آلو والا پراٹھا کیسے پیش کیا جائے؟

دوست

محفلین
آداب عرض ہے
اپنے جرمن کولیگز کو پراٹھا (آلو والا) کھلانے کا ارادہ ہے۔ ساتھ کیا پیش کیا جائے؟ سادہ دہی، چٹنی (کونسی؟)، چائے۔۔۔۔
مشورے دے کر ممنونِ احسان کریں۔
 
آداب عرض ہے
اپنے جرمن کولیگز کو پراٹھا (آلو والا) کھلانے کا ارادہ ہے۔ ساتھ کیا پیش کیا جائے؟ سادہ دہی، چٹنی (کونسی؟)، چائے۔۔۔۔
مشورے دے کر ممنونِ احسان کریں۔
کیچپ، یا ٹماٹر اور لہسن کی چٹنی۔
اور چائے تو پھر ہونی ہی چاہئے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ بھی بتا دو کہ پراٹھا کھاتے کیسے ہیں۔ :) کہیں وہ پیتزا کی طرح ہی اسے چھری کانٹے سے نہ کھانا شروع ہو جائیں۔
 
ام اویس

محفلین
آلو والا پراٹھا ساتھ پودینے دھنیے کی چٹنی اور ٹماٹو کیچپ

کیا جرمن چائے کے شوقین ہوتے ہیں ؟
اگر نہیں تو ساتھ فریش جوس
 
سین خے

محفلین
آلو کے پراٹھوں کے ساتھ سالسا کافی اچھا رہتا ہے۔ روسٹڈ بنایا جائے تو زیادہ اچھا بنتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرے ٹماٹروں کا میکسیکن سالسا ورڈے بھی بنایا جا سکتا ہے۔ آلو بخارے کی چٹنی بھی اچھی رہتی ہے۔ ہرے دھنیا اورپودینے کا رائتہ بھی بنایا جا سکتا ہے۔ دہی کی عربی ڈپس بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
 
سید عمران

جرمن تو جب کھائیں گے کھائیں گے۔۔۔
محترمہ آپ مندرجہ بالا اشیاء کی ترکیب ضرور فراہم کریں۔۔۔
تاکہ ہم آج گھر جاتے ہی کھائیں!!!
:desire::desire::desire:
 
سین خے

محفلین
جرمن تو جب کھائیں گے کھائیں گے۔۔۔
محترمہ آپ مندرجہ بالا اشیاء کی ترکیب ضرور فراہم کریں۔۔۔
تاکہ ہم آج گھر جاتے ہی کھائیں!!!
:desire::desire::desire:

فی الحال تو ٹیوشن پڑھنے والے بچوں کی تشریف آوری کا سلسلہ شروع ہوا ہی جاتا ہے جو کہ رات ساڑھے نو بجے تک جاری رہے گا۔ رات کو ہی پوسٹ کر سکتی ہوں۔ آپ کو سب چیزیں کل ہی کھانے کو نصیب ہو سکیں گی۔ :)
 
چلیں۔۔۔
نہ ہونے سے ہونا بہتر!!!
 
نبیل

تکنیکی معاون
جرمن تو بیئر پسند کرتے ہیں۔ اور شاید آلو کے پراٹھے کے ساتھ مزا بھی خوب دے گی۔ :)
جنجر ایل بھی ٹھیک رہے گا۔
چائے بعد میں ہی ٹھیک رہے گی، نا کہ کھانے کے ساتھ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
رائتے کا ایک اور variant زازیکی (zaziki) ہے۔ :)
زازیکی غالبا یونانی ریسی پی ہے۔ اس میں دہی میں کھیرا اور لہسن کدوکش کرکے ڈالا جاتا ہے اور یہ آلو کے پراٹھے کے ساتھ کافی مزا دے گا۔ :)
 
سید عمران

محفلین
دہی میں نمک لال مرچ کٹے ہوئے ٹماٹر، پیاز اور ہری مرچ ہوں اور آلو کا پراٹھا ہو۔۔۔
اور دل بے تاب کی ضد ہے کہ ابھی ہو!!!
:starving::starving::starving:
 
نبیل

تکنیکی معاون
اور اگر مرچیں لاہور (یا فیصل آباد) والی ڈالنے کا ارادہ ہے تو جرمنوں کو پہلے سے خبردار کر دو اور ابتدائی طبی امداد کا بندوبست بھی کر لو۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک مشورہ (اگر برا نا مانیں تو) تو آلو کے پراٹھے کا ارادہ ترک کرنے کا ہے۔ میری دانست میں پراٹھے اور پوریاں قسم کی چیزیں دعوت میں سرو کرنا اچھا آئیڈیا نہیں ہے۔ یقینا یہ مزیدار آئٹم ہوتے ہیں لیکن انہیں تازہ سرو کرنا ہوتا ہے اور کافی مقدار میں بھی۔ دوسرا ایک سنگل بندے کے لیے (اگر شاکر ابھی تک سنگل ہیں تو :) ) ایسی دعوت ارینج کرنا اور بھی مشکل ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ بھی ہو سکتا ہے کہ میں شاکر کے ٹیلنٹ کا غلط اندازہ لگا رہا ہوں۔ :)
 
Top