آسٹریا کا میٹھا: سالزبرگر نوکرل

زیک

مسافر
بہت عرصہ ہوا کچن کارنر میں کوئی ترکیب پوسٹ نہیں کی۔ آج میٹھے سے شروع کرتے ہیں۔

کسی بھی اچھی ترکیب کا آغاز تصویر سے ہونا چاہیئے۔

11053048_10152866903461082_3137271015111345047_o.jpg
 
زیک

مسافر
کچھ ماہ پہلے ہم سالزبرگ آسٹریا میں پھر رہے تھے کہ ڈنر کا وقت ہو گیا۔ مونشسبرگ پہاڑی پر ایک اچھا ریستوران ہے۔ سو واک کر کے ادھر پہنچے۔

ریستوران سے نیچے شہر اور دریا کے نظارے کے ساتھ ساتھ اوپر دوسری پہاڑی پر ہوہنسالزبرگ قلعہ بھی نظر آ رہا تھا۔

کھانا تو مزیدار تھا ہی ہم نے اس کے بعد سالزبرگ کا خاص ڈزیرٹ نوکرل آرڈر کر دیا۔ یہ ایک آرڈر جو آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ہم تینوں کے لئے کافی تھا۔

انتہائی لذیذ اور ہلکا نوکرل ہم نے بہت شوق سے کھایا اور پھر اپنے گیسٹ ہاؤس جرمنی چلے گئے۔
 
زیک

مسافر
اجزاء:
  • چوتھائی کپ ہیوی کریم (مجھے اس کی فارسی نہیں آتی)
  • چوتھائی کپ لنگنبیری ساس
  • 5 بڑے سائز کے انڈوں کی سفیدی
  • تین چوتھائی چھوٹا چمچ نمک
  • آدھا کپ چینی
  • ایک بڑا چمچ آٹا
  • 3 بڑے سائز کے انڈوں کی زردی
  • ایک چھوٹا چمچ ونیلا ایکسٹریکٹ
  • Confectioners sugar
 
نایاب

لائبریرین
ترکیب بھی لکھ ہی دوں اب۔ کل تو وقت نہیں ملا
لگتا ہے شوگر فیکٹری والے نہیں کھا سکتے ؟
آدھا کپ چینی
تین سے چار افراد
یعنی کم از کم چار چمچے اک فرد کے حصے میں ۔۔۔
مزیدار تو دکھتا ہے ۔۔۔ مگر کھا نہ سکیں ۔۔تو بنانا کیا ؟
بہت دعائیں
 
اجزاء:
  • چوتھائی کپ ہیوی کریم (مجھے اس کی فارسی نہیں آتی)
  • چوتھائی کپ لنگنبیری ساس
  • 5 بڑے سائز کے انڈوں کی سفیدی
  • تین چوتھائی چھوٹا چمچ نمک
  • آدھا کپ چینی
  • ایک بڑا چمچ آٹا
  • 3 بڑے سائز کے انڈوں کی زردی
  • ایک چھوٹا چمچ ونیلا ایکسٹریکٹ
  • Confectioners sugar
کریم کو اردو میں ملائی کہتے ہیں شاید
 
زیک

مسافر
ترکیب:

اوون کو ‎ 400°Fیعنی ‎ 200°C پر گرم کریں۔

کریم کو نو انچ کی پائی پلیٹ میں ڈالیں اور اس کے اوپر چمچ سے لنگنبیری ساس ڈال دیں۔

انڈے کی سفیدی اور نمک ایک برتن میں ڈالیں۔ اس برتن کو ایک بڑے برتن میں رکھیں جو گرم پانی سے بھرا ہو۔ سفیدی کو ہلائیں دو منٹ۔ سفیدی والے برتن کو پانی کے برتن سے نکالیں اور الیکٹریک مکسر سے تیزرفتار سے پھینٹیں یہاں تک کہ سافٹ peaks بن جائیں۔ اب ایک ایک چمچ کر کے چینی اس سفیدی میں پھینٹیں یہاں تک کہ stiff glossy peaks بن جائیں۔ اس meringue پر میدہ چھڑکیں اور تہوں کو خوب اچھے طریقے سے فولڈ کریں۔

زردی اور ونیلا کو علیحدہ مکس کریں۔ پھر اس مکسچر کو meringue میں فولڈ کریں۔

اب اس meringue کو کریم والی پائی پلیٹ میں ڈالیں اور اوون میں پندرہ منٹ کے لئے بیک کریں جب تک کہ سنہرا براؤن ہو جائے۔

اس پر کنفیکشنرز شوگر چھڑکیں اور پانچ دس منٹ ٹھنڈا ہونے دیں۔

لیں نوکرل تیار ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
لگتا ہے شوگر فیکٹری والے نہیں کھا سکتے ؟
آدھا کپ چینی
تین سے چار افراد
یعنی کم از کم چار چمچے اک فرد کے حصے میں ۔۔۔
مزیدار تو دکھتا ہے ۔۔۔ مگر کھا نہ سکیں ۔۔تو بنانا کیا ؟
بہت دعائیں
خیال تو یہی ہے کہ ذیابیطس کے مریض کے لئے یہ مفید نہیں۔ چکھ تو خیر سکتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
کچھ ماہ پہلے ہم سالزبرگ آسٹریا میں پھر رہے تھے کہ ڈنر کا وقت ہو گیا۔ مونشسبرگ پہاڑی پر ایک اچھا ریستوران ہے۔ سو واک کر کے ادھر پہنچے۔

ریستوران سے نیچے شہر اور دریا کے نظارے کے ساتھ ساتھ اوپر دوسری پہاڑی پر ہوہنسالزبرگ قلعہ بھی نظر آ رہا تھا۔

کھانا تو مزیدار تھا ہی ہم نے اس کے بعد سالزبرگ کا خاص ڈزیرٹ نوکرل آرڈر کر دیا۔ یہ ایک آرڈر جو آپ تصویر میں دیکھ سکتے ہیں ہم تینوں کے لئے کافی تھا۔

انتہائی لذیذ اور ہلکا نوکرل ہم نے بہت شوق سے کھایا اور پھر اپنے گیسٹ ہاؤس جرمنی چلے گئے۔
ریستوران سے منظر
11741198_10152866399216082_2455610521310261734_o.jpg
 
Top