گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

فرحت کیانی

لائبریرین
اردو محفل کی ایک منفرد روایت یہ بھی ہے کہ ہر سالگرہ کے موقعے پر غیر حاضر محفلین کو یاد کیا جاتا ہے. اس دفعہ حاضری کا رجسٹر پھر میرے ہاتھ میں آ گیا ہے تو ذرا نوٹس بورڈ پر غیر حاضریوں کی تفصیل لگا دی جائے. جرمانہ اگر کرنسی کی صورت میں کرنا ہوا تو جمع کرنے کے لیے میرا اکاونٹ حاضر ہے. خیر اس سال کی غیر حاضریاں کچھ یوں ہیں.

اتنے برسوں سے محفل کی ہر سالگرہ پر نبیل کی تفصیلی پوسٹ پڑھنے کی عادت ہو گئی ہے جسے زکریا شاید 'خطبے' کا نام دیتے ہیں. لیکن اس بار ابھی تک اس پوسٹ کا انتظار ہے. امید ہے کہ یہ انتظار جلد ختم ہو گا اور ہمیں محفل کی گزشتہ سال کی کارکردگی اور کامیابیوں کے بارے میں پڑھنے کا موقع ملے گا
اب باری آتی ہے مستقل غیر حاضر اراکین کی.
مجھے علم نہیں کہ شمشاد بھائی محفل پر کیوں نہیں آتے لیکن میرے لیے اردو محفل اور شمشاد بھائی لازم و ملزوم کی حیثیت رکھتے تھے کہ جب بھی محفل کا صفحہ کھلتا تو سب سے پہلے شمشاد بھائی کا نام جگمگاتا دکھائی دیتا. حاضر اراکین کی فہرست میں، تازہ ترین مراسلوں کی فہرست میں اور سب زیادہ مراسلوں کی فہرست میں. محفل انتظامیہ اور لائبریری کے لیے ان کی خدمات کا کون معترف نہیں. اللہ تعالٰی انہیں بہت خوش رکھیں. آمین
ساجد بھائی بھی ہر سالگرہ پر یاد آتے ہیں لیکن وہ بھی خیر گم ہو گئے ہیں.
ماوراء ، تیشہ (شازیہ اشرف)، سارا ، فاطمہ قدوسی یہ سب تو ایسی گم ہوئی ہیں کہ واپس آنے کا راستہ ہی بھول گئی ہیں. خوشی اور @فرزانہ نیناں بہت ایکٹو ہوا کرتی تھیں. فیس بک پر شاید ابھی بھی ہوں لیکن یہاں تو ایک عرصے سے نہیں دکھیں.
جیہ کو کون یاد نہیں کرتا ہو گا. ان کی غالب فہمی اور حس مزاح محفل کی رونق کو مزید بڑھاتی تھیں.
ایک رکن @فرذوق تھے. شمشاد بھائی اور شگفتہ اکثر ان کے محنتی ہونے اور کم سنی میں گھر کی ذمہ داریاں بخوبی اٹھانے کی تعریف کیا کرتے تھے. امید ہے وہ اپنی عملی زندگی میں بہت آگے جا چکے ہوں گے ان شاء اللہ.
اب کچھ ذکر کبھی کبھی حاضر ہونے والے اور اکثر پروکسی لگوانے والے اراکین کا.
بہت ہی شفیق اور محبتیں بانٹنے والے سید زبیر انکل بھی شاید زیادہ مصروف ہو گئے ہیں اسی لیے محفل پر آنے کے لیے وقت نہیں پا رہے. لیکن مجھے یقین ہے وہ ہنیں بھولے ہر گز نہیں. اللہ کریم سے ان کی طویل عمر، صحت اور خوشیوں کے لیے بہت سی دعائیں.
@یعقوب آسی صاحب کی پوسٹس بھی دیکھنے کو نہیں مل رہیں. شاید وہ بھی مصروف ہیں. میں اگرچہ اپنی ازلی کاہلی کے مارے محفل پر کم آتی ہوں لیکن جب بھی آنا ہوتا ہے جن چند سلسلوں کو پڑھنا ہوتا ہے اس میں آسی صاحب کی داستان حیات سر فہرست ہے. جو اکثر مجھے حالیہ مراسلوں میں دکھائی دے جاتی تھی لیکن اب نہیں ملتی. امید ہے آسی صاحب خیریت سے ہوں گے اور جلد ہی ان کی طرف سے مزید کچھ پڑھنے کو ملے گا. ان شاءاللہ
اور یہیں سے اگلا نام ذہن میں آتا ہے فلک شیر بھائی کا کیونکہ آسی صاحب کی سوانح عمری کا یہاں آغاز انہوں نے ہی کیا تھا. اگر فلک شیر بھائی کی حاضریاں 50 فیصد سے کم ہیں تو انہیں جرمانہ ہونا چاہئے کہ وہ بھی اپنے شاگردوں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہوں گے. اور اگر حاضری کا تناسب ٹھیک ہے شاباش ملے گی.
فلک شیر بھائی کا نام لیا جائے اور نیرنگ خیال کا خیال نہ آئے یہ کیسے ہو سکتا ہے. ذوالقرنین ویسے تو شاید محفل پر باقاعدگی سے آتے ہیں لیکن محفل کی سالگرہ کے موقعے پر دکھائی نہیں دیئے. شاید عید کی چھٹیاں منائی جا رہی ہیں.
کلک در کلک ایک کے بعد اسی کے حوالے سے دوسرا نام سامنے آ رہا ہے..یہ بھی اردو محفل کا خاصہ ہے کہ اراکین ایک دوسرے سے یوں جڑے ہیں کہ ایک سے ایک سلسلہ چلتا جاتا ہے. سو اگلا نام ہے محمداحمد کا. جو کہ اگرچہ تنظیم آلکساں و کاہلاں کے خاصے متحرک رکن ہیں لیکن پھر بھی محفل میں ان کی حاضری پوری ہی ہوتی ہے. احمد بھی اتنے دنوں سے دیکھے نہیں گئے حالانکہ وہ خود اکثر دوسروں کو محفل سے غائب ہونے پر کھینچ کھانچ کر واپس حاضر کروایا کرتے ہیں.
محب علوی بھی غائب ہیں. پچھلے سات برسوں سے ان کے انٹرویو میں میرا ان کے پسندیدہ رہنما عمران خان کے بارے میں ایک سوال ، جواب کانظر ہے. مجھے لگتا ہے کہ بس اسی وجہ سے وہ غائب ہو گئے ہیں. اب اگلے پاکستانی الیکشن میں نظر آئیں گے نیا پاکستان کے ثبوت ساتھ لیکر.
سیدہ شگفتہ بھی زیادہ باقاعدہ نہیں ہیں حاضری میں. لیکن ہو گا یہ کہ اگر ان کی مجھ پر پڑ گئی تو میری خیر نہیں. میں ان کی حاضری کو 100 فیصد کر رہی ہوں. کیوں؟ ایسے ہی. یہ رشوت تھوڑی ہے بھلا؟

