریں...... اگر کسی خاندانی منصوبہ بندی کے افسر کا ادھر سے گزر ہوگیا تو؟:nerd:

تو جناب اس سے بڑھ کر اور کیا چیز ہے؟ جو کہ اب ناپیدہوتا جا رہا ہے...... :sad2:

شاید یہ ہی سب سے بڑا فرق ہے حقیقی اور مجازی عشق کا ..... عشق ِحقیقی بلندیوں اورعظمتوں کا سفر اور عشقِ مجازی دھوکہ ہی دھوکہ ..... زندگی کے کسی موڑ پہ اپنے رب سے "دل لگا " کر دیکھئے گا- جس میں نہ کسی بے وفائی کا خطرہ نہ کسی روگ کا سوگ ..... کاش الله تعالیٰ ہم سب کو بھی عشق ِحقیقی کی راہوں کا مسا فر بنائیں ...... آمین

نا جناب یہ ظلم نہ کرنا...... :sad2:آپ اُس بے وفا کا بدلہ ہم معصوم و مظلوم محفلیں سے کیوں لینا چاہتے ہیں......؟:sad2:

محفل میں خوش آمدید ...... :)
حقدار کو حق پُہنچانا ظلم کیسے ہوگیا ؟
 
نایاب

لائبریرین
شکریہ جناب یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی ریاض میں رہتے ہیں
جی میرے محترم ریاض کے اردگردکے صحرا میں ہی تلاش رزق میں مصروف ہوں ۔
آپ نے کون سا کونا سنبھال رکھا ہے ۔؟
اللہ سوہنا آسانیوں سے نوازتا رہے آمین
بہت دعائیں
 
سمر رضوی

محفلین
جی میرے محترم ریاض کے اردگردکے صحرا میں ہی تلاش رزق میں مصروف ہوں ۔
آپ نے کون سا کونا سنبھال رکھا ہے ۔؟
اللہ سوہنا آسانیوں سے نوازتا رہے آمین
بہت دعائیں
میں ریاض کے وسط میں ایک اوسط درجے کی ملازمت کر رہا ہوں
 
Khuram Shahzad

محفلین
حقدار کو حق پُہنچانا ظلم کیسے ہوگیا ؟
یعنی کہ آپ کے روگ کے سوگ کی وجہ سے تخلیق ہونے والی (بقول آپ کے) تُک بندی کو برداشت کرنا ہمارا حق ہے ؟ :confused2: ٹھیک ہے جناب اگر ہم محفلیں کی لکھی ہی ایسے ہے تو ہم بھلا کیا کر سکتے ہیں؟ :sad2:قسمت میں لکھا بھلا کوئی ٹال سکا ہے؟:sad2: اس کے بعد تو پھر ہم صرف یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ "ساڈ١ حق ایتھے رکھ" :heehee:
 
معذرت کہ آپ کا حق بزمِ سخن میں رکھ دیا ہے، اور رہی بات روگ کے سوگ کی تو اسے بھوگنا تو پڑے کا
 
Top