آئی فون 7 میں وائرلیس چارجنگ کے فیچر کا امکان!

arifkarim

معطل
ٰآئی فون 7 میں وائرلیس چارجنگ کے فیچر کا امکان

569145e5ad2ed.jpg
آئی فون سکس ایس — رائٹرز فائل فوٹو
ایپل کا نیا آئی فون پہلی بار وائرلیس چارجنگ کے فیچر کے ساتھ متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

ٹیلیگراف کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فون (ممکنہ طور پر اس کا نام آئی فون سیون ہوگا)کو کسی بھی انڈیکٹو پیڈ پر رکھ کر چارج کیا جاسکے گا۔

آئی فون سیون میں وائرلیس چارجنگ کے ساتھ ساتھ واٹر پروف باڈی کا فیچر بھی ہوسکتا ہے جس کے لیے ایپل کی جانب سے کیمیکل کوٹنگ کو استعمال کیا جائے گا، جبکہ اس میں ہیڈفون جیک ختم کردیا جائے گا۔

اگر ایپل وائرلیس چارجنگ متعارف کراتی ہے تو آئی فون سیون متعدد اینڈرائیڈ ماڈلز کا حصہ بن جائے گا جنھیں پیڈز پر رکھ کر چارج کیا جاسکتا ہے۔

ایپل واچ اس کمپنی کی پہلی ڈیوائس تھی جسے وائرلیس چارج کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہیڈ فون جیک کو ختم کرنے کا فیصلہ فون کی باڈی کو مزید پتلا بنانے کے لیے کیا گیا ہے اور اس کے متبادل کے طور پر وائرلیس ہیڈ فونز کا فیچر صارفین کے لیے دیا جاسکتا ہے۔

آئی فون سیون کے لیے ایپل ابھی تین مختلف ڈیزائنز کو ٹیسٹ کررہی ہے جن میں سے کسی ایک کو منتخ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ نیا آئی فون رواں سال ستمبر میں متعارف کرایا جائے گا اور اس سے قبل ہی ایپل نے آئی فون سکس ایس اور سکس ایس پلس کے ہینڈسیٹس کی تیاری کم کردی ہے تاکہ نئے ماڈلز کی طلب میں کمی نہ آسکے۔

ماخذ

زیک محمد خلیل الرحمٰن
 
Top