امیداورمحبت کو ایک حاضری رجسٹر بھی لے کر دیا تھا کہ اپنی حاضری لگا دیا کریں لیکن وہ بھی بغیر چھٹی کی درخواست دیئے گم ہیں. ان کو تو میں نے بھاری جرمانہ کر دینا ہے.
فہرست طویل ہے کہ محفل کے ستارے بھی تو ان گنت ہیں.آہستہ آہستہ مکمل کر لیں گے.
جملہ حاضرین و غیر حاضرین اور اردو محفل کے لیے بہت ساری دعائیں. مجھے یقین ہے کہ اپنی مصروفیات یا کسی بھی وجہ سے ہم سب محفل پر نہ بھی آ پاتے ہوں لیکن محفل اور اراکین محفل کے لیے نیک خواہشات میں کبھی کمی نہیں ہوتی.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور ایک خصوصی ذکر جو بہت ضروری ہے وہ ہے تلمیذ صاحب کا. مجھے یقین ہے کہ میری طرح بہت سے محفلین آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں اور جب جب محفل میں آنا ہوتا ہے ایک بار ان کا خیال ضرور آتا ہے. اللہ سبحان و تعالٰی سے ان کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا ہے. آمین.
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت اچھا لکھا فرحت آپی آپ نے۔
میں بھی ان سب لوگوں کو بہت یاد کرتی ہوں۔ شمشاد چاچو کو سب سے زیادہ۔۔

