آئی پی ایل 2017

آئی پی ایل 2017 کا میلہ جاری و ساری۔
جس میں شاندار میچز ہو رہے ہیں۔
اس لڑی میں میچز پر تبصرہ، شیڈول، پوائنٹس ٹیبل وغیرہ وغیرہ شامل کئے جائینگے۔
 
آج پونے اور دہلی کا میچ ہو رہا۔
جس میں سنجو سامسن کی خوبصورت بیٹنگ جاری۔
اب تک 59 گیندوں میں 91 رنز بنا چُکے۔ بہت ہی عُمدہ بیٹنگ !!!
 

فہد اشرف

محفلین
یعنی
ابھی کچھ لوگ باقی ہیں جو آئی پی ایل دیکھ سکتے ہیں :):p
عارف بھائی نے افتتاحی میچ کی لڑی بنائی تھی جو ایسے ٹھس ہوئی تھی کہ دوسری لڑی بنانے کی ہمت ہی نہیں ہوئی :):)
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
مینک اگروال 20 اور ڈوپلیسس 2 رن بنا کے کھیل رہے ہیں رہانے ظہیر بھائی کی گیند پہ 10 رن بنا کے چلتے بنے
 
پونے اور گجرات کے میچ میں بین اجمل اسٹوکس کی کمال است اننگ۔
میچ رائزنگ سُپر جائنٹس کی فتح پر منتہج۔۔۔
 
دہلی اور گجرات کے میچ میں دہلی کامیاب۔
دہلی نے 209 کا ہدف محض 19ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
رشابھ پنتھ اور سنجو سیمسن کی انتہائی خوبصورت بیٹنگ۔
خاص کر پنتھ جی نے تو کمال شمال کر دیا جی۔۔
 

فہد اشرف

محفلین
دہلی اور گجرات کے میچ میں دہلی کامیاب۔
دہلی نے 209 کا ہدف محض 19ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔
رشابھ پنتھ اور سنجو سیمسن کی انتہائی خوبصورت بیٹنگ۔
خاص کر پنتھ جی نے تو کمال شمال کر دیا جی۔۔
3 رن سے سنچری سے چوک گئے
 
کوالیفائر میں
رائزنگ پونے سُپر جائٹنس اور ممبئی انڈئینز آمنے سامنے۔
پونے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز جوڑے ہیں۔ دھونی جی نے آخری دو اوورز میں کمال است ہٹنگ کا مظاہرہ کیا۔۔۔
اُمید ہے ممبئی باآسانی ہدف حاصل کر لے گی۔
 

فہد اشرف

محفلین
رائزنگ پونے سپر جائنٹس پہلا کوالیفائیر 20 رن سے جیت کر فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اسمتھ کھپے وغیرہ۔ مزید یہ کہ ممبئی کے پاس ایک چانس اور ہے جب وہ الیمنیٹر مقابلے کی فاتح ٹیم (حیدرآباد (انشاءاللہ) یا کلکتہ) کے خلاف دوسرا کوالیفائیر مقابلہ کھیلے گی جس میں ہماری تمام تر دعائیں ممبئی کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کے ساتھ ہوں گی۔
 

فہد اشرف

محفلین
ایلیمنیٹر مقابلے میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اووروں میں 7 وکٹ پر 128 رن بنائے ہیں۔کرس لن اور سنیل نارائن اگر پانچ اوور بھی کھیل گئے تو یہ اسکور بےمعنی ہو کر رہ جائے گا۔
 

فہد اشرف

محفلین
بارش کی وجہ سے اب تک دوسری اننگ شروع نہیں ہو سکی ہے۔ کھیل آفیشلزکے مطابق اگر کھیل 12:58 پہ شروع ہو سکا تو کلکتہ کو 5 اوورز میں 41 رن بنانے ہوں گے، 1:20 پہ ہوا تو سپر اوور ہوگا اور نہ ہو سکا تو حیدرآباد کوالیفائیر کھیلے گی کیونکہ حیدرآباد کے پوائینٹس کلکتہ سے زیادہ ہیں۔
 
Top