آج کا ضرب المثل - کھیل کھیل میں تعلیم

ذوالقرنین

لائبریرین
السلام علیکم دوستو!
یہاں روزانہ کم سے کم ایک ضرب المثل تحریر کرنا ہے۔ (زیادہ کی کوئی قید نہیں)
کوشش کریں کہ ضرب الامثال کچھ خاص ہوں یعنی ایسے ضرب الامثال تحریر کرنا چاہیے جو کہ عام بول چال میں زیادہ استعمال نہ ہونے کی وجہ سے "منہدم" ہونے کے قریب ہوں۔ :):):)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
آب آب کر مر گئے، سرہانے دھرا رہا پانی

اردو ضرب المثل۔
مطلب: مادری زبان پر دوسری زبان کو ترجیح دینے کی خرابی

یہ ضرب المثل اس وقت بولا جاتا ہے جب کوئی اپنی مادری زبان کو کم تر سمجھ کر دوسری زبانوں کو اس پر ترجیح دیتا ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ذوالقرنین بھائی ضرب المثل تو ہر کوئی بتا سکتا ہے لیکن اس کا صحیح مطلب ہر کسی کو تو معلوم نہ ہوگا۔۔
انیس بھائی! میرا مقصد بھی یہی ہے کہ ان ضرب الامثال کو ایک جگہ اکٹھا کریں معنی اور وضاحت کے ساتھ۔ تاکہ استعمال کرنے میں آسانی رہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اچھا سلسلہ ہے جناب، لیکن کچھ ہی ضرب الامثال کے بعد پھر سے وہی محاورے لکھے جائیں گے تو کیسے معلوم ہو گا کہ یہ پہلے بھی ہو چکا ہے۔
ویسے میں نے بھی ایسا ہی ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اپنے لگے تو پیٹھ میں اور کے لگے تو بھیٹ میں
اردو ضرب المثل
اپنی تکلیف کو تکلیف سمجھنا مگر دوسرے کے دکھ کی پرواہ نہ کرنا
 

ذوالقرنین

لائبریرین
اونٹ بلیاں ؟؟؟؟ (بلی کی جمع کیوں اس طرح لکھا جا رہا ہے) لے گئیں ہاں جی ہاں جی کہیے
اردو ضرب المثل
ناجائز خوشامدی کے متعلق کہا جاتا ہے جو کسی کو خوش کرنے کے لیے دن کو رات کہنے کو بھی تیار ہو۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اپنا رکھ، پرایا چکھ

مطلب: اپنا سرمایہ تو سنبھال کر رکھے لیکن پرائے مال میں خیانت کرے ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
روٹی کی خاک جھاڑنا

مطلب: کسی کی خوشامد کرنے پر اطلاق کرتے ہیں ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
زبان آگے خندق نہیں

مطلب: یعنی آدمی جو چاہے، سو وہ بات کہہ سکتا ہے ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
ایک کی دارو دو

مطلب: یعنی ایک مفسد شرارت پر اُتر آئے تو دو آدمی مل کی اُس کو تنبیہ کر سکتے ہیں ۔۔۔
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اینٹ کے واسطے مسجد ڈھانا

مطلب: ایک حقیر شے کے واسطے بہت مال ضائع کرنا
 
Top