آپکے شہر کی خوبیاں !!

واقعی 1001 فلور ہیں یا 101 لکھنا چاہ رہے تھے؟ 1001 فلور ناقابلِ یقین لگ رہا ہے۔
مجھ سے غلطی ہو گئی۔ عرب کی مشہور داستان "الف لیلۃ و لیلۃ " یعنی ایک ہزار ایک راتیں کی وجہ سے ایک ہزار ایک میٹر بلند تعمیر کا منصوبہ ہے۔:)
توجہ دلانے کا شکریہ
 
میرا شہر۔۔۔۔پاکستان کا مانچسٹر۔۔۔۔ فیصل آباد !
نمایاں خصوصیات:
پاکستان کا تیسرا بڑا اور پنجاب کا دوسرا بڑا شہر
صنعت کاروں اور تاجروں کا شہر
گلوکاروں اور فنکاروں کا شہر

اہم شخصیات:

مذہبی شخصیات:
مولانا سردار احمد صاحب
مفتی امین صاحب
صوفی برکت صاحب

گلوکاری:
استاد نصرت فتح علی خان
راحت فتح علی خان
بدرمیاں داد، شیر میاں داد (بعد میں یہاں سے ہجرت کی)
محمد علی سجن
شیخ اسلام

اداکار:
دیو آنند
نسیم وکی
سردار کمال
طارق ٹیڈی
امیتابھ بچن کی والدہ جو بعد میں انڈیا ہجرت کر گئی تھیں
ریشم

مشہوراساتذہ ۔شعرا:
حبیب جالب (یہاں سے لاہور منتقل ہوگئے تھے)
علامہ صائم چشتی
خلیق قریشی
طاہر تونسوی
جمیل رامپوری
ڈاکٹر ریاض مجید
اشرف قمر
ڈاکٹر انوار
ڈاکٹر انور محمود خالد
ڈاکٹر آصف اعوان
ڈاکٹر آنسہ احمدسعید
بسمل شمسی
مقصود وفا
علی زلفی

مشہور درسگاہیں:
جامعہ ذرعیہ (ایگری کلچر یونیورسٹی۔۔پاکستان کی اولین اور دنیا کی بڑی یونیورسٹیوں میں اس کا نمبر 98 ہے)
پنجاب میڈیکل کالج (ایم بی بی ایس اور ہائر کلاسز کے لیے)
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی (صوبے بھر کی دوسری بڑی یونیورسٹی ۔۔ یونیورسٹی گیزیٹ فروری 2015 کے مطابق)
مدینہ میڈیکل کالج
(ایم بی بی ایس اور ہائر کلاسز کے لیے)
انڈیپینڈنٹ میڈیکل کالج (ایم بی بی ایس اور ہائر کلاسز کے لیے)
جامعہ امینیہ رضویہ
جامعہ رضویہ (مکمل نام نہیں یاد۔۔ مولانا سردار صاحب کا مدرسہ جوکہ پاکستان بننے کے بعد اولین مدرسوں میں شمار ہوتا تھا اور پاکستان بھر کے ہر مسلک کے علما نے یہاں سے تعلیم حاصل کی)

مشہور عمارات :
گھنٹہ گھر
علامہ اقبال لائبریری
مینوسپل ہال
انٹرنیشنل اقبال سٹیڈیم (کرکٹ)
انٹرنیشنل ہاکی اسٹیڈیم
سٹیٹ لائف بلڈنگ
میزان بینک بلڈنگ

سپورٹس:
ہاکی کے بیشتر بڑے کھلاڑیوں کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔
کبڈی کے حوالے سے فیصل آباد پاکستان بھر کی نمائندگی کرتا ہے۔
رمیض راجہ، مصباح الحق
 
وہاں کسی بڑی مسجد میں اعلان کروا دیں۔
یہاں کی مسجد کے اسپیکر صرف اذان اور جمعہ کے خطبہ کے لیے استعمال ہوتے ہیں کبھی کوئی اعلان ہوتے نہیں سنا

ویسے اگر اعلان کروانا ہی تو عربی میں کروانا ہے یا اردو میں

اردو کا اعلان

حضرات ایک ضروری اعلان سماعت فرمائیں ایک بندا جس کی عمر تقریباً 39 سال ہے کچھ مہینوں سے اردو محفل سے لاپتہ ہیں برائے مہربانی کسی صاحب کو پتا ہو تو ان کو اردو محفل فورم کا یاد کروا دیں شکریہ

عربی اعلان

اخوتہ الیمان واحد رجل الباکستانی ھو 39 سنة من العمر قبل ٥ شھر مائے شوف
بس اور نہیں لکھ سکتی عربی
 
میرا پیارا شہر چیچہ وطنی!
میرا شہر مُجھے بے حد پیارا ہے ، اس کی ہر شے سے انسیت ہے۔ میری خواہش ہے کہ میرے شہر سے کوئی مشہور شخصیت برآمد ہو۔

اور وہ مشہور شخصیت راقم الحروف ہو! :ROFLMAO:

چیچہ وطنی کی نمایاں خصوصیت چیچہ وطنی کا جنگل ہے۔ اس جنگل کا شمار پاکستان کے بڑے جنگلات میں ہے۔ نباتیات کی طالبہ کی حیثیت سے مُجھے عام شہریوں کی نسبت زیادہ فخر محسوس ہوتا ہے ;) کیونکہ اساتذہ ، طلبا اور سائنسدان بہت دُور دور سے میرے شہر کے جنگل میں ریسرچ کرنے آتے ہیں اور تھیسز کے سلسلہ میں ایک لمبا عرصہ قیام فرماتے ہیں۔ :in-love:
 
یاز

محفلین

چیچہ وطنی کا وہ عالیشان شادی ہال بھی تو مشہور ہے۔ شاید تاج محل نام ہے۔
 
تجمل حسین

میں نے بھی اس جنگل کے متعلق بہت زیادہ سنا ہے لیکن دیکھا کبھی نہیں۔ حالانکہ میرے ’’نان کے‘‘ بمعنی نانکے بھی وہیں رہتے ہیں :)
 
چیچہ وطنی کا وہ عالیشان شادی ہال بھی تو مشہور ہے۔ شاید تاج محل نام ہے۔
جی۔۔۔ مشہور تو بے شک ہے۔۔۔ "تاج محل شادی ہال" مگر ابھی چند سال ہی تو ہوئے ہیں۔۔۔۔ ویسے نہ جانے کتنے ہوں گے بڑے شہروں میں۔۔۔۔بلکہ اس سے بھی اچھے۔۔۔۔۔۔۔

میں نے سوچا تع تھا مگر اسی لئے ذکر نہیں کِیا
 
میں نے بھی اس جنگل کے متعلق بہت زیادہ سنا ہے لیکن دیکھا کبھی نہیں۔ حالانکہ میرے ’’نان کے‘‘ بمعنی نانکے بھی وہیں رہتے ہیں :)

پتے کی بات یہ ہے کہ میں اسے مہینے میں داوتین بار صرف باہر سے دیکھتی ہوں گزرتے ہوئے۔۔۔۔ اندر جانے کا اتفاق نہیں ہو سکا ابھی تک، کیونکہ میرے ساتھ کوئی اور جنگل میں جانے کا رِسک لینے کے لئے تیار نہیں ۔۔۔:D
 
Top