اور ایک خصوصی ذکر جو بہت ضروری ہے وہ ہے تلمیذ صاحب کا. مجھے یقین ہے کہ میری طرح بہت سے محفلین آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں اور جب جب محفل میں آنا ہوتا ہے ایک بار ان کا خیال ضرور آتا ہے. اللہ سبحان و تعالٰی سے ان کی مغفرت اور بلند درجات کی دعا ہے. آمین.
آمین!
 
محمد امین

لائبریرین
آسی صاحب کسی بات سے ناراض ہو کر اب نہیں آتے، میری خواہش ہے کہ وہ واپس آجائیں، ان کے بغیر محفل ادھوری لگتی ہے۔

فلک شیر بھائی تو آتے رہتے ہیں، احمد بھائی بھی نظر آ جاتے ہیں۔
نیرنگ بھائی بھی آتے ہیں۔

شمشاد بھائی کا مجھے لگتا ہے کہ کسی بات پر اختلاف ہے ہم سب سے، حالانکہ وہ بتاتے نہیں ہیں لیکن مجھے لگتا ہے محفل میں پھیلتے ہوئے الحاد سے خفا ہیں وہ بھی۔ ان کے بغیر محفل محفل ہی نہیں۔۔۔۔

اپنا ذکر کیوں نہیں کیا آپی آپ نے؟؟؟ آپ بھی تو غائب رہتی ہیں :p
 
یہ الحاد کیا ہوتا ہے امین بھائی اور یہ کہاں پھیلا ہے محفل پر؟
 
غدیر زھرا

لائبریرین
بہت اچھی تحریر بہنا..محفل کے پرانے اراکین بہت یاد آتے ہیں جب ہم نئے نئے آئے تھے تو ہمیں سکھانے میں یہی لوگ پیش پیش تھے سو جذباتی وابستگی پیدا ہو گئی لیکن اب یہ نظر نہیں آتے تو جی بہت اداس ہوتا ہے..کچھ کی ترجیحات بدل گئیں کچھ روٹھ گئے اور کچھ تلمیذ سر کی طرح اپنی یادیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلے گئے .. شمشاد چاچو تو بہت یاد آتے ہیں.. ان تمام اراکین کے علاوہ کچھ مزید نام لینا چاہوں گی..
مہ جبین بہنا بھی اب بہت کم آتی ہیں..انہوں نے کہا ہے وہ کوشش کریں گی محفل پر آنے کی اس لیے امید رکھتے ہیں وہ جلد از جلد وقت نکالیں گی..
محسن وقار علی بھیا بھی واپس آنے کا یقین دلا کر گئے لیکن تا حال واپس نہیں لوٹے اللہ ان کو خیریت سے رکھے جہاں بھی رکھے..
قیصرانی سر بھی اب نہیں آتے.. نیلم بہنا اور عینی شاہ بہنا بھی نہیں دِکھتیں.. مدیحہ گیلانی بہنا بھی نہیں آتیں.. نعمان رفیق مرزا بھیا بھی کم کم آتے ہیں..
امید ہے یہ تمام اراکین جلد از جلد لوٹیں گے..
 
