تعارف آداب

ابدال حسن

محفلین
ڈیرہ غازیخان کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں آنکھ کھولی۔ عمر کی شعوری حدود میں داخل ہوا تو پتہ چلا کہ زندگی کا سفر کتنا کٹھن ہے ۔ دیکھا کہ ہر طرف انسانوں کی ایک دوڑ لگی ہوئی ہے۔ سب کا مقصد سب کو پیچھے چھوڑ دینا ہے۔ لیکن آگے بڑھنے کی اس خواہش کی تکمیل میں انسان بہت کچھ پیچھے چھوڑ جاتا ہے۔ میں جو قدرتی طور پر سست اور کاہل واقع ہوا تھا اب آخر کار ایک ایسی دوڑ میں شامل ہوں جسکا مقصدتو صرف آگے بڑھنا ہے لیکن کسی کو پیچھے چھوڑنا اس مقصد میں شامل نہیں ہے۔تمام معززین محفل کو ابدال حسن کا آداب اور سلامتی کی دعائیں ۔
 

حماد علی

محفلین
محفل میں خوش آمدید!
اگر گراں نہ گزرے تو اپنی اس دوڑ کا بتائیے جس کا مقصد تو آگے بڑھنا ہے لیکن کسی کو پیچھے چھوڑنا نہیں!
 

ابدال حسن

محفلین
اگر گراں نہ گزرے تو اپنی اس دوڑ کا بتائیے جس کا مقصد تو آگے بڑھنا ہے لیکن کسی کو پیچھے چھوڑنا نہیں![/QUOTE]
شکریہ حماد بھائی
آپ کے سوال کا جواب بھی شاید اسی پیرا گراف میں ہی ہے ۔۔۔!
 

حماد علی

محفلین
اگر گراں نہ گزرے تو اپنی اس دوڑ کا بتائیے جس کا مقصد تو آگے بڑھنا ہے لیکن کسی کو پیچھے چھوڑنا نہیں!
شکریہ حماد بھائی
آپ کے سوال کا جواب بھی شاید اسی پیرا گراف میں ہی ہے ۔۔۔![/QUOTE]
حضرت ہم اتنے ذہین کہاں ! کہ ان اشاروں کو سمجھ لیں!
جہاں تک اس پیرائے میں جواب ہونے کی بات ہے پھر یا تو آپ کچھ نہیں کرتے:p
یا پھر یقیناً آپ استاد کی مسند پر براجمان ہیں!:whistle:
اب اگر دونوں "تُکے" غلط ہوں تو کچھ کہ نہیں سکتا !
 
Top