فلک شیر

محفلین
اور یہیں سے اگلا نام ذہن میں آتا ہے فلک شیر بھائی کا کیونکہ آسی صاحب کی سوانح عمری کا یہاں آغاز انہوں نے ہی کیا تھا. اگر فلک شیر بھائی کی حاضریاں 50 فیصد سے کم ہیں تو انہیں جرمانہ ہونا چاہئے کہ وہ بھی اپنے شاگردوں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہوں گے. اور اگر حاضری کا تناسب ٹھیک ہے شاباش ملے گی.
شکریہ فرحت آپا!
آسی صاحب اپنے بلاگ پر وہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
میری حاضری کا سلسلہ عجیب و غریب ہے ۔ کبھی مسلسل اور کبھی کبھی لمبی غیر حاضری ، ویسے سوچ رہا ہوں، شہ شاپراں سے کوچہ شاپراں کی سالانہ محفل منعقد کروانے کی درخواست کروں اور مرشدِ مہران سے کوچہ آلکساں کی اسی نوعیت کی مجلس کے لیے۔
ویسے مجھے لگتا ہے آپ اس تحریر کی آڑ میں اپنی غیر حاضری معاف نہیں کروا سکتیں :)
شفقت اور یاد آوری کے یے باردگر تشکر :)
 
السلام علیکم بھیا
آپ تو اب مشکل مشکل باتیں کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ :)
لگتا ہے سب نے وقت کے ساتھ مشکل باتیں سیکھ لیں اور اب وہ آسان باتیں نہیں کرتے۔۔ اس لیے میرے سے کوئی بات ہی نہیں کرتا :oops:
 
فرحت کیانی

لائبریرین
آسی صاحب کسی بات سے ناراض ہو کر اب نہیں آتے، میری خواہش ہے کہ وہ واپس آجائیں، ان کے بغیر محفل ادھوری لگتی ہے۔

فلک شیر بھائی تو آتے رہتے ہیں، احمد بھائی بھی نظر آ جاتے ہیں۔
نیرنگ بھائی بھی آتے ہیں۔

شمشاد بھائی کا مجھے لگتا ہے کہ کسی بات پر اختلاف ہے ہم سب سے، حالانکہ وہ بتاتے نہیں ہیں لیکن مجھے لگتا ہے محفل میں پھیلتے ہوئے الحاد سے خفا ہیں وہ بھی۔ ان کے بغیر محفل محفل ہی نہیں۔۔۔۔

اپنا ذکر کیوں نہیں کیا آپی آپ نے؟؟؟ آپ بھی تو غائب رہتی ہیں :p
بالکل آسی صاحب کو بھی آنا چاہئے اور شمشاد بھائی کی پوسٹس پڑھنے کو بھی دل چاہتا ہے. اب جو لوگ فیس بک وغیرہ پر نہیں ہیں وہ تو محفل پر ہی انتظار کریں گے نا.
میں تو کل بھی آئی تھی امین. اس لیے کہہ سکتی ہوں کہ روزانہ آتی ہوں.
اور یہ بتائیں مہ جبین آنٹی کہاں مصروف ہو گئی ہیں؟ انہیں میرا پیغام پہنچا دیں کہ ان کی بھی غیر حاضریاں بڑھ رہی ہیں.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت اچھی تحریر بہنا..محفل کے پرانے اراکین بہت یاد آتے ہیں جب ہم نئے نئے آئے تھے تو ہمیں سکھانے میں یہی لوگ پیش پیش تھے سو جذباتی وابستگی پیدا ہو گئی لیکن اب یہ نظر نہیں آتے تو جی بہت اداس ہوتا ہے..کچھ کی ترجیحات بدل گئیں کچھ روٹھ گئے اور کچھ تلمیذ سر کی طرح اپنی یادیں چھوڑ کر ہمیشہ کے لیے چلے گئے .. شمشاد چاچو تو بہت یاد آتے ہیں.. ان تمام اراکین کے علاوہ کچھ مزید نام لینا چاہوں گی..
مہ جبین بہنا بھی اب بہت کم آتی ہیں..انہوں نے کہا ہے وہ کوشش کریں گی محفل پر آنے کی اس لیے امید رکھتے ہیں وہ جلد از جلد وقت نکالیں گی..
محسن وقار علی بھیا بھی واپس آنے کا یقین دلا کر گئے لیکن تا حال واپس نہیں لوٹے اللہ ان کو خیریت سے رکھے جہاں بھی رکھے..
قیصرانی سر بھی اب نہیں آتے.. نیلم بہنا اور عینی شاہ بہنا بھی نہیں دِکھتیں.. مدیحہ گیلانی بہنا بھی نہیں آتیں.. نعمان رفیق مرزا بھیا بھی کم کم آتے ہیں..
امید ہے یہ تمام اراکین جلد از جلد لوٹیں گے..
ان شاءاللہ
مصروفیات اور ترجیحات وقت کے ساتھ بدلتی رہتی ہیں اور یہ آنا جانا تو ساتھ ساتھ ہی ہے. ہاں یہ ہے کہ اچھے ساتھیوں کی کمی محسوس ہوتی ہے.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شکریہ فرحت آپا!
آسی صاحب اپنے بلاگ پر وہ سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
میری حاضری کا سلسلہ عجیب و غریب ہے ۔ کبھی مسلسل اور کبھی کبھی لمبی غیر حاضری ، ویسے سوچ رہا ہوں، شہ شاپراں سے کوچہ شاپراں کی سالانہ محفل منعقد کروانے کی درخواست کروں اور مرشدِ مہران سے کوچہ آلکساں کی اسی نوعیت کی مجلس کے لیے۔
ویسے مجھے لگتا ہے آپ اس تحریر کی آڑ میں اپنی غیر حاضری معاف نہیں کروا سکتیں :)
شفقت اور یاد آوری کے یے باردگر تشکر :)
آپ کا خیال نہایت عمدہ ہے. اب اس کو جلدی سے عملی صورت میں ڈھالیں.
میں کب غیر حاضر ہوئی؟ یہ سب محمد امین کی پھیلائی ہوئی افواہیں ہیں. ہے نا امین؟
 
فرحت کیانی

لائبریرین
السلام علیکم بھیا
آپ تو اب مشکل مشکل باتیں کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ :)
لگتا ہے سب نے وقت کے ساتھ مشکل باتیں سیکھ لیں اور اب وہ آسان باتیں نہیں کرتے۔۔ اس لیے میرے سے کوئی بات ہی نہیں کرتا :oops:
ویسے تو عائشہ آپ نے میرے دل کی بات کہہ دی لیکن ایک بات تو بتائیں..آپ اتنی مشکل باتوں کو سمجھ کر متفق بھی ہو گئیں. کیسے؟ کون سی لغت دیکھی؟ میں نے بھی لینی ہے.
 
فرحت کیانی

لائبریرین
خرم شہزاد خرم ہمیشہ جشن سالگرہ کی کوریج کا انتظام کرتے تھے اور بہترین طریقے سے کرتے تھے. اب نجانے کہاں گم ہو گئے ہیں؟
سارہ خان بھی شاید زیادہ مصروف ہو گئی ہیں.
تعبیر تو ایک عرصے سے دکھائی نہیں دیں. بندہ پوچھے کہ کبھی خیر خبر ہی لے لیا کریں. ایسی بھی کیا مصروفیت.
قیصرانی کے بارے میں سنا تھا کہ وہ دوبارہ ایکٹو ہو رہے ہیں لیکن ان کے آنے کی خبر بھی ویسی ہی نکلی جیسے پاکستانی عوام کو 'جمہوریت آ گئی ہے' یا 'تبدیلی آ رہی ہے' کی خبریں ملتی ہیں. کہاں، کب، کیسے؟ اس کا کچھ علم نہیں.
فہد، ابو شامل ، جہانزیب اردو جہاں والے اور ان کی بیگم، م مغل بھائی اور غزل ناز غزل، ایم بلال ایم.. یہ سب بھی بہت مصروف ہو گئے ہیں لیکن ہم انہیں ابھی بھی ویسے ہی یاد کرتے ہیں.
 
Top